پاکستان نے تاریخ رقم کردی ۔۔۔۔ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا ۔۔۔
تین سو انچاس رنز کا بڑا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر انچاس اوورز میں عبور کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔۔۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم تیز ترین پندرہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہے
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے
مقررہ پچاس اوورز میں بین میکڈرمٹ کی سنچری اور ٹریوس ہیڈ کے اناسی رنز کے بدولت
تین سو اڑتالیس رنز بناکر پاکستان کو جیت کے لئے ریکارڈ ہدف دیا
جواب میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے گرین شرٹس کو بہترین آغاز فراہم کیا
فخر زمان سرسٹھ رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم اور
اوپنر امام الحق نے میچ وننگ سنچریاں اسکور کرکے پاکستان کو ریکارڈ کامیابی دلائی
پاکستان نے اس سے پہلے دو ہزار چودہ میں بنگلہ دیش کیخلاف میرپور میں تین سو ستائیس رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا ۔۔
قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ کپتان بابر اعظم نے بھی ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔۔
بابر اعظم پندرہ سنچریاں بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے ہے ۔۔
بابر اعظم نے یہ معرکہ تراسی اننگز میں مارا جبکہ ہاشم آملہ چھیاسی اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا ۔۔
پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخی جیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا
۔بابر اعظم ۔۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم ۔۔ "جب آپ اتنا بڑا اسکور چئیز کرتے ہو تو
اعتماد بڑھتا ہے”
پاکستان نے دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے ۔۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ دو اپریل کو کھیلا جائیگا۔۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی