دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن کے تین بڑوں کی رواں ہفتے لاہور میں بڑی بیٹھک کا امکان

کیمٹی کی سفارشات کی روشنی میں تینوں قائدین آئندہ کی حکمت عملی پر غور کریں گے۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ

مولانا فضل الرحمان, آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک بار پھر ملاقات متوقع ہے

اپوزیشن کے تین بڑوں کی رواں ہفتے لاہور میں بڑی بیٹھک کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بنائی گئی

کمیٹی اس ہفتے اپنی رپورٹ پیش کرے گے۔کیمٹی کی سفارشات کی روشنی میں تینوں قائدین آئندہ کی حکمت عملی پر غور کریں گے۔

آصف علی زرداری ،،، مولانا فضل الرحمان اور شریف برادران کو ابتک ہونے والی پیش رفت بارے بھی آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تینوں قائدین کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کے حوالے سے حتمی مشاورت ہوگی۔

About The Author