نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی کے تسلسل کو برقرار رکھنے،بنیادی مراکز صحت میں صفائی و ستھرائی

سٹاف کی حاضری،ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور گرداوری کے عمل میں تیزی کیلئے انتظامی افسران متحرک ہیں

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسدچانڈیہ نے تونسہ اور گردونواح میں واقع فلور ملز کے دورے کئے اور ماہ رمضان میں آٹا کی سپلائی عمل کا جائزہ لیا

موثر مانیٹرنگ کی بدولت فلور ملز سے کوٹہ کے مطابق آٹا سپلائی کیا جارہا تھا،دوسری طرف تونسہ اور ڈیرہ غازی خان تحصیلوں میں موبائل رکشوں کے ذریعے بھی

شہریوں کو ان کے گھروں کے نزدیک سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید نے بنیادی ہیلتھ مراکز نواں شہر کا دورہ کیا

صفائی معاملات کے ساتھ طبی عملہ کی حاضری چیک کی اور ادویات کی ڈیمانڈ و کھپت کا بھی جائزہ لیا۔اس کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید نے موضع مانہ احمدانی شرقی میں گرداوری کے عمل کا معائنہ کیا

اور سٹاف کو جلد کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی،انہوں نے فوڈ مرکز کوٹ چھٹہ میں گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں گندم کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے آڑھتیوں سے بھی گندم خرید کی جارہی ہے

جب کہ ضلع بھر کے کسانوں سے گندم خریداری کا ٹارگٹ بھی جلد پورا کرلیا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف نے پیٹرولنگ پوسٹ شادن لنڈ کادورہ کیا. انہوں نے نفری کی حاضری اور ریکارڈ کاجائزہ لیا

ملازمین کے مسائل سنے اور حل کیلئے ہدایات جاری کیں ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ ہائی ویز پر اوور لوڈنگ کے مرتکب اور ریفلیکٹر کے بغیر بھوسے والی گاڑیوں کے

مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ریفلیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں حادثات ہوتے ہیں

ایس پی نے پوسٹ ملازمین کی کارکردگی چیک کی اور مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں. انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ پولیس خدمت خلق کے جذبے سے سرشارہائی ویز پر

اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ بے بس اور مجبور افراد کی فوری مدد کی جائے قانون شکنی پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں

ماہ صیام کے پیشِ نظرہائی ویز پر موجود عبادت گاہوں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں. ایس پی نے اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین کو شاباش بھی دی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گرینڈآپریشن جاری

صفائی کےناقص انتظامات پرمعروف ہوٹل کا پروڈکشن یونٹ اصلاح تک بند،

95کلوملاوٹی مصالحہ جات،600ساشےممنوعہ گٹکا،50لٹرملاوٹی دودھ،33لٹرایکسپائرڈجوس تلف۔۔۔۔۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت190فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ57ہزارروپے کے جرمانے عائد،142شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 21اپریل

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور

ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ت

فصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی خان میں مختلف ڈرنک کارنرز،جوس شاپ اور ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے

پر42ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور،ملک شاپس،ملک وہیکل کو غیرمعیاری اشیاء اور

ناقص انتطامات پر 55ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورز اور ملک شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے10ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا

اوراس کے ساتھ ہی 10کلوملاوٹی مصالحہ جات اور50لٹرملاوٹی دودھ کوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےکریقنہ مرچنٹ

کریانہ سٹورز اورملک ساپس پر کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء پائےجانےپر23ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئے

اوراس کے ساتھ ہی7کلوملاوٹی مصالحہ جات،5کلوایکسپائرڈکسٹرڈ اور15لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرن کوتلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں بیکری شاپ،ہول سیل یونٹ،ملک شاپس کی چیکنگ کےدوران

مضرصحت اشیاء پائےجانےپر23ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیااوراس کےساتھ ہی 30کلوایکسپائرڈلال مرچ پاوڈر اور33لٹرایکسپائرڈجوس کوتلف کردیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں مختلف واٹرفلٹرپلانٹ اورہوٹل پرکارروائی کرتے ہوئے19ہزارروپےکاجرمانہ غیرمعیاری اشیاء اور صفائی کےناقص انتطامات پر عائدکردیاگیااوراس کے ساتھ ہی 50لٹرآرسینک ملےپانی کوتلف کردیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے سپیشل آپریشن کرتےہوئے40کلوملاوٹی مصالحہ

جات،600ساشےممنوعہ گٹکاتلف کردیئے۔مختلف بیکریز،کریانہ سٹورز اورہوٹلز کی چیکنگ،بھاری جرمانے عائدکردیاگیا۔اس بارےمیں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کا کہناتھاکہ مجموعی طورپر85ہزارروپےکےجرمانے عائدکیاگیاہے۔

کارروائیاں فیض کالونی،برتن بازار،آمین گڑھ رحیم یارخان میں کی گئی۔40کلوملاوٹی مصالحہ جات پائےجانےپرکریانہ سٹورکو40ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیاگیا۔

ڈرنک کارنرپر600ساشےممنوعہ گٹکا پائےجانےپر15ہزارروپےکاجرمانہ عائدکیاگیا۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔

صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد

کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔

رمضان میں جعلی مشروبات بنانیوالے صحت دشمن عناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری آبپاشی جنوبی پنجاب عامر خٹک کی ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ فورٹ منرو آمد،عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ فورٹ منرو رمضان بازار کادورہ کیا

اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پرپولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

سیکرٹری آبپاشی نے رمضان بازار میں فراہم کردہ پھلوں،سبزیوں اورمشروبات کے سٹالز کا معائنہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں سستی اشیاء کا میسر ہونا شہریوں کیلئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہے

حکومت پنجاب کی سبسڈی کی بدولت رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے کم ریٹس پر اشیاء فروخت کررہے ہیں،ڈیمانڈ سے زائد روزمرہ استعمال کی اشیاء شہریوں کو فراہم کر رہے ہیں،سبسیڈائزڈ اشیاء خرید کر شہری حکومتی رعایت سے فائدہ اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ

اشیائے خوردونوش کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے،اشیاء کی سپلائی ختم ہونے سے قبل اسکے سٹاک کو یقینی بنایا جائے،تاجر ماہ رمضاں میں لوگوں کو سستا راشن دیں،اشیاء پر منافع کم رکھیں،رمضان بازاروں میں کسی بھی آئٹم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی

،گوشت کی سپلائی کو بھی بڑھایا جارہا ہے،اس حوالے سے انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

عامر خٹک اور حمزہ سالک نے رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئے لوگوں سے بھی گفتگو کی۔قبل ازیں سیکرٹری آبپاشی جنوبی پنجاب عامر خٹک نے

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے ہمراہ حضرت سخی سرور ؒکے مزار پر حاضری دی،چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ آٹا گندم اور کھاد کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے خود متحرک ہوگئے

انہوں نے پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی چیک پوسٹوں اور تھانوں کا اچانک معائنہ کیا۔ کھاد،گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے کئے

اقدامات،پکڑی گئی منشیات اور نان کسٹم گاڑیوں سمیت ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔بواٹہ میں پولیو کے فکسڈ کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا۔

بلوچستان اور پنجاب کی باؤنڈری کے تنازعہ پر قبائلیوں کے مسائل سنے۔ کمشنرچیک پوسٹ پر الرٹ قبائلی فورس کے جوانوں کے پاس چل کر گئے۔

مصافحہ کرتے ہوئے چاق و چوبند فرائض انجام دینے پر شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی،کمشنر نے کہا کہ

ڈی جی خان ڈسٹرکٹ ٹرائی بارڈر ایریا ہے تینوں صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کردی ہے۔

قبائلی فورسز،فوڈ اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے کمشنر نے بواٹہ، راکھی گاج اور سخی سرور چیک پوسٹوں کو چیک کیا۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد قیوم قدرت،ڈی ایف سی مہر اختر حسین اور

دیگر نے کمشنر کو بتایا کہ صوبائی سرحدی چیک پوسٹ بواٹہ پر 160 کلو چرس،دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ لی ہیں۔

بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں کو روک کر ٹارگٹ بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جاتی ہے۔

ٹرانزٹ سائٹ پر 17 پولیو ورکرز ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔

راکھی گاج میں دو ٹرکوں پر 860 بوری کھاد بلوچستان سمگلنگ ناکام بنادی گئی ہے۔

دونوں ٹرک اور کھاد ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ایک ماہ کے دوران 342 میٹرک ٹن گندم اور 177 میٹرک ٹن آٹا پکڑا گیا اور

محکمہ خوراک نے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل پر 14 مقدمات درج کئے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے فورٹ منرو میں رمضان بازار بھی چیک کئے

،سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات لیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ایڈمن آفیسر پنجاب کمشن برائے حقوق خواتین تلاوت حسین نے ڈیرہ غازیخان کا دو روزہ دورہ کیا. انہوں نے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازیخان شیخ فیاض سے ملاقات کی اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد علی بھی موجود تھے.

ایڈمن آفیسرنے کالجز میں حقوق خواتین کی آگاہی بارے سیمینار ز، سیشن کرانے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے پنجاب جینڈر رپورٹ ڈائریکٹرکالجز کو دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کے حقوق بارے پنجاب میں قانون سازی اور اقدامات کیے گئے ہیں.

ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے. ڈائریکٹر کالجز نے پنجاب کمشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ

کالجز میں حقوق خواتین بارے آگاہی سیشن کرائے جائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر قبائلی علاقوں میں بارڈر ملٹری پولیس ان ایکشن ہے،بی ایم پی نے غیر قانونی طور پر سمگل کی

جانیوالی کھاد کی500 سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔ٹرک پر لوڈ کی گئیں بوریاں ڈیرہ غازی خان سے بلوچستان سمگل کی جارہی تھیں۔

بی ایم پی نے راکھی گاج چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کھاد کی بوریاں برآمد کیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے راکھی گاج چیک پوسٹ پر پکڑے جانے والے

کھاد کے ٹرک کا معائنہ کیا۔انہوں نے کھاد سمگلنگ کی بڑی کارروائی پر ایس ایچ او لیاقت علی اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ

کھادوں،گندم ویگر ممنوعہ اشیاء کی دیگر صوبوں کو سمگل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

سمگلروں کو اب ہر صورت قانون کے دائرے میں لایا جائے گا اور سمگلروں کیخلاف ایکشن جاری رہے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

21 رمضان المبارک شہادت حضرت امام علی ؓ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، یوم شہادت حضرت علی ؓکے

موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے پلان مرتب کردیا گیا ہے۔ڈی پی او محمد علی وسیم۔

تفصیلات کے مطابق 21 رمضان المبارک شہادت حضرت امام علی ؓ کے موقع پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں جلوس و مجالس پر 600سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ، ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس

اور ٹریفک پولیس بھی اپنے اپنے فرائض سر انجاد دیں گے۔ڈی پی او نے انچارج سیکورٹی اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ

ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں تمام پولیس ملازمان کو بریف کریں گے اور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پی کے مطابق

یقینی بناتے ہوۓ تمام آفسیر و اہلکار ڈیوٹی الرٹ ہو کر انجام دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ

ٹریفک پولیس اہلکار جلوس اور مجالس کے مقام سے گاڑیوں کی پارکنگ 400 سے 500میٹر کے فاصلے پر کرائیں

اور ٹریفک کو متبادل راستے سے گزاریں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو ڈی پی او نے کہا کہ خواتین کی مجالس پر لیڈی پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گی۔

حساس علاقہ جات میں مرکزی جلوسوں کو 4 لئیرز میں سکیورٹی فرائم کی جائے گی

اور مجالس و جلوس میں داخل ہونے والے تمام عزاداروں کو واک تھرو گیٹ

میٹل ڈیٹیکٹر اور فزیکلی چیک کرتے ہوئے جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author