دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان

کوہ سلیمان پبلک سکول سنٹر آف ایکسی لینس کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔400 کنال پر 500 طلباء و طالبات کیلئے بورڈنگ سکول قائم ہوگا جس کیلئے 16 اپریل کو ٹینڈر جاری کردئیے جائیں گے۔

منصوبہ پر ڈیڑھ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔15 رکنی بورڈ آف گورنرز بھی تشکیل دے دیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سکول کے پیٹرن انچیف نامزد کئے گئے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر و چیئرمین بورڈ آف گورنرز کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت کوہ سلیمان پبلک سکول سنٹر آف ایکسی لینس کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے سی جی حیات اختر

سی ای او تعلیم مسعود ندیم،طور خان بزدار،حیات محمد اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔کوہ سلیمان پبلک سکول سنٹر آف ایکسی لینس کے بورڈ آف گورنرز میں چھ سرکاری اور 9غیر سرکاری اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔

کمشنر کوہ سلیمان سنٹر آف ایکسی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سی ای او تعلیم پرنسپل مقرر کئے گئے ہیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کوہ سلیمان تعلیم اور معاشی طور پر پسماندہ تحصیل ہے۔کوہ سلیمان پبلک سکول قائم ہونے سے نہ صرف نوجوان نسل کو معیاری تعلیم ملے گی

بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور یہ کسی بھی معیاری ادارہ سے کم نہیں ہوگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی ورلڈ ہیلتھ ڈے بھرپور انداز میں منایا گیاور اس دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس حوالے سے ضلع کی سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں منعقد ہوئی،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد عوام میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،

ہر شہری متوازن غذا کا استعمال کرے اور مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر ضرور عمل کرے،ایسی خوراک استعمال کی جائے جو جسمانی ضروریات کو نہ صرف پورا کرے بلکہ قوت مدافعت بڑھانے کا بھی باعث ہو،

انہوں نے کہا کہ صحت مند طرز حیات اپنا کر ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں،ہمیں جنک فوڈ کے بجائے وٹامنز اور معدنیات پر مشتمل غذا کو اپنانا ہوگا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹراطہر سکھانی نے کہا کہ

تندرست و توانا صحت قدرت کی عظیم نعمت ہے،ہمیں اپنے منفی طرزِ زندگی کو چھوڑنا ہوگا،

روزانہ کی سیر اور ورزش کو معمول بنانا ہوگا،ڈاکٹر احسن اعوان نے کہا کہ ہمیں صحت مند رہنے کیلئے اپنے لائف سٹائل کو بدلنا ہوگا،

متوازن غذا کے ساتھ ہمیں تمباکو نوشی سے بھی اجتناب کرنا ہوگا،وقت کا تقاضا ہے کہ ہم خود اپنی صحت کا خیال رکھیں،

اسی میں ہی ہماری زندگی،بھلائی پوشیدہ ہے،ڈی ایچ ڈی سی میں اس موقع پر صحت مند سرگرمیوں کے احیاء کیلئے واک کا بھی اہتمام کیا،

آگاہی واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر احسن اعوان،ملک عطاء اللہ ساجد سمیت ہیلتھ سٹاف نے شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی نے کہا ہے اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے نبی آخرالزمان حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات صبر، برداشت، احترام انسانیت اور برداشت بھی ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سٹی برائے خواتین میں اسلامی فوبیا کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ مغرب میں انسانیت اور انسانی حقوق کے حوالے سے جو بھی قوانین ہیں وہ اسلام سے لئے گئے ہیں،

افسوس اس بات کا ہے کہ چند افراد یا گروہوں کے ذاتی عمل کی وجہ سے اسلام کے بارے میں کچھ لوگوں نے ایک رائے قائم کر لی ہے

حقیقت یہ ہے کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے اس کی تعلیمات آفاقی ہیں حضور اکرم، اہل بیت اور صحابہ کرام کی زندگی اور طرزعمل سب کے سامنے ہے

اور مثالی ہے، قرآن مجید پورے عالم کے لئے ہدایت ہے،جو دنیا میں امن اور سلامتی کا ضامن ہے،

تقریب سے پرنسپل مہرونہ لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر خان،اور دیگر نے بھی خطاب کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازی خان مسعود ندیم نے گورنمنٹ اے پی ایس میموریل ہائی سکول ڈیرہ غازی خان کے

ایس ایس ٹی طارق محمود کو سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس ٹی طارق محمود کو سات روز کے اندر ذاتی طور پر

پیش ہونے اور وضاحت پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان شعبہ تاریخ کے طلباء و طالبات نے فورٹ منرو کا مطالعاتی دورہ کیا. صدر شعبہ ڈاکٹر واصف عظیم نے کہا ہے کہ

ڈیرہ غازی خان جغرافیائی اہمیت کا حامل شہر ہے جس کے ایک طرف دریائے سندھ اور دوسری طرف کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسہ ہے۔ کوہ سلیمان ایک قدرتی عجائب گھر کی حیثیت رکھتا ہے جس میں بہت سے مقامات انتہائی دیدہ زیب ہیں،

فورٹ منرو انہی پر فضا مقامات میں سے ایک ہے جو کہ پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی مقام پر واقع ہے

جس کی بلندی چھ ہزار چار سو فٹ ہے جو کہ مری کے برابر ہے اسی لیئے فورٹ منرو کو جنوبی پنجاب کا مری کہتے ہیں

طلباؤطالبات نے ڈیمس جھیل، جناح پارک اور موجودہ دور کے شاہکار سٹیل پل کا بھی وزٹ کیا

اس کے علاوہ سٹوڈنٹس روایتی بلوچی کھانے، کشتی رانی اور قدرتی حسین مناظر سے بھی لطف اندوز ہوئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان میں اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کرنے، بلوچستان کے سرحدی علاقے

راراشام ہسپتال اور درگھ میں ایمرجنسی بلاک کی تعمیر اور ریسکیو 1122کی سروس شروع کرنے کیلئے مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں.

ڈپٹی سیکرٹری کی طرف سے بنک آف پنجاب کے صدر، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب

اور سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر کو ضروری اقدامات کیلئے ہدایات جاری کی گئیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے رمضان بازاروں اور گندم خریداری مراکزکا تفصیلی جائزہ لیا. حکومت کی طرف سے دی جانیو الی سہولیات چیک کرنے کے ساتھ لوگوں سے معلومات بھی حاصل کیں

اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید اوردیگر ہمراہ تھے. کوٹ چھٹہ رمضان بازار کے معائنہ کے دوران کمشنرنے کہاکہ حکومت آٹا، چینی،پھل اور دیگر اشیاء پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے

او رسبسڈی کا ایک،ایک روپیہ خریداروں تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے سٹالز کی مانیٹرنگ کے ساتھ ریکارڈکی جانچ پڑتال کی جائیگی.

کمشنر نے کہاکہ رمضان بازاروں میں اچھے سٹالز لگائے گئے ہیں. قیمتوں میں واضح فرق کے ساتھ معیار بھی بہتر ہے

اور خریدار مطمئن نظر آ رہے ہیں. کمشنر نے کہاکہ رمضان بازاروں میں مقررہ اوقات تک اشیاء کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا.

کوٹ چھٹہ اور مانہ احمدانی میں قائم گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران کمشنر نے کہاکہ

گندم خریداری اہداف پورے کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے. دیگر صوبوں کو گندم کی ترسیل روکنے کیلئے چیک پوسٹوں کو فعال کرنے کے ساتھ بی ایم پی،

بلوچ لیوی اور پنجاب پولیس فورس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں. کسانوں کو عزت و تکریم کے ساتھ بار دانہ جاری کر کے 22سو روپے فی چالیس کلوگرام گندم خریدی جا رہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی سبسڈی کے تحت سستی اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے

شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔دوسری طرف رمضان بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ بھی متحرک ہے

،سیکرٹری اریگیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا

اور سٹالز پر رکھی اشیاء کی کوالٹی اور سٹاک چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواحمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور انسپکٹر مارکیٹ کیمٹی ملک سمیع اللہ بھی ہمراہ تھے۔

سیکرٹری اریگیشن کو رمضان بازاروں بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔عامر خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحمتوں اور برکتوں کے ماہ مقدس میں سستی اشیاء شہریوں کیلئے تحفہ ہیں،

حکومتی سبسڈی عام شہریوں تک پہنچانے کیلئے پوری انتظامیہ سرگرم ہے،اشیاء کی سپلائی چین کو بہتر کیا جائے

اور کسی چیز کی کمی نہ آنے دی جائے،عوام کی آمد کے پیش نظر آٹا اور چینی کی سپلائی کو بیلنس کیا جائے،

ڈیمانڈ کے مطابق اشیائے خوردونوش کا تسلسل یقینی بنایا جائے،سپلائی کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کیا جائے،

عامر خٹک اور حمزہ سالک نے خریداری کیلئے آئے شہریوں سے گفتگو بھی کی۔عامر خٹک نے کہا کہ گوشت کی کوالٹی برقرار رکھنے کیلئے رمضان بازاروں میں فریزر بھی رکھے جائیں،

رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات پر ڈیرہ غازی خان کے افسران کو کریڈٹ ملنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومتی سبسڈی عام آدمی تک ضرور پہنچے

،شہری رمضان بازاروں میں آکر سستی اشیائے خوردونوش ضرور خریدیں۔سیکرٹری اریگیشن نے سستا ماڈل بازار کے علاوہ آرٹس کونسل میں قائم رمضان بازار کا بھی دورہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ

تمام سٹالز پر اشیاء کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیے،لائیو سٹاک افسران گوشت کا روزانہ کی بنیاد پر معیار ضرور چیک کریں،رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس دوران سیکرٹری اریگیشن نے رمضان بازاروں میں موجود آٹا میں نمی بھی چیک کی اور رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

شعبہ تاریخ کے طلباء و طالبات کا فورٹ منرو کا مطالعاتی دورہ

ڈیرہ غازی خان جغرافیائی اہمیت کا حامل شہر ہے جس کے ایک طرف دریائے سندھ اور دوسری طرف کوہ سلیمان کا لمبا پہاڑی سلسہ ہے۔ کوہ سلیمان ایک قدرتی عجائب گھر کی حیثیت رکھتا ہے جس میں بہت سے مقامات انتہائی دیدہ زیب ہیں،

فورٹ منرو انہی پر فضا مقامات میں سے ایک ہے جو کہ پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی مقام پر واقع ہے، فورٹ منرو لارڈ منرو کے نام پر رکھا گیا جس کی بلندی چھ ہزار چار سو فٹ ہے جو کہ مری کے برابر ہے

اسی لیئے فورٹ منرو کو جنوبی پنجاب کا مری کہتے ہیں۔ اس تاریخی مقام کی سیر و سیاحت کی غرض سے شعبہ تاریخ کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی ایک روزہ مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد فورٹ منرو میں

موجود انگریز دور کے قبرستان، وہاں کی تاریخی عماراو قلعہ، جرگہ ہاوس، اور دیگر انگریز آفیسران کی رہائیشوں کا مطالعاتی جائزہ لینا تھا۔ علاوہ ازیں ڈیمس جھیل ، جناح پارک اور موجودہ دور کے شاہکار سٹیل پل کا بھی وزٹ کیا

جس سے تمام طلباء و طالبات کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ اسٹوڈنٹس نے روائتی بلوچی کھانے، کشتی رانی اور قدرتی حسین مناظر کو انجوائے کیا

صدر شعبہ ڈاکٹر واصف عظیم نے رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) کا شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی سے شعبہ تاریخ کے طلباء و طالبات کو اس تاریخی مقام کو مطالعاتی حوالے سے دیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے رجسٹرار آفس، ٹرانسپورٹ آفس اور ڈی ایس اے کے تعاون کا بھی شکریہ اد اکیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

صحت کےعالمی دن کےموقع پرممنوعہ اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور آپریشن جاری۔۔۔

بیکری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند

20کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس،10،10کلوایکسپائرڈبسکٹ اورمصالحہ جات تلف۔۔

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت189فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ63ہزارروپے کے جرمانے عائد،156شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 7اپریل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنےپر بیکری اور ڈیپارٹمنٹل سٹور کو18ہزارروپے کاجرمانہ عائد کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والی بیکریز کیخلاف

پنجاب فوڈاتھارٹی کا سپیشل آپریشن جاری رکھتےہوئےمختلف بیکریز کی چیکنگ،حشرات زدہ مٹھائی پائےجانےپرسوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بندکرتےہوئے

مجموعی طورپر67ہزارروپےکےجرمانے عائدکردیاگیا۔کارروائی شاہی روڈخانپور،ہسپتال روڈصادق آباد اور اقبال نگررحیم یارخان میں کی گئی۔پروڈکشن ایریامیں واش روم اورگندگی پائےجانےپر25ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیاگیا۔

حشرات زدہ مٹھائی پائے جانے پربیکری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بندکردی گئی۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق

پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اسی طرح سے بہاولنگر میں کریانہ سٹور،چلن شاپ اور ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اشیاء پائے جانےپر17ہزار500روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےمختلف ہوٹلز میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر16ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران مختلف کریانہ سٹور

میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر12ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے

سپرسٹورز،کریانہ سٹورز اور فوڈپوائنٹس کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر26ہزار500روپے کے جرمانے عائد کردیاگیا

اوراس کے ساتھ ہی10لٹرایکسپائرڈبسکٹ موقع پر تلف کردیا گیا۔اسی طرح راجن پور میں کریانہ سٹوراور ملک شاپ پر کارروائی کرتے

ہوئے6ہزارروپے کا جرمانہ صفائی کےانتہائی ناقص اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکردیاگیا

اورساتھ ہی 15کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کوموقع پر ہی تلف کردیاگیا۔

About The Author