ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایت کے مطابق اور ڈی ایس پی صدر ملک اعجاز حسین کی زیر نگرانی پولیس تھانہ کوٹ مبارک کی ہجانی گینگ کے خلاف کاروائی،
موٹرسائیکل ڈکیت ہجانی گینگ کے 3 کس ممبران گرفتار،گرفتار کیے گئے ملزمان سے 2عدد کلاشنکوف،3 عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور ڈکیتی کی مد میں 1 لاکھ روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ مبارک کو مخبر نے اطلاع دی کہ کچھ ملزمان اسلحہ کے ہمراہ علاقہ تھانہ کوٹ مبارک کے حدود میں موجود ہیں
جو کہ اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کرتے ہیں مخبر کی اطلاع کو معقول جانتے ہوئے پولیس تھانہ کوٹ مبارک نے کاروائی عمل میں لائی۔
کاروائی کے نتیجے میں ہجانی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 3 کس ممبران کو ٹریس آوٹ کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف ، 3 عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور ڈکیتی کی مد میں رقم 1 لاکھ روپے برآمد ہوئی۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کی تفصیل:
ممبران گینگ :
(1) محمد ظفر ولد میر محمد قوم ہجانی سکنہ چک کوڑا
(2) جمعہ ولد الہی بخش قوم عمرانی سکنہ موضع عمرانی
(3) منظور ولد عبدالرشید قوم گشکوری سکنہ پیر عادل
اس بہترین کاروائی پر ڈی ایس پی صدر ملک اعجاز حسین نے ایس ایچ او کوٹ مبارک، شہزاد افضل ASI اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں جشن بہاراں کی سات روزہ تقریبات اپنی رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔کمشیر پارک میں منعقدہ اختتامی تقریب میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،پی ٹی آئی رہنما رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی طاہر جاوید انصاری سمیت دیگر افسران،
زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد،خواتین اور بچوں کی شرکت کی۔پنڈال کو چراغاں،آتش بازی اور دیگر برقی قمقموں سے سجایا گیا۔
بچوں نے چاروں صوبوں کا ثقافتی لباس زیب تن کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیےجشن بہاراں کی اختتامی تقریب میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیامقامی فنکار عبدالسلام ساغر،راول اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان:وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،
کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور دیگر
جشن بہاراں کی اختتامی تقریب میں شریک ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں موجود سرکاری املاک کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی ضلع کونسل ہال میں چک لادن موضع شادن لنڈ ضلع ڈیرہ غازی خان میں موجود 822 ایکڑ سرکاری پراپرٹی نیلامی کےلئے پیش کی گئی۔
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد اور دیگر موجود تھے۔822 ایکڑ سرکاری رقبہ کی نیلامی کےلئے
خواہشمند افراد نے بولی دی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری پراپرٹی کی شفاف نیلامی یقینی بنانے کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔تجاوزات مافیا سے دیگر سرکاری رقبہ واگزار کراکر نیلام کیا جائیگا۔
حکومت کی ہدایات اور نیلامی کے قواعدو ضوابط پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ
بولی کے بعد متعلقہ پلیٹ فارم سے بھی منظوری لی جائے گی۔کامیاب بولی دہندہ مقررہ معیاد کےاندر ادائیگی یقینی بنائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان:کمشنر لیاقت علی چٹھہ ضلع کونسل ہال میں سرکاری املاک کی نیلامی کے دستاویزات پر دستخط کررہے ہیں،
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر موجود ہیں
ڈیرہ غازی خان:مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،
پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف،ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری اور دیگر کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ضلعی محکمہ بہبود آبادی اور سپورٹس آفس کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلے میں دوستانہ ہاکی میچ کھیلا گیا۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری،پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی اور دیگر موجود تھے
۔مہمانوں کے ساتھ کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی
،پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی اور ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلئے ہرممکن اقدامات کرے گی
ضلع ڈیرہ غازی خان نے ہاکی میں ارسلان قادر،فیصل قادر سمیت بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیراو کرتےہوئےکریک ڈاون
50کلوفنگس زدہ اچار،60لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرتلف۔۔۔
ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت161فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور
فروخت پر1لاکھ45ہزارروپے کے جرمانے عائد،131شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 20مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور
اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ملک کولیکشن سنٹر،ڈائری شاپ،ٹک شاپ اور مربہ یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے
غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانےپر28ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق
رحیم یار خان میں غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔رحیم یارخان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئےاچار اورمربہ یونٹ پر چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اور
مضرصحت اشیاء پائے جانےپر19ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئےگئے۔اسی طرح سے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے مربہ اوراچاریونٹ پر غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر13ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔
اسی طرح ڈی جی خان میں ہوٹل،ٹی سٹال میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر15ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیااورساتھ ہی 8لٹرایکسپائرڈ بیوریجزکوتلف کردیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران ملک شاپ،ملک وہیکل،چلراورکریانہ سٹورز میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے
پر39ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئےاور10کلو ملاوٹی دودھ،3لٹرایکسپائرڈٹی وائٹنرکو موقع پرتلف کردیاگیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےڈائری شاپ،اچاریونٹ اورسپرسٹور کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر28ہزارروپے کے
جرمانے عائد کردیئےاور50کلوفنگس زدہ اچاراور25لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک کوتلف کردیاگیا۔
اسی طرح راجن پور میں ڈرنک کارنر پر کارروائی کرتے ہوئے3ہزارروپے کا
جرمانہ کردیاگیااور3لٹرٹی وائٹنراور5لٹرفوڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ