نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

پانی نہ صرف انسان کی ضرورت بلکہ ہر شے کی بقاء اور حیات کا راز بھی اسی بیش قیمت نعمت پر موقوف ہے ، چولستان کے بھائیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے ،

عبادت کے ساتھ ساتھ خلق خدا کی معاونت اور داد رسی ہمیں ورثہ میں ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ابن نیاز فاؤنڈیشن بہاولنگر کے سرپرست

اعلی شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے چولستان کے مکینوں کے لئے لاکھوں روپیے مالیت کا پینے کا صاف پانی ، راشن ، امدادی سامان کے ٹرک روانہ کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سابق چیف جسٹس پنجاب سردار شمیم احمد، مسلم لیگی ایم پی اے رانا عبدالروف بھی موجود تھے ۔

مولانا جلیل احمد اخون نے مزید کہا کہ سیلاب ہو یا زلزلہ کسی بھی ناگہانی افتاد میں ابن نیاز نے مخیر حضرات سے ملکر اپنا کردار ادا کیا ہے،چولستان کے بھائیوں کو جو ہمارے پڑوسی ہیں کیسے بھلایا جاسکتا ہے۔

سابق چیف جسٹس پنجاب سردار شمیم احمد اور مسلم لیگ کے صدر ایم پی اے رانا عبدالروف نے کہا کہ

انسانیت کی خدمت کے لئے ابن نیاز اور اسکے ذمہ داران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے ابن نیاز فاؤنڈیشن اور جامع العلوم کے کردار کو بھی

سراہا،200 خاندانوں کے لئے امدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پر ابن نیاز فاؤنڈیشن کے رضاکار اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالروف اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاولنگر میں 70 بیڈز پر مشتمل پیڈز وارڈ کا افتتاح کیا.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر ،ایم ایس ڈی ایچ کیو، انچارج پیڈز وارڈ ہمراہ تھے.

ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے وارڈ کے تعمیر اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا.

وہ وارڈ کے مختلف سیکشن میں گئے. ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی.

انہوں نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے کہا کہ

بچوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور اپنے فرائض شاندار انداز میں ادا کریں

.

About The Author