محکمہ موسمیات نے اکتوبر کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا ۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر 2022 میں گرمی معمول سے زیادہ رہی
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے اوائل سے ہی رات کے درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگئے ہیں
اکتوبر میں ملک میں معمول سے صفر اعشاریہ بیاسی فیصد سے زائد گرمی رہی ۔۔۔
محکمہ موسمیات نے اکتوبر کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا۔۔
دو اکتوبر کو بلوچستان سبی میں گرم تریں دن رہا جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔
بیس اکتوبر کو ہنزہ میں سب سے ٹھنڈا دن رہا جہاں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
کالام میں 21 اکتوبر اور استور، گلگت بلتستان میں 22 اکتوبر کی رات کو درجہ حرارت منفی ڈیڑھ ڈگری رہا۔۔۔
دو ،تین اور چار اکتوبر کو کراچی میں گرم ترین رات رہی۔۔۔
درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
12
اکتوبر ملک میں سب زیادہ بارش برسنے والا دن رہا۔۔۔
12
اکتوبر کو ہی اٹک پنجاب میں 111ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔۔۔
اٹک پنجاب میں اکتوبر میں مجموعی طور پر 118.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے آخری دس روز میں پنجاب اور سندھ میں دھند کے امکانات ہیں۔۔
خشک موسم کے باعث جنوب اور وسطی پنجاب کے شہری علاقوں میں فضائی معیار بھی متاثر رہے گا۔۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب