لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن قائم کر دی
سابق صوبائی وزیر تعلیم عمران مسعود وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن کے چیئرمین مقرر
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے میاں عمران مسعود کی ملاقات
وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عمران مسعود کو وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن کا نوٹیفکیشن دیا
12رکنی ٹاسک فورس کے دیگر ممبران میں اراکین پنجاب اسمبلی شجاعت نواز،عبداللہ یوسف وڑائچ، خدیجہ عمر شامل
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سکول ایجوکیشن،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر طلعت نصیر بھی ٹاسک فورس کا حصہ
قاسم قصوری، اویس رؤف، زینب قریشی، اسسٹنٹ پروفیسرسمیرا رشید بھی ٹاسک فورس کی ممبر مقرر
ٹاسک فورس سرکاری تعلیمی اداروں، انٹرمیڈیٹ بورڈز کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی
ٹاسک فورس نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی
ٹاسک فورس معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کی تربیت،نصاب کی تیاری اوردیگر ایشوز کا جائزہ لے گی
ٹاسک فورس اپنی سفارشات کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ