ٹیومرز اور کینسر کے علاج کے لئے جدید ترین طریقہ علاج کی سائبر نائف ٹیکنالوجی پنجاب میں متعارف کرا دی گئی۔
پنجاب حکومت نے لاہور کے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ پر سائبر نائف ٹیکنالوجی سے علاج کی منظوری دے دی
روبوٹک انداز میں کینسر اور ٹیومرز کا علاج کرنے والی ،، سائبر نائف ٹیکنالوجی ،، اب لاہور میں بھی کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے دستیاب ہے۔
سائبر نائف ٹیکنالوجی سے مریضوں کا علاج کرنے والے ریڈی ایشن کنسلٹنٹس کا کہنا ہے کہ
سائبر نائف ٹیکنالوجی کی حامل یہ مشین روبوٹک انداز میں مختلف سمتوں میں گھوم کر بالکل
اسی جگہ کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بناتی ہے،، جہاں ریڈی ایشن کرنا ہوتی ہے
ڈاکٹر فاطمہ بتول ،،، کنسلٹنٹ ریڈی ایشن اونکالوجسٹ سائبر نائف ڈیپارٹمنٹ،،،، گھرکی
ٹرسٹ ٹیچنگ اسپتال (یہ کینسر اور ٹیومر جیسے امراض کیلئے روائتی تابکاری کے انداز سے بہتر ہے
کیونکہ یہ مختلف جگہوں پر رک کر ایک ایریا بناتی ہے اور پھر اسی ایریا کو ٹارگٹ کرتی ہے
جہاں علاج درکار ہو۔ تابکاری کے رواتی طریقے سے ملحقہ اعضاء کو بھی نقصان پہنچتا ہے)
ڈاکٹر فاطمہ بتول کہتی ہیں کہ کینسر کی وہ اقسام جن کا علاج سرجری کے ذریعے ممکن نہیں ہوتا یا جہاں سرجن کیس کے علاج سے انکار کر دیتے ہیں
وہاں سائبر نائف ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر فاطمہ بتول ،،، کنسلٹنٹ ریڈی ایشن اونکالوجسٹ سائبر نائف ڈیپارٹمنٹ ،،،، گھرکی
ٹرسٹ ٹیچنگ اسپتال (کچھ ایسی صورتحال بھی ہوتی ہے جہاں کینسر نہیں ہوتا
بلکہ مریض کو ٹیومر ہوتا ہے۔ اسکا علاج سائبر نائف سے ہو سکتا ہے۔
اگر ٹیمور کا علاج نہ کرایا جائے تو خون بہنے کا خدشہ ہو سکتا ہے جس سے اسکی موت واقع ہو سکتی ہے۔)
پنجاب حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی سہولت پر
کینسر اور ٹیومر کے مریضوں کو گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ اسپتال میں سائبر نائف ٹیکنالوجی سے علاج کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ