دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سلمان صوفی پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا ہیڈ مقرر

سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا ہیڈ مقرر کر دیا۔

سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔

سلمان صوفی، مدر ٹریسا اوارڈ یافتہ ماہر پبلک پالیسی ہیں

جو سماجی فلاح کے منفرد منصوبوں کو متعارف کروانے میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ، وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر، ویمن آن ویلز اور شہر خموشاں سمیت بہت سے عوام دوست منصوبے متعارف کروائے ہیں۔

وہ شہباز شریف کے پنجاب وزارت اعلی کے دوران ڈی جی سٹریٹجک ریفارم یونٹ تعینات تھے۔

سلمان صوفی کو دنیا میں عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے پانچ ممتاز افراد میں شامل کیاگیا تھا

جس میں موجودہ امریکی صدر جو بائڈن بھی شامل ہیں اور وائٹل وائسز اوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

About The Author