نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:سٹی ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون

رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چار لاکھ چوہتر ہزار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی

سٹی ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چار لاکھ چوہتر ہزار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد کو ایجوکیٹ کیا گیا ہے

لاہور شہر میں موٹر سائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہے ،،سٹی ٹریفک پولیس نے ہیڈ انجری کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کےلیے کریک ڈاون شروع کیا

ہے،،،،فیروز پور روڈ، جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ، مال روڈ، اور مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت

دیگر شاہراہوں پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے
،،،،،،،،،،،،،کارروائی کرتے ہوئے

ٹریفک اہلکار جب بھی کسی کو بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل چلانے والے کو روکتے ہیں تو وہ مختلف ہیلے بہانے بناتا ہے

شہری
جب میں ہیلمٹ پہنتا ہوں تو میرے سر میں درد ہوتی ہے ،،،، میں جلدی میں تھا تو مجھے ہیلمٹ لینا یاد نہیں رہا

پولیس حکام کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف ایکشن کی وجہ سے مال روڈ پر نوے

فیصد تک ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ڈی ایس پی محمد اشفاق احمد

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا چالان کرنا ہی ہمارا مقصد ہے اس سے انہی کی جانیں بچیں گی ،،، ہم تو اپکی جان بچانے کےلیے کریک ڈائون کر رہے ہیں

پولیس حکام کے مطابق صرف رواں سال کے دوران ہیڈ انجری کی وجہ سے دو سو بائیس افراد موت کی وادی میں جاچکے ہیں۔

About The Author