نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبرین،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے کہا ہے کہ چاروں اضلاع میں سستا آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔سیل پوائنٹس کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے

کمشنر ڈی جی خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کیلئے انتظامیہ متحرک کردار ادا کرے۔

پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں استحکام کے لئے جامع پلان بنایا جائے سبزی منڈیوں میں باقاعدگی سے وزٹس کئے جائیں۔ کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ کاشتکاروں کی مشکلات کا احساس ہے۔

کھاد کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔صوبائی سرحدی مقامات اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کردی جائے

۔کھاد،گندم اور آٹا کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے عملہ پر بھی نظر رکھی جائے کمشنر نے کہا کہ

ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے لئے مسلسل فیلڈ وزٹ جاری رکھیں

اوروزٹس کی تصاویر اور ویڈیوز ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد حمزہ شہباز کی ہدایت پر اشیائے ضروریہ کی

سپلائی چین کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے رات گئے سخی سرور چیک پوسٹ کا سرپرائزڈ وزٹ کیا،چیک پوسٹ پر تعینات بی ایم پی،فوڈ اور محکمہ زراعت کے

اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ بھی چیک کرتے ہوئے کہا کہ

چیک پوسٹ پر تعینات عملہ اشیاء کی غیر قانونی سمگلنگ روکنے میں انتظامہ کا ساتھ دے،ایمان دارانہ طریقہ سے ڈیوٹی دیں،کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے،

محمد انور بریار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے دوسرے صوبوں کو جانیوالی ہر گاڑی کی تلاشی ضرور لی جائے.

گندم، آٹا، چینی،کھادوں کی غیر قانونی ترسیل کو روکنے کیلئے تمام محکموں کا سٹاف مل کر فرائض انجام دے

،اجازت نامے کے بغیر کسی گاڑی کو چیک پوسٹ سے نہ گذرنے دیا جائے،ذاتی مفادات سے ہٹ کر قومی مفاد کو ترجیح دی جائے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گاڑیوں کی انسپکشن عمل کا بھی جائزہ لیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد انور بریار نے جمخانہ کلب ڈیرہ غازی خان اور پولیٹیکل اسسٹنٹ بارڈر ملٹری پولیس آفس کا دورہ کیا،

انہوں نے جمخانہ کلب میں جاری ترقیاتی کاموں اور استعمال ہونے والے مٹیریل کے

معیار کا معائنہ کیا،تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے،کوالٹی پر کمپرومائز نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ٹائم لمٹ میں ترقیاتی کاموں کو ہر صورت مکمل کیا جائے،ٹھیکیدار کنسٹرکشن ورک کی بروقت تکمیل کیلئے اضافی لیبر کا بندوبست کرے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل اور منیجر ثناء محمد نے ڈپٹی کمشنر کو جاری کنسٹرکشن ورک بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار پولیٹیکل اسسٹنٹ آفس بھی پہنچ گئے،پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا،

ڈپٹی کمشنر پی اے آفس کی مختلف برانچوں میں گئے انہوں نے آفس سٹاف سے ذمہ داریوں اور کام کی نوعیت بارے سوالات بھی کئے

،ڈپٹی کمشنر نے پی اے آفس کے شکایات سیل کے دورہ کے دوران سائلین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ہدایات بھی دیں،

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے پی اے آفس کے لان میں پودا لگایا اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چار روزہ ثقافتی تقریبات کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے بتایا کہ

بدھ 15جون کو رات آٹھ بجے آرٹس کونسل میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کی شاندار پرفارمنس ہوگی

جس میں پنجاب بھر میں موسیقی کی کیٹگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈیرہ غازی خان کے نوجوان فنکار ذی شان جگنو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

ثقافتی رقص میں پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ملتان ڈویژن کے عطا اللہ ملتانی گروپ کے فنکار اپنے فن کا مظاھرہ کریں گے

جبکہ ڈرامے کی کیٹگری میں پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ساہیوال ڈویژن کے فنکار ڈرامہ پیش کرینگے۔ 16 اور 17 جون کورات ساڑھے آٹھ بجے

آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ڈرامہ” سب مایا ہے” پیش کیا جائیگا جسے شیخ اسماعیل نے تحریر کیا ہے

اور ھدایات مجاھد اعجاز کی ہیں۔اس ڈرامے میں ڈی جی خان کے مقامی فنکار پرفارم کریں گے۔18 جون کو کلاسیکل اور لوک موسیقی کے رنگوں سے

سجی شام سر سنگیت پیش کی جائیگی۔جس میں استاد ندیم ریاض ملک ‘ استاد غلام عباس فراست’استاد خالق شمیم اور ابو ذر غفاری اپنے فن۔کا مظاھرہ کرینگے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی288 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی، اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد،ڈی اے او

بلال ہمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹرز وسیم جتوئی،محمد احمد ظفر سمیت

متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ

شفاف اور پرامن الیکشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،تمام محکمے ذمہ داریوں کی ادائیگیوں کیلئے اپنے پلان الیکشن کمیشن کو شئیر کریں،فرائض کی بہترین انداز میں ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی پی288 کے ضمنی الیکشن کیلئے144پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے

،512پولنگ بوتھ پر غیر سیاسی،ایمان دار سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

سکیورٹی و ٹرانسپورٹیشن پلان پر ضرور عمل کیا اور ووٹروں سمیت سکیورٹی، پولنگ سٹاف کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ضمنی الیکشن کیلئے تمام محکموں کے فرائض بارے امور بھی زیر بحث لائے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان کے مختلف مقامات پر ون وے ڈرائیونگ اورہیلمٹ کے استعمال باریآگاہی دی گئی

اس موقع پر خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کے چالان بھی کیے گئے. ڈی ایس پی نے کہاکہ

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس کو ایجوکیٹ کیا جا رہا ہے ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں

دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں کیونکہ ہیلمٹ کے استعمال سے آپ کی زندگی محفوظ ہو سکتی ہے.

اس موقع پرڈی ایس پی سمیت ٹریفک پولیس کے ملازمین کفیل الرحمن، محمد الطاف، قمر الدین،

غلام قادر اوردیگر نے لوگوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اس حوالے سے ضلع کے33پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ان ایکشن ہیں،

ضلع بھر میں آج گراں فروشوں کیخلاف 120انسپکشنزکی گئیں،ناجائزمنافع خوروں کو52ہزار 500روپے کے جرمانے کئے اور

انکی3دکانوں کو سیل بھی کیا گیا۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمدانور بریار،چیئرمین اسامہ فیاض لغاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا ڈیلی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس دیہاتوں کا بھی وزٹ کریں اور وہاں سے بھی منافع خوروں کو پکڑیں،چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول

کمیٹی اسامہ فیاض لغاری نے کہا کہ ہر مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر اپنے دیہی علاقوں کی کارروائیوں کو بھی نمایاں طور پر اجلاس میں پیش کریں۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامی افسران کی پرفارمنس کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلیے ہمہ وقت کوشاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور میں کارروائیاں

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر ہوٹلز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد، 20 کلو حشرات زدہ شوگر سیرپ، کھلا رنگ اور غیر معیاری سبزیاں تلف۔۔۔

ڈی جی خان 13 جون: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کیمطابق مظفر گڑھ میں جھنگ روڈ پر بیکری کو خوراک کی تیاری میں رنگ کاٹ، کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے،

شوگر سیرپ میں مردہ حشرات پائے جانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ اسی طرح لیہ میں کوٹ سلطان کے علاقے ہوٹل کو گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے،

گوشت کی مناسب سٹوریج نہ ہونے، گندے فریزر میں خام اشیاء کی سٹوریج پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ راجن پور میں ہوٹل کو کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار، ناقابل سراغ مصالحوں کی ملاوٹ پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی اوڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایت پر تھانہ صدرتونسہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد، مقدمہ درج

ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ سیف اللہ جوئیہ معہ پولیس نے دو ملزمان محمد عامر قوم سنجرانی سکنہ بوہڑ،محمد فریاد سکنہ بستی گاڈی سے دوعدد پستول برآمد کرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کردی گئی۔

اس موقع پر محمد بخت نصر ڈی ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے .

ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ سیف اللہ جوئیہ کی زیرکمان صدر پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔

پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیر ہ غازیخان

About The Author