دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

2021جنوبی پنجاب میں اسلامیہ یونیورسٹی رول ماڈل ھے||رازش لیاقت پوری

۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جامعات میں میرٹ پر وائس چانسلر ز کا تقرر کیا۔ اس کی ایک مثال جامعہ اسلامیہ ہے جو پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کر رہی ہے۔

رازش لیاقت پوری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہاولپور کو اس وجہ سے بھی انفرادیت حاصل ھے کہ یہ شہر روھی اور ستلج کے درمیان واقع ھے۔اس وجہ سے جو بھی اس شہر کا وزٹ کرتے ھے اس شہر کا ھوجاتا ھے۔یہی کچھ گورنر چودھری سرور نے اپنے خطاب میں بھی کہا کہ مجھے بہاولپور سے پیار ھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اطہر محبوب نے جس لگن عشق اور ایمانداری سے کام کیا ھے اس کام کی جتنی تعریف کی جائے کم ھے۔یہی وجہ ھے کہ اب یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں رول ماڈل بن چکی ھے کہ یہاں سٹوڈنٹس کی تعداد پندرہ ھزار سے بڑھ کر پچاس ہزار سے زائد ھوچکی ھے۔میں اس یونیورسٹی کی مزید ترقی کے لئے ھر طرح کا ساتھ دینے کے لئے تیار ھوں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کانووکیشن برائے سیشن 2015تا 2019کے 2347 گریجویٹس میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور نے کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ 60پی ایچ ڈی، 265ایم فل، 108گولڈ میڈل،104سلور میڈل اور 2022بی ایس، بی ایس سی، ایم اے اور ایم ایس سی گریجویٹس کو ڈگریاں عطا کیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وائس چانسلر کے دفتر میں خصوصی بریفنگ میں شرکت کی جہاں وائس چانسلر نے انہیں یونیورسٹی کے ترقیاتی اور تحقیقی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ چانسلر نے کہاکہ چولستان کی مصنوعی بارش کے ذریعے آباد کاری کے منصوبے کوایک پائلٹ پراجیکٹ کی شکل میں شروع کیا جائے۔ انہوں نے کپاس سے متعلق تحقیقی کو بھی سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں ایک پودا بھی لگایا۔ گورنر پنجاب نے تاریخی قلعہ ڈراور کی طرز پر تعمیر ہونیوالی یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی نئی عمارت،کلاس رومز اور لیبارٹریوں پر مشتمل نو تعمیر شدہ تدریسی بلاک اور جامع مسجد کی توسیع و آرائش کا افتتاح کیا۔گورنر نے وائس چانسلر کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے علاوہ بغداد الجدید کیمپس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔کانووکیشن سے اپنے صدراتی خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور بھلائی کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ملک کی ترقی کا دارومدار انہی کی کارکردگی پر منحصر ہے۔ حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے سمیت تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔جامعات میں جدید تحقیقی سہولیات کی فراہمی، نئی جامعات کا قیام، احساس سکالرشپ پروگرام اور دیگر وظائف کی مد میں اربوں روپے کی فراہمی اور کامیاب نوجوان سکیم جیسے کئی اقدامات انہی کوششوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کی ذمہ داری صرف تعلیم کی فراہمی نہیں بلکہ نوجوانوں کی کردار سازی کے ذریعے فعال شہری پیدا کرنا ہے جو معاشرے کو لیڈر شپ دے سکیں۔ موجودہ دور معاشی مسابقت پر مبنی گلوبلائزیشن کا دور ہے۔ علم پر مبنی معیشت کو فروغ دیئے بغیر ترقی کا راستہ نہیں کھل سکتا۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے کہا کہ معاشرے کے مختلف مسائل کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے نئی راہیں تلاش کریں اور ملک و ملت کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور عظیم تہذیبی، تمدنی اور علمی میراث کا حامل شہر ہے۔ بہاولپور کی دھرتی حضرت خواجہ غلام فرید کی دھرتی ہے جنہوں نے امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا درس دیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی،بہاولپور کے سر کا تاج ہے جو مقامی طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان کے ساحلوں تک کے طلباء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی روزافزوں ترقی، رینکنگ میں عالمی سطح تک نمایاں مقام حاصل کرنے، طلبااور اساتذہ کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کو بے حد سراہتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، فیکلٹی اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جامعات میں میرٹ پر وائس چانسلر ز کا تقرر کیا۔ اس کی ایک مثال جامعہ اسلامیہ ہے جو پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کر رہی ہے۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے وا ئس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور دنیاکی ہزار بہترین جامعات میں شامل ہو چکی ہے اور پاکستان میں 11ویں جبکہ جنوبی پنجاب کی سرفہرست یونیورسٹی بن چکی ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے یونیورسٹی میں انتظامی، مالیاتی اور تدریسی و تحقیقی شعبوں میں اصلاحات کا آغاز کیا۔ ریکروٹمنٹ اور داخلوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے آئی ٹی بیسڈ نظام متعارف کرایا گیا۔ طلباء وطالبات کو زیادہ سے زیادہ علوم تک رسائی کے لیے فیکلٹیوں کی تعداد 7سے بڑھا کر 15کر دی گئی۔ یونیورسٹی کو داخلوں میں پاکستان بھر سے بھرپور پذیرائی ملی اور 20ماہ کے مختصر عرصے میں طلبا کی تعداد 13ہزار سے بڑھ کر 53ہزار ہو گی۔ اس وقت یونیورسٹی کے 40فیصد طلباء وطالبات مختلف قسم کے وظائف سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہیپاٹائٹس مہم کے تحت جامعہ اسلامیہ ملک کی پہلی ہیپاٹائٹس فری یونیورسٹی بن چکی ہے۔ اسی طرح اساتذہ اور طلباء کی کورونا ویکسینشن مکمل کی جا چکی ہے۔ 14سے زائد سلیکشن بورڈ اور 29سلیکشن کمیٹیوں کے نعقادسے 2218اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ملازمتیں دی گئیں۔ اساتذہ کی تعداد 500سے بڑھ کر 1200ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے حال ہی میں 2.5میگاواٹ سولر پارک، نیشنل کاٹن بریڈنگ سنٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور دیگر منصوبوں کا افتتاح کیا۔ جامعہ اسلامیہ اور چین کی یونیورسٹی کا مشترکہ انٹرکراپنگ پروجیکٹ سی پیک کے منصوبے میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں اس وقت 12ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن میں وفاقی حکومت کی جانب سے نئے کیمپسز اور فیکلٹیوں کی تعمیر کے لیے 4ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت 4ارب روپے کے ترقیاتی منصوبو ں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کامیابیاں وفاقی اور صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت، اساتذہ، طلباء وطالبات کی محنت اور مقامی کمیونٹی کی حمایت سے جاری و ساری ہیں۔ انہوں نے کانووکیشن میں شرکت کے لیے خصوصی آمد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکریہ ادا کیا۔کانووکیشن میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ڈویژنل و ضلعی افسران اور معززین شہر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔یہ تقریب جہاں ڈگریاں اور میڈلز لینے والے طلباء وطالبات کے لئے باعث مسرت تھی وھاں وائس چانسلر کا سر بھی فخر سے بلند کرگئی کہ بعد از تقریب انہیں ھر طرف سے مبارک بادیں جو مل رہی تھیں

یہ بھی پڑھیے: 

ازہر منیر کی آخری قسط جھوٹ کا پلندہ ۔۔۔ظہور دھریجہ

ڈیلی سویل بیٹھک: لون دا جیون گھر۔۔ناول رفعت عباس ۔۔چوتھی دری

 

 

About The Author