اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے،، اسی مناسبت سے ہر سال اکیس جون کو ورلڈ میوزک ڈے منایا جاتا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،، سر اور سنگیت سے جڑے اس دن سے متعلق بات کرتے ہیں

راحت فتح علی گانا ۔۔ ضروری تھا ۔۔

موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے،، اسی مناسبت سے ہر سال اکیس جون کو ورلڈ میوزک

ڈے منایا جاتا ہے،،جس کا آغاز انیس سو اکیاسی میں پیرس سے ہوا
عابدہ پروین گانا

پاکستان میں کلاسیکی موسیقی نے خوب عروج دیکھا،،جس کی خوبصورت جہتوں میں ٹھمری، دادرہ، کافی اور خیال گائیکی شامل ہے

وقت گزرنے کے ساتھ کلاسیکل میوزک سننے والوں کی تعداد کم تو ہوئی مگر آج بھی کوئی

راگ چھیڑے تو اہل ذوق سر دھنتے ہیں
،کلاسیکی موسیقی

قیام پاکستان کے بعد نور جہاں،، مہدی حسن،، فریدہ خانم،، غلام علی،، خورشید بیگم،، احمد رشدی اور مسعود رانا جیسے عظیم گلوکار فن موسیقی کے امین بنے

موسیقی کی لازوال صنف قوالی بھی خاص مقام رکھتی ہے،، استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی خوب صورت آواز سے قوالی کو بلند مقام عطا کیا

 نصرت فتح علی خان

وطن عزیز میں نوجوانوں کی پسندیدہ پوپ موسیقی کا آغاز نازیہ حسن نے کیا،،موجودہ دور میں علی ظفر، عاطف اسلم،، مومنہ مستحسن سمیت دیگر گلوکار آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں

ورلڈ میوزک ڈے منانے کا مقصد موسیقی کے ذریعے امن ، محبت اور بھائی چارے کا پیغام پھیلانا اور تمام ملکوں کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔۔۔

%d bloggers like this: