اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وسیم اکرم پلس مائنس ہو گئے، سردارعثمان بُزدار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

وسیم اکرم پلس مائنس ہو گئے، عثمان بُزدار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جمعے کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عثمان بزدار نے مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تھے اور کھڑے ہیں۔

نیب کی جانب سے طلبی پر عثمان بزدار نے تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دل میں درد ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکتے.

بزدار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچیں۔

عبوری ضمانت کے بعد عثمان بزدار کافی دنوں سے روپوش تھے اور کہا جا رہا تھا کہ وہ پہاڑوں میں کسی محفوظ مقام پر ہیں۔

%d bloggers like this: