مون سون اور پانی کی بڑھتی ہوئی سطح پر سندھ کے لیے ہنگامی منصوبہ ترتیب دے دیا
چھ ہائی رسک ڈویژنز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پورے صوبے میں بارش/فلڈ ایمرجنسی کے دوران ریلیف اور صحت کی خدمات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ صوبے میں ہنگامی اقدامات اور بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کی نگرانی کریں گے
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اپنے متعلقہ ڈویژنوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کے لیے موجود رہیں گے
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلعی سطح پر صحت کے نظام کی براہ راست قیادت کریں گے ، بے گھر/متاثرہ آبادی کو ہر قسم کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے گی
ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعلقہ کی سطح پر اس عمل کی قیادت کریں گے
بیسک ہیلتھ یونٹس کے میڈیکل آفیسر انچارج UC یا صحت کی سہولت کی سطح پر سرگرمیوں کی قیادت کریں گے۔
ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز میں ڈی ایچ اوز اور ٹی ایچ اوز کے کی سربراہی کریں گے
متاثرہ اضلاع میں بارش/سیلاب کی صورت میں ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے گا
بارش/فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم صوبائی ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز حیدرآباد میں اور تمام اضلاع کے ڈی ایچ او دفاتر اور تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں قائم کیے جائیں گے
تمام صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں گی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ