ڈیرہ غازیخان
سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار تیز کی جائے مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
انہوں نے یہ بات لوکل گورنمنٹ کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایکسئین بلڈنگز اصغر علی،ایس ڈی او شاہد حسین اور دیگر موجود تھے۔ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان شہرمیں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کیلئے 30 کروڑ روپے جاری ہوگئے ہیں۔او پی ڈی ایمرجنسی،سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ رابطہ روڈز بنائے جائیں گے۔
جنرل بس سٹینڈ کو آئندہ ماہ فنکشنل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج،بی ایچ یو یوسی 13 اور غازی یونیورسٹی کے بلاک کے تعمیری کام کو تیز کیا جائے۔
ایجوکیشن کمپلیکس کے تعمیراتی کام مزید لیبر لگائی جائے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو،پناہ گاہ کو جلد مکمل کر کے فنکشنل کیا جائے۔
انہوں نے ڈگری کالج بلاک 17 بی ایس بلاک کو اگلے ماہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے بی ایس بلاک کو جلد مکمل کرنے اور بی ایس بلاک گرلز کالج ماڈل ٹاؤن کے کام کو تیز کرکے ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرنگرانی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 25جولائی سے25اگست کے دوران بارشوں،رود کوہیوں کے سیلابی پانی کے متاثرین میں 28803فوڈ ہیمپرز،10774خیمے،17آئی ڈی پی کیمپس اور2158پکی پکائی دیگیں متاثرین میں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ
روزانہ ہزاروں سیلاب متاثرین کو تین وقت کا اعلی کوالٹی کا کھانا فراہم کررہے ہیں،آئی ڈی پی کے17کیمپس میں فی کیمپ میں 350سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں جن کو تمام تر سہولیات موقع پر ہی فراہم کی جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق
سیلاب سے45افراد جاں بحق ہوئے،17732مکانات تباہ اور212838 لوگ براہ راست سیلاب سے متاثر ہونے ہیں،
دوسری طرف سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،امدادی سرگرمیوں میں 30ایسکاویٹرز،دس بلڈوزر، 11ڈمپر، 16
ٹریکٹر ٹرالیاں،149ٹرانسپورٹ کی مختلف گاڑیاں اور 20ڈی واٹرنگ سیٹ کے ذریعے
متاثرین کو دن رات ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے وضاحت کی ہے کہ سیلاب زدگان کی مالی امداد کیلئے فنڈز موجود ہیں لیکن چیک کے کیش کیلئے قواعد و ضوابط پورے کرنے پڑتے ہیں کسی کا بھی چیک ڈس آنر نہیں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ جن کے نام چیک جاری کئے گئے ہیں ان کا بنک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔بنک میں جمع کرایا گیا
چیک پھر نیشنل بنک جائے گا۔نیشنل بنک خزانہ آفس بھجوائے گا۔خزانہ آفس سے چیک پاس ہوکر واپس نیشنل بنک آئے گا اور کیش ہوکر پھر مطلوبہ بنک میں رقم جاتی ہے۔ابھی تک 22چیک جو پہلے جاری کئے گئے تھے
ان میں دو تین چیک کے حوالے سے لوگوں نے اپنے اکاؤنٹ نہیں کھلوائے تھے جبکہ لوگوں کو مناسب آگاہی نہیں تھی۔
اب اسسٹنٹ کمشنرز کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کی رہنمائی کریں۔ رہ جانے والے لوگوں کے چیک کا مسئلہ جلد حل کرالیا جائے گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمود الرشید نے ڈی جی خان کا دورہ کیا. انہوں نے کمشنر آفس میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں بارے اجلاس کی صدارت کی.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے.
متاثرین کے آبیانہ او ر مالیہ کو معاف کردیاگیا ہے ریلیف کے کاموں کا سلسلہ جاری ہے. نقصانات کے تخمینہ کے بعد سیلاب متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی.
اس موقع پر کمشنر محمد عثمان انور نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع میں سیلاب سے 665771ایکڑ پر فصلات تباہ ہوئیں.
دونوں اضلاع میں پہلے سپیل کے دوران 11334 فوڈ ہیمپرز، 9896خیمے اورکھانے کی 6918 دیگیں تقسیم کی گئیں.
پہلے اور دوسرے سپیل میں دونوں اضلاع میں 18126بڑے 34731چھوٹے جانوروں اور 118208پولٹری کی ویکسی نیشن کی گئی. دونوں اضلاع میں محکمہ ہیلتھ کی 104فکسڈ، 61موبائل ٹیموں نے 2131جگہوں پر سپرے کیا. 17052او آر ایس پیکٹ تقسیم کیے گئے.
کتوں کے کاٹنے کے 12، سانپ کاٹنے کے دو کیسز سامنے آئے . صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں اضلاع میں دو سپیل کے دوران 611مواضعات،46070 گھر، 1697263ایکڑ رقبہ متاثر ہوا 85 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے.
مجموعی طو رپر 50467افراد کو ریسکیو کیاگیا. ااجلاس میں سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی،
ایم پی اے احمد علی دریشک،ڈپٹی کمشنر انور بریار،اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور، رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،ملک اقبال ثاقب اوردیگر بھی موجودتھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
:صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمود الرشید نے ڈیر ہ غازیخان دورہ کے دوران ٹی ڈی سی پی میں قائم سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا
انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اورانہیں ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا. اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی، احمد علی دریشک،
کمشنر محمدعثمان انور،ڈپٹی کمشنر انور بریار،اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور، رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،ملک اقبال ثاقب اوردیگر بھی موجودتھے.
صوبائی وزیر نے فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو فراہم کردہ سہولیات کے ساتھ مختلف محکموں کی طر ف سے لگائے گئے کیمپس کا بھی معائنہ کیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان کے سیلاب زدگان میں اب تک 30 ہزار خیمے تقسیم کیے جا چکے ہیں .
انہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے اس علاقہ میں ایساخوفناک سیلاب نہیں آیا تھا،سیلاب متاثرہ علاقوں میں وسائل کم اور تباہی بہت زیادہ ہے،
مزید فنڈز کی دستیابی کیلئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے بات کروں گا. تمام ادارے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے میں مصروف ہیں اورپہلے مرحلے میں لوگوں کو ریسکیوکیا جا رہاہے. بعدازاں ان کی بحالی کیلئے بھی
3
اقدامات کیے جائیں گے. انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈیرہ غازیخان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
صوبائی وزیر میاں محمود
الرشید نے کہاکہ سیلاب متاثرین کیلئے وسائل میں کنجوسی نہیں کی جائے گی. مختلف اداروں کے ذریعے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہاہے.
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلد ڈیرہ غازیخان کاد ورہ کریں گے اور صوبائی حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے.
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں فضائی سروس میں مزید ہیلی کاپٹر بھی منگوانے پڑے تو ضرور منگوائیں گے.
خیموں کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے جس کیلئے پی ڈی ایم اے کو سفارش کی جائے گی.انہوں نے کہاکہ
ہمارے منتخب نمائندے اور سرکاری افسران سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے موقع پر موجود ہیں ہم متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پروگرام تشکیل دے رہے ہیں.
مقامی اداروں کے فنڈز کے علاوہ صوبائی حکومت سے سپیشل پیکج لے کر تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے.
ہماری پہلی ترجیح سیلاب زدگان کو راشن کی فراہمی اور انہیں بیماریوں سے بچانا ہے. نقصانات کے تخمینہ کے بعد بحالی کاکام پورے زور و شور سے کیاجائے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان کے معروف تاریخ دان، محقق اور سینئر کالم نگار میر مظہر علی خان لاشاری کی تحقیقی کتابوں پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے تھیسس کرانے کی منظوری دے دی ہے.
بی زیڈ یو کے ڈاکٹر ممتاز احمد کلیانی نے مظہر علی لاشاری کی کتاب "ڈیرہ غازیخان تاریخ کے آئینے میں "پر تھیسس کی منظوری دیتے ہوئے
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی بی ایس اردو کی طالبہ رخسانہ صدیق کو کام کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شعبہ اردو کی سعدیہ بتول، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز بلوچ صدر شعبہ اردو ایمرسن یونیورسٹی ملتان تھیسس کے نگران مقرر کیے گئے ہیں.
ڈیرہ غازیخان کے علمی حلقوں پرنسپل خواتین کالج پروفیسر طاہرہ انجم، عطا الرحمن، سعدیہ بتول، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز بلوچ،، سجاد حسین بخاری،
ندیم صادق، طاہر خان اعوان، نذر حسین کورائی، خورشید اقبال رند، طاہر نواز خان اوردیگر نے مظہر علی لاشاری کے کام کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیر اعلی’ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کامران علی افضل کا جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ جاری.
چیف سیکرٹری نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کے ہمراہ جام پور، فاضل پور اور تونسہ میں ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا.
چیف سیکرٹری کی سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کیلئے موبائل ہیلتھ ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت.
فلڈمیڈیکل ریلیف کیمپس میں ضروری ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہئے. چیف سیکرٹری
چیف سیکرٹری نے سیلاب متاثرین کے مسائل سنے اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں.
سیلاب زرگان تک بروقت خوراک کی فراہمی کیلئے تمام ریونیو عملے کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے، ڈی سی راجن پور کو ہدایت
مشکل کی اس گھڑی میں انسانی خدمت کے جزبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے. چیف سیکرٹری
روجھان، راجن پور، تونسہ، فاضل پور، وہوا اور جام پور کے علاقوں میں پہاڑی سیلابی ریلو کیوجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں. چیف سیکرٹری
ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں. چیف سیکرٹری
حکومت خوراک اور خیمے فراہم کر رہی ہے لیکن تکلیف اس سے کہیں زیادہ ہے۔ چیف
سیکرٹری
سیلاب زدگان کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرممکن وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں. چیف
سیکرٹری
تمام انتظامی مشینری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے.
چیف سیکرٹری
سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے کیلئے سروے جلد مکمل کیا جائے گا. چیف سیکرٹری
حکام نے چیف سیکرٹری کو سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امداد اور بحالی کے کاموں بارے آگاہ کیا.
سیلاب میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے. بریفنگ
سیلاب متاثرین کوخوراک، فوڈ ہیمپرز اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں. بریفنگ
علاج معالجے کیلئے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں. بریفنگ
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ