نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی )

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارے لیے مسجد اور ماں کی گود کی طرح ہے اس کو ہم عوام کی طاقت سے کرپشن فری اور سپر پاور بنائیں ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے جبکہ 75 سالوں سے ملک پر مسلط کرپٹ لوگوں کے نام

پانامہ،پنڈورا پیپرز اور قرضے معاف کروانے والوں میں ہیں ہم نے ہر مشکل گھڑی میں ملک و ملت کی خدمت اور رہنمائی کی ہے وہ بہاول پور کے علاقہ ڈیرہ عزت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور اسلامی انقلاب کا دور ہو گا دنیا اور آخرت کی کامیابی ہمارا مشن ہے

سیاسی جماعتوں اور جرنیلوں نے ہمارے 75 قیمتی سال ضائع کر دیئے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث 8 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

سوا دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم اور85 فیصد پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوری قوم کے سامنے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے یہ سب کچھ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی غلامی کی وجہ سے ہے

ہماری معیشت اور معاشرت انحطاط کا شکار ہے سودی نظام کی وجہ سے ملک میں بے برکتی آئی ہے

ہماری عدالتوں میں انصاف نا ملنے کی ذمہ داران مسلم لیگ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ہیں ہماری ملکی زراعت کو تباہ کر دیا گیا 80 ملین ایکڑ زرعی اراضی رکھنے کے باوجود ہم آلو،ٹماٹر کے لیے دنیا کے محتاج ہے

ملک کو لوڈشیڈنگ کے عذاب اور اندھیروں میں دھکیل دیا گیا نااہل،نالائق اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں ایک عام آدمی کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے بیروز گاری میں اضافہ ہوا ہے

کرپٹ ٹرائیکا کی وجہ سے پوری قوم مہنگائی،بدامنی اور لاقانیت کا شکار ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے چولستان کے دورہ میں چولستانیوں سے وعدہ کیا تھا کہ چولستان کی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے

اور اس وعدے کی تکمیل کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے چولستان میں صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم کے لیے ایک ارب کی خطیر رقم سے چولستان کی ترقی کا آغاز کیا ہے مگر دوسری جانب اس کرپٹ ٹرائیکا نے پورے ملک کو

چولستان اور قبرستان بنا دیا 15 سال سے پیپلز پارٹی سندھ میں سیاہ و سفید کی مالک بنی ہوئی ہے اسی طرح پی ٹی آئی کے پی کے اور ن لیگ پنجاب میں حکمرانی کرکے محرومیوں کی ذمہ دار ہیں۔کرپٹ نظام کی وجہ سے راؤ انوار جیسا کرپٹ پولیس اافیسر 400 لوگوں کو قتل کرکے وکٹری کے نشان کے ساتھ عدالت سے رہا ہوتا ہے۔ہمارے ادارے ظالم،کرپٹ اور وڈیروں کے آگے

بے بس نظر آتے ہیں مولانا ہدایت الرحمن کی گرفتاری ہمارے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے وہ گوادر کے بے بس عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں دوسری طرف ایک شہزادی جو کہ لندن سے آرہی ہے

اس کے استقبال کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں آٹا چور،چینی چور،پٹرول چور اور عوامی مینڈیٹ چوری کر نے ڈاکوؤں سے جان چھڑوا کر نیک اور ایماندار لوگوں کو آگے لائے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا کہ یہ ظلم اور انصاف کی جنگ ہے اس وقت غیر جانبدار رہنا باطل کی پشت پناہی کے مترادف ہے،

سازشیں کرنے والے کو ووٹ کی پرچی سے شکست دیں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 254سید ذیشان اختر نے کہا کہ محسن پاکستان کے علاقہ کو محرومیوں کی داستاں بنادیا گیا ہے۔

کسانوں کا خون چوسا جارہا ہے۔ پورے ملک کو اناج فراہم کرنے والے خطے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ہم بہاولپور کے حقوق کے پشتی بان ثابت ہوں گے۔ بہاولپور کی محرومیوں کے ذمہ دار یہاں کے منتخب نمائندے اور سیاسی پارٹیا ں ہیں۔ امیدوار قومی اسمبلی این اے 168ملک کامران نے کہا کہ

جماعت اسلامی اقتدار میں آکر اسلامی نظام کا نفاذ کرے گی۔ جماعت اسلامی پورے ملک میں اپنے جھنڈے اور نشان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی

اور اقتدار میں آکر کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی بہاولپور و امیدوار پی پی 253نصراللہ خان ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ک

جماعت اسلامی آپ کی نسلوں کا تحفظ کرے گی۔ اسلامی نظا م کے لیے جدوجہد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

اس وقت جماعت اسلامی ہی قوم کی صحیح رہنمائی کررہی ہے۔ کنونشن سے جام حضور بخش لاڑ، خالد بن جلیل نے بھی خطاب کیا۔

About The Author