حاجی پورشریف (ملک خلیل الرحمن واسنی)
سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو/ ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید کا راجن پور کی تحصیل جام پور کے سیلابی علاقوں کا دورہ،
ریلیف کمشنر پنجاب کی زیرصدارت گورنمنٹ ہائی سکول حاجی پورشریف میں حالیہ سیلابی صورتحال بارے جائزہ اجلاس
اجلاس میں ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک ، صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری ، اسسٹنٹ کمشنر آبگینے خان ، مختلف محکمہ جات کے
صوبائی سیکریٹریز شہر یار سلطان ، طارق محمود ، اور انتظامیہ کے افسران ودیگرعلاقائی نمائندے شریک ہوئے.
انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کمشنر پنجاب کو ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی.
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کا حاجی
پورشریف میں قائم ریلیف کیمپ کا بھی دورہ فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.
ریلیف کمشنر نے سیلاب زدگان سے حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا.
اس موقع پرریلیف کمشنر و ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہناتھاکہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے.،رواں سال بارشیں معمول سے بہت زیادہ ہوئی ہیں.حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وسیع فنڈز جاری کیئے ہیں۔
پانی اترتے ہی آپ کی بحالی کے لیے اقدامات کیئے جائیں گے.وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام ادارے آپ کی خدمت میں پیش پیش ہیں. پی ڈی ایم اے اور دیگر صوبائی اداروں کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے.
سیلابی ایریاز میں لوگوں کے انخلاء کے لیے اقدامات جاری ہیں.لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیئے جا رہے ہیں.سیلابی علاقوں سے لوگوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں شفٹ کیا جا رہا ہے.اورسیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے.
جبکہ دیگرعوامی سماجی نمائندہ شخصیات و سیلاب متاثرین کا ” ڈیلی سویل ” کےتوسط سےمتعلقہ حکام کوکہناہے کہ امدادی سامان کاکوٹہ مزید بڑھایاجائےاوربلا امتیازوبلاتفریق تقسیم کو بھی یقینی بنایاجائے
کیونکہ علاقہ پچادھ ودیگرقرب وجواروملحقہ علاقوں نزدیکی بستیوں،قصبوں،دیہاتوں،شہروں کے کاہا اورچھاچھڑکےطوفانی سیلابی ریلوں کےسبب زمینی راستےمنقطع ہونےکیوجہ سےمین فلڈریلیف کیمپ حاجی پورشریف میں بنایاگیاہے
جب بھی امدادی سامان راشن ٹینٹ ودیگراشیاء تقسیم کی جاتی ہیں توخوب رش لگ جاتاہے جبکہ فلاحی تنظیموں اورمخیرحضرات کےتعاون سےاپنی مددآپکےتحت
سیلاب متاثرین میں کھانا پہچانےکی ریسکیو1122کی کشتیوں کےذریعےکوششیں جاری ہیں جوکہ ناکافی ہیں اورجو متعلقہ بارش وسیلاب متاثرہ متاثرین ہیں وہ تاحال حکومتی امدادسےمحروم ہیں پاک آرمی کےدستوں کے توسط سےامدادی اشیاء تقسیم کی جائیں
تاکہ حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچ سکیں.اورسیلاب متاثرین کی فوری امداداوربحالی کےفوری بعدان سیلابی پانیوں اورمختلف دروں،کاہا،چھاچھڑ،سوری شمالی،سوری جنونی،زنگی ودیگر دروں کے لاکھوں کیوسک سیلابی طوفانی ریلوں کی
محفوظ اورمستقل گزرگاہوں کوحکومتی وعوامی تعاون سےکلیئر کیا جائے اور گزرگاہوں کو یقینی بنایاجائے تاکہ مستقبل میں ہرسال ان سیلابی ریلوں کی طوفانی آفت سےقیمتی وجانی ومالی نقصان سےبچاسکے جہاں ماضی میں سابق ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی
گورچانی کی کوششوں کےعلاوہ اسطرف کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جسکاخمیازہ آج بھگت رہےہیں کاہاسلطان،طیب ڈرین،جیسی رودکوہیوں اورمنی ڈیمزکیساتھ ساتھ مرنج ڈیم کی تعمیرپربھی کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی
موجودہ حکومت توقت ک وچاہیئےکہ ان پراجیکٹس کی عملی تکمیل کےلئے بھاری فنڈزمختص کیئےجائیں اوران مندرجہ بالا سیلابی دروں پر منی ڈیمزکی فوری تعمیرکیساتھ مرنج ڈیم کی تعمیرکوبھی یقینی بنایاجائے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حاجی پورشریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی)
ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے. آبگینےخان اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جام پور
ریسکیو آپریشنز مسلسل جارہی ہیں.متوقع نئی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے اثرات پر نئی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے.
ڈپٹی کمشنر راجن پورجمیل احمدجمیل ، اسسٹنٹ کمشنرجام پورمحترمہ آبگینے خان کی ہدایات پر درج ذیل 15 فلڈ کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔ جہاں پر 2 وقت کا کھانا بھی دستیاب ہوگا
1. گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھل ہیرو
فوکل پرسن
عطا نعیم پٹواری
03336452151
2. گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹھل علی محمد
فوکل پرسن
اسد اللہ پٹواری
03317362229
3. گورنمنٹ پرائمری سکول بستی لشکر خان
فوکل پرسن
سجاد نصیر، گردآور
03336456789
مظہر حسین شاہ
0331-7582007
4. گورنمنٹ پرائمری سکول صدیق آباد
فوکل پرسن
رانا حسنین پٹواری
03338562426
5. دربار میاں گہنوڑ سلطان
فوکل پرسن
جاوید احمد جتوئی، گردآور
03336335553
محمد ابرہیم، پٹواری
03368699316
6. گورنمنٹ ہائی سکول لنڈی سیدان
فوکل پرسن
خادم حسین گردآور
03336489948
محمد شفقت، پٹواری
03326210192
7. گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لعل گڑھ
فوکل پرسن
مجاہد حسین، پٹواری
03138838878
8. گورنمنٹ پرائمری سکول لسکانی
فوکل پرسن
مجیب الرحمٰن پٹواری
03336458666
محمد بہادر حسین، پٹواری
0331-6022864
9. گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میران پور
فوکل پرسن
عبد الرزاق، پٹواری
03366821800
مجیب الرحمٰن پٹواری
03336458666
10. گورنمنٹ ہائی سکول حاجی پورشریف
فوکل پرسن
نصیر احمد، گردآور
03336450649
احمد نواز، پٹواری
033368135887
محمد قاسم پٹواری
03336376501
محمد عتیق الرحمن، پٹواری
03336452852
11. گورنمنٹ ہائی سکول بستی حاجو
فوکل پرسن
شکیل احمد قریشی، پٹواری
03326042116
محمد ابوبکر، پٹواری
03351838945
12. گورنمنٹ ہائی سکول داجل
فوکل پرسن شاہد مغل پٹواری
03318602328
نذیر احمد، پٹواری
03338557977
13. ہڑند قلعہ
فوکل پرسن
محمد سبطین، پٹواری
03346732988
کلیم قریشی
03336452250
14. گورنمنٹ ہائی سکول ٹبی لنڈان
فوکل پرسن
رانا کامران، پٹواری
03336455224
محبوب نواز پٹواری
03366961613
15. گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داجل
شاہد مغل پٹواری
03318602328
نذیر احمد پٹواری
03338557977
ابوبکر پٹواری
03351838945
کسی بھی مدد کی صورت میں 1122 یا کنٹرول روم کے نمبر920029-0604 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا راجن پور کا دورہ۔رودکوہیوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری فلڈریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
فیلڈ عملہ کو مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی رہنمائی کیلئے بھر پور ساتھ دینے کی ہدایت کی۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے فلڈریلیف سرگرمیوں کے جائزے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ رودکوہیوں کے سیلاب سے متاثرین کی مدد کیلئے محکمہ زراعت و مقامی انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔لوگوں کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع میں بارشوں اور رودکوہیوں کی وجہ سے سیلابی صورت کا سامنا ہے
جس سے کپاس سمیت مختلف فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امسال ضلع راجن پور میں 2 لاکھ 57ہزار 67ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت ہوئی ہے
جس میں سے رودکوہیوں کے سیلاب سے 48270ایکڑ جبکہ دریائی سیلاب سے 178ایکڑ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ
سیلاب کی وجہ سے ڈی جی خان ڈویژن میں کپاس کے60784ایکڑ، تل9953ایکڑ، مونگ18217ایکڑ،دھان 8153 ایکڑ اور چارہ جات کے 11044ایکڑ سمیت مختلف کاشتہ سبزیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ
فصل بیمہ (تکافل) پروگرام کے ذریعے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو ناگہانی آفات سے پیداوار میں نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حاجی پورشریف
اسسٹنٹ کمشنر جام پور، محترمہ آبگینے خان کا فلڈ ریلیف کیمپس اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد اے سی آفس میں ریونیو سٹاف سے میٹنگ
اور تحصیل بھرمیں ریلیف و بحالی کیلئے قانونگوئی لیول پر کمیٹیاں قائم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
فلڈ ریلیف اور سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے 6 کمیٹیاں تحصیل لیول پر تشکیل دی گئیں ہیں جوکہ اپنے قانونگوئی حلقہ میں متاثرہ علاقوں میں
ٹینٹ اور راشن کی تقسیم کے انچارج ہونگے۔
1. اعظم خان گوپانگ، تحصیلدار جام پور، انچارج قانونگوئی حاجی پورشریف
2.
قسور عباس، نائب تحصیلدار، انچارج کمیٹی قانونگوئی ایسراں
3۔
جبار ھاشمی، انچارج کمیٹی قانونگوئی داجل
4.
فاروق اکبر، انچارج کمیٹی قانونگوئی محمد پور
5.
جاوید جتوئی، انچارج کمیٹی قانونگوئی جام پور
6.
سجاد نصیر، انچارج کمیٹی قانونگوئی کوٹ جانوں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون