گلزاراحمد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلطان ناصر اور ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی خوش قسمتی ہے کہ اس سرزمین پر بڑے قابل اور لائق افسر پیدا ہوۓ جنہوں نے قوم و ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔ان افسروں میں ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر جناب سلطان ناصر کا نام نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔ سلطان ناصر صاحب اپنا بہترین tenure ڈیرہ اسماعیل خان میں گزار کر اب اعلی تعلیم کے لیے باہر جا رہے ہیں۔ یہ بھی ایک اعزاز ہے کہ اس فیلوشپ کے لیے قابلیت کی بنیاد پر پاکستان سے ایک شخص کا انتخاب ہوا اور وہ سلطان ناصر ہیں۔ اپنے ڈیرہ میں قیام کے دوران وہ ڈیرہ کے ادبی اور سماجی حلقوں میں بہت پاپولر رہے ہیں کیونکہ وہ ایک دانشور۔شاعر ۔ادیب اور مصنف بھی ہیں۔گزشتہ رات ڈیرہ کے ایک اور عظیم سپوت ڈاکٹر شاھد مسعود خٹک نے سلطان ناصر کے اعزاز میں ایک farewellعشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ڈیرہ کے ادیب ۔دانشور ۔شاعر موجود تھے جنہوں نے سلطان ناصر صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کی مزید ترقی کی دعاٶں کے ساتھ رخصت کیا۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر