ڈیرہ غازیخان
خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں عدالت کے دوران خواتین سے متعلق ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 39 ریونیو کیسز کی سماعت کی۔کنسلٹنٹ عبدالرشید، انچارج پراپرٹی برانچ حافظ فاروق انور کے
علاوہ اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد موجود تھے۔خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو وراثتی جائیداد دلانے اور ان کے حقوق کے
تحفظ کیلئے خاتون محتسب کا الگ ادارہ قائم کیا اور یہ عدالت حکم عدولی پر ہائی کورٹ کے اختیارات کی طرح توہین عدالت کی کارروائی کی مجاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی رائٹس ایکٹ 2021 کے تحت خواتین کو وراثتی جائیداد کا حق دلایا جائیگا۔
خاتون محتسب کی عدالت فوری کارروائی کرتے ہوئے 60 روز کے اندر فیصلے کررہی ہے۔نبیلہ حاکم علی نے کہا کہ خاتون محتسب کی عدالت قبضہ شدہ جائیداد کا مارکیٹ ریٹ پر کرایہ ادا کرنے کا ملزمان کو حکم بھی دے سکتی ہے۔
خاتون محتسب پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین کی جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سائلین کے گھروں کے نزدیک کیسز کی سماعت سے عوام کو آسانی ملتی ہے ہم صدقہ جاریہ سمجھ کر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
نبیلہ حاکم علی نے کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم کرنے کے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے عوام میں شعور و آگاہی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے حقوق کے دفاع اور ہراسمنٹ سے متعلق فوری داد رسی کیلئے خاتون محتسب کے دفتر سے رجوع کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان اور بارتھی کے غریب قبائلی لوگوں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت گرم شال تقسیم کئے گئے
کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے بارتھی میں جاکر مرد اور خواتین قبائلیوں میں گرم ملبوسات دئیے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،
ایکسئین محمد وقاص اور دیگر موجود تھے.کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کوہ سلیمان بھر میں غریبوں احساس کفالت پروگرام کے تحت سردی سے بچاؤ کیلئے گرم شالیں تقسیم ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مستحق افراد کی کفالت کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ڈویژن میں احساس دیوار بنانے کے
ساتھ مخیر حضرات کے تعاون سے مستحقین کی ملبوسات کی صورت میں امداد کی جارہی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان شہر کی مزید 9 سڑکیں تعمیر و مرمت کی جائیں گی۔
پارکس کی بحالی کے ساتھ نئے تفریحی مقامات بنائے جائیں گے۔
یونین کونسل 13 میں بنیادی مرکز صحت قائم کیا جائیگا۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے،
لوکل گورنمنٹ،ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
مفاد عامہ کے منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے،مزید
تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی سے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی سیف الرحمن،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی
لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او محمد اسلم نتکانی اور دیگر افسران نے ملاقات کی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ یوسی 13 میں نیا بی ایچ یو بنائیں گے۔محکمہ صحت منظوری اور دیگر کام جلد مکمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں مزید نو روڈز پر جلد کام شروع کیا جائے۔ منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونا چائیے
تاہم مٹیریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔چئیرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ غازی پارک کی بحالی جلد مکمل کی جائے۔
غازی پارک پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوں گیجنرل بس سٹینڈ کے نزدیک بھی پارک بنایا جائیگا۔بس ٹرمینل کے
تعمیراتی کام سے قبل پارکس تعمیر کیا جائے۔محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
ماڈل ٹاؤن،خیابان سرور اور دیگر خالی رقبہ پر پارکس بنائیں گے۔پی ایچ اے گرین بیلٹس اور میڈینز کی بہتری پر توجہ دے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔کوہ سلیمان بارتھی میں 400 کنال پر 500 بوائز اینڈ گرلز کیلئے
بورڈنگ سکول آف ایکسیلنس تعمیر ہوگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا ہے۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،ایکسئین محمد وقاص اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پچاس ایکڑ زمین عطیہ کرنے والے قبائلی شخص سے ملاقات کی اور اس کے جذبہ کو سراہا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پبلک سکول آف ایکسیلنس کوہ سلیمان بارتھی کی جگہ کا پیدل تفصیلی معائنہ کیا۔
افسران نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو منصوبہ کی افادیت کے بارے میں بریف کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
کوہ سلیمان،فاضلہ اور دیگر علاقوں کی 500 بچے بچیاں سکول آف ایکسیلنس میں تعلیم حاصل کر سکیں گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی میں تحصیل سطح کے ہسپتال کی تکمیل کیلئے رواں ماہ کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے۔تعمیراتی کام مکمل ہونے پر 10 بستر کے
حامل ہسپتال کو 60 بستر تک توسیع دی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کا جائزہ لیا۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،ایکسئین محمد وقاص،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگر ہمراہ تھے۔
کمشنر نے ٹائل ورک کی تکمیل کیلئے دس دن کا وقت دیا۔کمشنر نے بارتھی ہسپتال کا بھی دورہ کیا
ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور مریضوں سے ملاقاتیں کیں۔طبی سہولیات،ادویات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام سموگ اور دھند کے حوالے سے آگاہی لیکچرز کا سلسلہ اور سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگانے کا عمل جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب شاہد حنیف اور ایس ایس پی ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب کی ہدایات کے پیش نظر انچارج ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی عامر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریجن بھر میں روڈ سیفٹی، ٹریفک حادثات سے بچاؤ،
کوویڈ سموگ /دھند کے حوالے سے ڈرائیوروں اور عوام الناس کو بریفنگ و لیکچرز دینے کا عمل جاری ہے۔عامر محمود کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے حادثات کا سبب غفلت،لاپرواہی،لاعلمی اور جلد بازی ہے،
انہوں نے کہا کہ 18سال سے کم عمر نوجوان ڈرائیونگ کے اہل نہیں ہیں،ہیلمٹ کا استعمال سر کی چوٹ سے ہونے والی اموات کو روکتا ھے,
تیز رفتاری کا انجام موت ہے،انہوں نے کہا کہ زندگی ایسی نعمت ہے جو صرف ایک بار ملتی ہے اسے حادثات کی نذر نہ کیا جائے۔عامر محمود نے سموگ اور دھند کی مہم کے
دوران ڈرائیوروں اور عوام الناس سے کہا کہ شہری دوران سفر ماسک کا استعمال کریں،دھند میں فوگ لائٹ/پیپر کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اورگاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے،
تیزرفتاری سے اجتناب کے ساتھ روڈ پر کسی صورت گاڑیاں کھڑی نہ کی جائیں،شہری سموگ اور دھند کی صورت میں اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے گریز کریں
اور اپنی گاڑی کی ونڈ سکرین کو بار بار صاف کرتے رہیں۔ اس موقع پرٹیم نے سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگائے اور معلوماتی بروشرز بھی تقسیم کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان جمخانہ کلب کوبہترین بنانے کیلئے اراکین کی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی.
کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈی جی خان جمخانہ کلب کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور سرگودھا کلب کے اراکین سے پراجیکٹ کے بارے میں معلومات، نقشے،
تھری ڈی ڈیزائن اور دیگر معلومات حاصل کیں.
وفد میں اللہ بخش کورائی،محمد لطیف پتافی، عبیدالرشید، مظہر شیرانی، محمد عدیل، محمد وقاص اوردیگر شامل تھے.
علاوہ ازیں بس ٹرمینل ڈیرہ غازیخان کو بھی سرگودھا ٹرمینل طرز پر بنانے کیلئے بارہ سے زائد ٹرانسپورٹرز نے سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض کی
قیادت میں سرگودھا کا دورہ کیا اور بس ٹرمینل سے متعلق معلومات حاصل کیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے کوہ سلیمان کے آٹھ سو مکینوں کو پچاس، پچاس ہزار روپے قرض حسنہ دلانے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں.
چھوٹے کاروبار کے فروغ، مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال اوردیگر معاشی سرگرمیوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدام ہو گا. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ مختلف محکموں سے سروے کراکے قبائلیوں کے حالات دیکھ کر قرض دینے کا فیصلہ کیاگیاہے.
تین سال تک کاروبار بہتر ہونے پر قرض واپس کیاجا سکے گا.
ادائیگی کی سکت نہ رکھنے والوں کی قرض معافی بھی ممکن ہے.
کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کوہ سلیمان کے مکینوں کا ذریعہ معاش بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.ڈیرہ غازیخان
سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان،ڈی آئی جی پنجاب لاہور،ڈی پی او کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر محمد بخت نصر اور ٹریفک افسران و ملازمین نے
پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے،ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں ہیں
اس دوران متعدد گاڑیوں کے چالان اور مالکان کوجرمانے بھی کیے گئے،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان نبیل احمد میمن نے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر محمد بخت نصر اور انکی ٹیم کی
تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن پولیس کا احسن اقدام ہے،
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنا ہر شہری کا فرض ہے،عوام سے ہیلمٹ کی پابندی اور ون وے کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون