نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ضلع میں مویشیوں میں لمپی سکن بیماری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عبدالجبارگجر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے جبکہ

اسسٹنٹ کمشنر زنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ضلع بھر میں لمپی سکن کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی.

ڈپٹی کمشنر نے لمپی سکن بیماری کے علاج معالجہ اور حفاظتی ویکسینیشن کے حوالہ سے تھرڈ پارٹی ویری فکیشن کرانے کے لئے چاروں تحصیلوں کے

اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی اور کہا کہ ریونیو سٹاف کے ذریعہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پریفنگ میں بتائے گئے ایریاز میں از سر نو سروے کراتے ہوئے حقائق کا جائزہ لیں تاکہ اس کے مطابق

حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایک یوم کے اندر محکمہ ریونیو، لائیو سٹاک کی ٹیمیں علاقہ نمبردارا ن کے ہمراہ مویشی پال کے پاس

موجود مویشیوں میں لمپی سکن بیماری سے متعلق تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ

ضلع میں کوئی بھی مویشی لمپی سکن سے تحفظ کی ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ دکھائے بغیر داخل نہیں ہو۔

انہوں نے ضلع بھر میں لمپی سکن بیماری سے تحفظ کی ویکسین لگانے کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی

.

About The Author