نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سال دو ہزار بائیس کے دوران کارکردگی

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں کارکردگی متاثر کن رہی،، تاہم ٹیسٹ فارمیٹ میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی،، سال دو ہزار بائیس کے دوران،، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں کارکردگی متاثر کن رہی،، تاہم ٹیسٹ فارمیٹ میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا

،، سال بھر میں قومی ٹیم ایک ٹیسٹ میچ ہی اپنے نام کر سکی،،، ٹیم کی پرفارمنس پر
ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کا ریکارڈ شاندار رہا،

، گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف کھیلی گئی تین میچوں پر مشتمل ہوم سیریز دو ایک سے اپنے نام کی،، نیدر لینڈ کو ان کی اپنی سرزمین پر تین صفر سے باآسانی زیر کیا

،، پھر ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا

کرکٹ کے مقبول ترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی

پاکستان نے متاثرکن پرفارمنس کے ذریعے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی

،، تاہم عددی اعتبار سے گرین شرٹس کو دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کڑے امتحان کا سامنا رہا

،، پاکستان نے چھبیس میچز میں سے چودہ جیتے اور بارہ میں شکست ہوئی

دو ہزار بائیس میں پاکستان نے سب سے زیادہ آٹھ میچز انگلینڈ کیخلاف کھیلے،، پانچ میں انگلش ٹیم حاوی رہی جبکہ صرف تین میچ پاکستان اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا

اسی سال پاکستان نے روایتی حریف بھارت کیخلاف تین میچز کھیلے،، ایک جیتا جبکہ دو میں شکست کی خفت اٹھانا پڑی

قومی ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے کیخلاف اپنے دونوں میچز ہاری،، سری لنکا سے کھیلے گئے دونوں میچز بھی ہار بیٹھی

،، البتہ بنگلہ دیش سے تینوں جیتے،، نیوزی لینڈ سے تین میں کامیابی ملی اور ایک میں شکست،، اسی طرح جنوبی افریقہ،، نیدر لینڈ

،، ہانگ کانگ اور افغانستان کیخلاف کھیلے گئے چار میچز پاکستان کے نام رہے

گرین شرٹس کا کرکٹ کے سب سے بڑے اور پرانے فارمیٹ ٹیسٹ میں کارکردگی انتہائی بری رہی

،،،، پاکستان نے مجموعی طور پر چار مختلف ٹیموں سے نو ٹیسٹ میچز کھیلے

آسٹریلیا کیخلاف کھیلی گئی تین میچوں پر مشتمل ہوم سیریز ایک صفر سے ہاری

،، انگلینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے وائٹ واش کیا،، جبکہ سری لنکا کیخلاف دو میچز پر مشتمل سیریز ایک سے ایک برابر رہی

اسی طرح سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا گیا کراچی ٹیسٹ بغیر نتیجہ ڈرا ہو گیا۔

About The Author