وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ”وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ“ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فی الفور پانچ ارب روپے مختص کرنے کا اعلان بھی کیا
وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے صوبائی وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ”وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ“ قائم کرنے کا اعلان کیا
اور کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کی پائی پائی متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔
پنجاب حکومت کی پوری مشینری مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں مصروف ہے۔
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کا حکم دے دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے۔
پنجاب حکومت متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
انہوں نے امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں میں پاک فوج کے تعاون کو لائق تحسین قرار دیا اور کہا کہ
پاک فوج کے تعاون سے کئی قیمتی جانوں کو پچاناممکن ہوا۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر