اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے کا مطالبہ کردیاہے۔
پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی صحت کو لاحق خطرات کی وجہ سے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلئے درخواست دے دی ہے۔
پی پی پی نے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ سرکاری ڈاکٹرز کی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا،
پیپلزپارٹی کی طرف سے اس ضمن میں لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ سرکاری ڈاکٹرز کے بورڈ نے رپورٹ آصف زرداری کی صحت کو لاحق سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی۔
خاندان اور پارٹی کے اطمینان کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز اور ماہرین کا بورڈ بنایا جائے، حکومت کے بنائے بورڈ نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خطرے کا اظہار کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے اس تشویش کا اظہار کیاہے کہ سرکاری بورڈ کے مطابق صدر زرداری کی شریانوں میں خون کا جمنا ان کی زندگی کیلئے خطرناک ہے،آصف زرداری کی شگر لیول بھی خطرناک حد تک اوپر نیچے ہو رہی ہے ۔
خط میں کہا گیاہے کہ شگر لیول کا کنٹرول نہ ہونا آصف زرداری کی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ،سرکاری بورڈ نے جیل میں ہڈیوں کی بیماری وجہ سے مناسب بستر نہ ملنے سے پیدا مسائل کا بھی ذکر کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے مطابق آرتھو بیڈنگ نہ ملنے کی وجہ سے آصف زرداری کی کمر کا دیرینہ مرض شدت اختیار کر گیا ہے،سرکاری بورڈ نے اپنی رپورٹ میں صدر زرداری کے علاج کیلئے نیورولاجسٹ کی مدد لینے کی بھی سفارش کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفے نواز کھوکھر نے کہاہے کہ علاج معالجے کی مناسب سہولت ہر شخص یا قیدی کا بنیادی حق ہے ،قانون ہر شخص اور قیدی کے علاج معالجے کی ضمانت دیتا یےآصف زرداری کے علاج کا مطالبہ کوئی رعایت نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ