لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
جنوبی پنجاب کے شہروں راجن پور،ڈیرہ غازی خان خصوصاً تونسہ،مظفر گڑھ میں
سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا جنوبی پنجاب میں سیلاب سے گھروں کو
پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے مالی امداد کا اعلان
مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 6لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔
جزوی طورپرتباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 4لاکھ روپے فی کس مالی امداد دیں گے۔
لائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔
لاہور؛وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنرز اپنی نگرانی میں سروے کومکمل کرائیں۔سروے کا عمل آسان اور سادہ ہو
سروے کے لئے مقامی نمائندوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔
متاثرہ افراد کو خشک خوراک تسلسل کے ساتھ پہنچائی جائے۔
میں کل راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے،صورتحال کا خود جائزہ لونگا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ