نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان آفیسرز کلب کو جم خانہ طرز پر بہتر کرنے، رکنیت سازی کا دائرہ کار ضلع کی بجائے ڈویژن تک بڑھانے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کو کلب کا پیٹرن انچیف بناکر پہلی ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کلب کے صدر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہوں گے اور انتخابات پانچ سال کی بجائے سالانہ ہوں گے۔

اس بات کا فیصلہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت کلب کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا

جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایگزیکٹو ممبرز محمد لطیف پتافی،اللہ بخش کورائی کے علاوہ ملک اقبال ثاقب طارق علی کاکڑ،پروفیسر محمد ایوب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈی جی پی ایچ اے سیف الرحمن

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد،عمر لغاری،ڈاکٹر سانول عطاء سمیت دیگر افسران اور کلب کے اراکین موجود تھے۔اجلاس میں کلب کا نام جمخانہ کلب میں تبدیل کرنے سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔کلب میں سوئمنگ پول،گیسٹ رومز،چلڈرن پلے لینڈ،کیفے ٹیریا،کلب کے لیٹ نائٹ اوقات بڑھانے،اتوار کو کھلا رکھنے سمیت دیگر معاملات پر تجاویز دی گئیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گورننگ باڈی کے فعال اراکین سرگردھا،گوجرانوالہ کلب کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیں،ڈی جی خان جم خانہ کلب کو سب سے بہترین کلب بنانے کیلئے اراکین فعال کردار ادا کریں۔کمشنر نے کہا کہ کلب کے معاملات میں شفافیت کیلئے گورننگ باڈی میں سرکاری ملازمین کے ساتھ پرائیویٹ افراد کو شامل کرے اور اراکین کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 سے 30 فعال شہریوں پر مشتمل کلب کی کونسل بھی قائم کی جائے گی۔کلب کو ہر عمر کے افراد، بچوں،بزرگوں اور فیملی کی تفریح کا مرکز بنایا جائیگا جہاں کھیل سمیت دیگر تقریبات ہوں گی۔

کمشنر نے کہا کہ کلب کی رکنیت بڑھانے کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ دوست احباب کو قائل کرنا ہوگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے کلب کو بہترین بنایا جائیگا

اور چھ ماہ کے اندر کلب کی بہتری سب کو نظر آئے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی اور کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پل ڈاٹ،مصطفے چوک سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

ٹریفک مینجمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں افسران سے بریفنگ لی۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیف الرحمن،ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز،ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر اور دیگر افسران ہمراہ تھے

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پل ڈاٹ کا دورہ کرتے ہوئے چوک پر ٹریفک کی روانی کیلئے تجاویز طلب کیں۔

متعلقہ محکمے رکاوٹیں کھڑی کرکے چوک پر ٹریفک ریگولیٹ کرنے کیلئے ماک ایکسرسائز کرینگے اور

سفارشات وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو پیش کی جائیں گی

کمشنر نے پی ایچ اے کو پل ڈاٹ چوک پر مانومنٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ملتان سے کوئٹہ روڈ کی ٹریفک کیلئے پل ڈاٹ پر فلائی اوور کی تجویز پیش کریں گے۔فلائی اور پر ڈیڑھ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

فلائی اوور کی تعمیر ٹریفک میں رکاوٹ اور سڑک حادثات جیسے مسائل سے مستقل طور پر نجات مل سکے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پل ڈاٹ چوک کی کشادگی پر 40 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں علاؤہ ازیں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بورڈ آفس کے نزدیک انڈس ہائی وے پر

کشادہ چوک تعمیر کرنے کیلئے مجوزہ مقام کا دورہ کیا۔ملتان روڈ پر ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور مصطفے چوک کو کشادہ کرنے کیلئے فوری طور پر

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ہائی ویز،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے ماہرین کی فوری طور پر کمیٹی قائم کردی ہے۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ مصطفی چوک پر پاکستان چوک کی طرز کا چوک بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی بائی پاس روڈز کی تعمیر کیلئے بھی وزیر اعلی کو شفارشات پیش کی جائیں گی۔

افسراں نے کہا کہ انسانی جان کے تحفظ اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے وائلڈ لائف پارک کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔موجودہ عمارت اور پنجروں کی مرمت،دیکھ بھال کی جائے گی۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے عوامی شکایات پر وائلڈ لائف پارک کا اچانک دورہ کیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر اور دیگر افسران ہمراہ تھے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پار ک ملک نوید طارق اور دیگر نے بریفنگ دی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ وائلڈ لائف پارک کے ہر پنجرہ اور کیج کا تفصیلی معائنہ کیا۔ چرند،پرند اور جانوروں کی دیکھ بھال اور خوراک کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے وائلڈ لائف پارک کی کینٹین سے ملنے والی اشیائے خوردونوش کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سے چیک کرانے کے احکامات بھی جاری کیے.

کمشنر نے چڑیا گھر میں موجود بارش کے پانی کی نکاسی اور گراؤنڈ خشک کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے چڑیا گھر میں موجود بچوں اور عوام سے بھی معلومات لیں۔

کمشنر نے وائلڈ لائف پارک کی اپ گریڈیشن کی سکیم تیار کرنے، وائلڈ لائف پارک کے پنجروں،کیج اور عمارتوں کی مرمت،رنگ و روغن کی بھی سکیم تیار کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ پر وائلڈ لائف پارک قائم ہے۔پرندوں اور جانوروں کی موسم کے مطابق بہتر دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج کیلئے ماہر ڈاکٹر تعینات ہے تاہم وائڈ لائف پارک کی دیکھ بھال کیلئے درجہ چہارم ملازمین کی کمی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد،منیجر ثریا مجید رانا اور دیگر ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں صنعت زار، پاک مکتب سکول، دارالامان اور دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کام میں سست روی پر برہمی اظہار اور تعمیراتی کام کوایک ہفتہ کے اندر مکمل کرنے کی ٹائم لائن دیں۔ڈپٹی کمشنر نے صنعت زار میں فنی تعلیم کے مراکز کا بھی دورہ کیا

کمپیوٹر،ڈریس میکنگ اور دیگر کلاسز کا بھی معائنہ کرتے ہوئے طالبات اور اساتذہ سے معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے صنعت زار سے کورس مکمل کرنے والی طالبات کے موجودہ روزگار کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کرلیں۔

ڈپٹی کمشنر نے پاک مکتب سکول میں کلاسز کے معائنہ کے دوران اساتذہ سے بھی ملاقات کی۔

طلباء و طالبات سے نصابی سوالات بھی کئے.

ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کا دورہ کرتے ہوئے مقیم خواتین اور بچوں سے سہولیات اور دیگر امور پر معلومات حاصل کیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ضلعی چیئرمین انسانی حقوق ڈیرہ غازیخان حذیفہ قاسمی نے کہا ہے کہ محکمہ انسانی حقوق اور ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے اشتراک سے

گزشتہ روز خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا

جس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم،ایم پی اے یوڈیسٹرچوہان اورپنجاب کے تمام اضلاع کے ممبران نے شرکت کی.

آواری ہوٹل میں منعقدہ سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ انسانی حقوق کے ممبران کی کیپسٹی بلڈنگ پر بحث کی گئی

صوبائی وزیر نے کہاکہ ان کے دفتر کے دروازے تمام ممبران کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انسانیت کسی بھی جماعت کا ایشو نہیں ہے انسانی حقوق کی بات سب سے اوپر ہے انہوں نے کہاکہ

اپنی تمام تر توجہ انسانی حقوق کے تحفظ پر مرکوز رکھیں۔ آپ سب کو رپورٹنگ کا میکنزم بہتر کرنا ہوگا۔

اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ تحریک انصاف کے دور میں پہلی مرتبہ کمیٹیوں کی تشکیل ممکن ہوئی۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ہم سب کو ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کو یقینی بنانا ہے.

صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان واحد علاقہ ہے جہاں انسانی حقوق ساوتھ پنجاب میں سب سے زیادہ کام کررہی ہے

سماجی حوالے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیچ کرتا ہوں. سیشن سے ضلعی چیئرمین انسانی حقوق ڈیرہ غازیخان حذیفہ قاسمی نے بھی خطاب کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ یوتھ افیئرزو سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام میر چاکر اعظم رند گیمز 2021ء کے دوسرے مرحلے میں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

بدھ کے روز ڈیرہ غازی خان، لیہ

راجن پور اور فاضلہ کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، لیگ میچز میں ڈیرہ غازی خان نے مظفر گڑھ، لیہ نے درگ، راجن پور نے مظفر گڑھ اور فاضلہ کچھ نے درگ کی ٹیموں کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

دوسرے روز کے میچز کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن تھے، شاہ سلمان سٹیڈیم تونسہ شریف آمدپر مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا

کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن سے تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے

اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور ودیگر بھی موجود تھے،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے کھیلوں کا خوبصورت میلہ سجایا ہے، میر چاکر اعظم رند گیمز کے انعقاد سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کے سربراہی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی نگرانی میں میر چاکر اعظم رند گیمز 2021ء منعقد کی جارہی ہیں

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 21سے 31دسمبر تک میر چاکر اعظم رند گیمز کا سلسلہ جاری رہے گا

31دسمبر کو تونسہ شریف میں روایتی دنگل بھی کرارہے ہیں جس میں انعام بٹ سمیت ملک کے نامور پہلوان حصہ لے رہے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس جنوبی پنجاب امتیاز احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی مشکلات کم کرنے کیلئے گوداموں سے کھاد نکالنی ہو گی

جس کیلئے زراعت افسران انتظامیہ کے ساتھ مل کر فعال کر دارادا کریں ڈویژن کی چیک پوسٹوں پر عملہ الرٹ رہے

صوبائی سرحدی مقامات ترنمن، بواٹا کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے کھاد کی دیگر صوبوں کو غیر قانونی ترسیل روکی جائے

انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا

ڈ ائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، ایگزیکٹو انجینئر زراعت ندیم احمد اوردیگر افسران موجود تھے

ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاکہ محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے

افسران کڑی مانیٹرنگ جاری رکھیں معیاری مٹیریل کے استعمال کے ساتھ

فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویراقبال تبسم نے کہا ہے کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے تمام دیہی مراکز صحت میں او پی ڈی کی دوسری شفٹ کو شروع

کردیا گیا ہے اور وہاں میڈیکل افسران کی موجودگی کوبھی یقینی بنایا جائے گا۔

دوردراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اوپی ڈی سے صبح 8 بجے سے رات 8بجے تک مفت تشخیص اور علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں گی۔

اس سے نہ صر ف لوگوں کو علاج معالجہ کے لیے بڑے شہروں نہیں جانا پڑے گا بلکہ اتائیت کے فروغ کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی جانب سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحتِ عامہ کی بہترین سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہاہے۔

یہ باتیں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ، بنیادی مرکز صحت ریتڑہ، دیہی مرکز صحت ٹبی قیصرانی اور تحصیل تونسہ میں محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے دورہ کے دوران ایمرجنسی، گائنی، اور بچوں کے وارڈ میں فراہم کی جانے والے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ادویات کی دسیتابی اور فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور علاج معالجہ کے لیے آئے لوگوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے بھی استفسار کیا۔

انہوں نے مراکز صحت کی تزین وآرائش، لان اور مجموعی طور پر صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات کی موثر فراہمی اولین ترجیح ہے

جنوبی پنجاب کے تمام مراکز صحت میں صحت عامہ کی سہولیات کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی صفائی، خوبصورتی اور تزین وآرائش پر بھی خصوصی طور پر فوکس کیا جارہا ہے تاکہ

آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں سروس ڈیلیوری اور دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کے افسران کی ٹیموں کو فیلڈ میں باقاعدگی سے بھیجا جارہا ہے تاکہ

موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر عتیق الرحمن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع کے شعبہ صحت کے ترقیاتی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کی جائے

اور ان کی معیار کے ساتھ بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

مزید یہ کہ کورونا ویکسی نیشن مہم پر خصوصی طور پر فوکس کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازی میں ماں اور بچے کی غذا اور غذائیت کے حوالے سے ڈی ایچ ڈی سی اور سکولوں میں آگاہی سیشنز جاری ہیں۔

ان سیشنز میں محکمہ صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب، پنجاب فوڈ اتھارٹی، آئی آر ایم ین سی ایچ، اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے نمائند ے حصہ لے رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں آج آگاہی سیشن ڈی ایچ ڈی سی میں ہواجس میں ایل ایچ ڈبلیوز نے شرکت کی جب کہ

متعلقہ محکموں کے نمائندگان عمران رمدانی اور مس علینا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اگر ضلع ڈیرہ غازی خان کو سٹننگ فری بنانا ہے

تو ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیکنیکل سیشن میں ایل ایچ ویزکو ماں اور بچے کی بہتر صحت کے حوالے سے بتایا گیا۔

مقررین نے کہا کہ ماں اپنے بچے کو صرف اپنا ہی دودھ دو سال

تک پلائے۔

تمام مائیں جو بچوں کو دودھ پلا رہی ہیں ان کو وٹامنز سے بھرپور سبزیاں اور پھل کھانے چاہئیں اور اپنا چیک متواتر کرواتے رہنا چاہیے۔

تمام ماؤں کو چاہیے کہ وہ خود اور اپنے بچوں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت کو فروغ دیں۔

ایل ایچ ویز ماؤں کی تربیت کے لئے
گھر گھر جا کر اس بارے میں آگاہ کریں گی،ضلع ڈیرہ غازی خان میں میل نیوٹریشن کی ایک بڑی وجہ ماؤں میں خوراک کی آگاہی کا فقدان ہے۔

ڈبے والا دودھ ماں کے دودھ کا کبھی بھی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

اس میں وہ تمام لوازمات موجود ہیں جو بچے کے صحت مند بڑھوتری کے لئے ضروری ہیں۔

سیشن سے ڈاکٹر سعید اور مس نوشین، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر مس رابعہ نے بھی خطاب کیا۔

About The Author