نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت ضلع بھر میں مفت آٹا کی فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 5لاکھ 6ہزار 154خاندانوں میں 11لاکھ 55ہزار 538آٹے کے فری تھیلے تقسیم کردیے

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون نے گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کی جو ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ
ضلع بہاول نگر میں محکمہ خوراک پنجاب نے 3لاکھ 95ہزارمیٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ضلع میں ابتک 96ہزار 733میٹرک ٹن سے زائد گندم کسانوں سے خریدی جاچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں ہدایت کی کہ گندم کی خریداری میں

کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور محکمہ خوراک گندم کے خریداری ہدف کے حصول میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

۔۔۔۔۔۔ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہاہے کہ بہاول نگر سےعارف والہ روڈ کے 13کلومیٹر پورشن کی کارپیٹنگ سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے

اور اس پراجیکٹ سےشہریوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ یہ بات انہوں نے محکمہ پراونشل ہائی ویز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 61کروڑ 82لاکھ 46ہزار کی لاگت سے بہاول نگر سے عارف والہ روڈ کے 13کلومیٹر کا پورشن پہلے کارپٹ نہیں تھا

اور اس کارپیٹنگ منصوبے سے بہترین سفری سہولت ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقاراحمد بھون نے ہدایت کی کہ

اس منصوبے کو بہترین کوالٹی ورک کے مطابق مکمل کیاجائے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ضلع بھر میں صفائی کے نظام میں بہتری کے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کی۔

انہوں نے میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج ، نکاسی آب کی بہتری اور نالوں کی صفائی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے

اور سینٹری ورکرز کی تمام علاقوں میں ڈیوٹیاں لگا کر روزانہ گلی ،محلوں ،سڑکات
اور چوک چوراہوں کو کلین رکھا جائے

اور صفائی کے نظام کی متعلقہ افسران مانیٹرنگ کریں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ

پودے بھی لگائیں اور شہروں کی خوبصورتی اور صفائی کے نظام میں بہتری کے اقدامات فوری اٹھائے جائیں۔

 

About The Author