نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

آج ہے محفل دید کے قابل شمع بھی ہے پروانہ بھی

انسداد کرپشن کے موقع پر ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل۔یں ہونے والی تقریب میں سب سے اہم خطاب کمشنر جناب لیاقت علی چٹھہ کا تھا، انہوں نے کہا کہ

میں نے پنجاب کے کم و بیش 16 اضلاع میں کام کیا ہے۔میں نے کرپشن اور بے ایمانی کرنے والوں کا انجام بڑا دیکھا ہے

، سب کچھ یہیں رہ جانا ہے صرف اعمال ساتھ جائیں گے

محکمہ انٹی کرپشن کے زیر اہتمام ڈی جی خان آرٹس کونسل میں عالمی یوم انسداد بدعنوانی منایا گیا

جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈائریکٹر انٹی کرپشن سید احمد حبیب دیگر افسران،وکلاء اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

"کرپشن کے خلاف اتحاد” کے موضوع پر تھیٹر ڈرامہ اور ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عہدے اور اختیارات امانت ہیں اور

امانت میں خیانت بدعنوانی ہے۔ملک کی تعمیر و ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

دفاتر میں کرپشن کے خلاف تحریر آویزاں کرنے اور بھرپور آگاہی سے بہتری کی امید پیدا کی جاسکتی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن سید احمد حبیب نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں کرپشن کی تمام صورتوں کو ملکر ختم کریں گے۔

جائز کام اور زمہ داری احسن طریقے ادا نہ کرنا بھی کرپشن ہے۔کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

آگاہی سیمینار میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین نے انجام دئیے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل،ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملک ضیاء الحق

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد زاہد مبارک،ارشد رند،اعجاز حیدر،سرکل آفیسر اظہر سانگھی، اے

ڈی سی آر طیب خان سمیت ضلعی و ڈویژنل افسران،سول سوسائٹی،اساتذہ،طلباء و طالبات اور دیگر موجود تھے۔

 

About The Author