دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سے دیگر صوبوں کو کھاد کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 19000 سے زائد بوریاں ضبط کرلی گئیں

جو سرکاری نرخ پر اب کاشتکاروں کو فراہم کی جائیں گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ،کوٹ ادو،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد بزدار اور دیگر نے ترنمن،راکھی گاج صوبائی سرحدی چیک پوسٹ کے علاوہ سخی سرور،کوٹ ادو اور دیگر مقامات پر رات گئے

کارروائیاں کیں۔گوداموں سے بھی کھاد کی بوریاں نکال لی گئیں اور دو گودام سربمہر کردئیے گئے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کاشتکاروں کی مشکلات اور پریشانی کا احساس ہے کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔کھاد ڈیلرز سرکاری نرخ پر کھاد فراہم کریں ورنہ ضبط کرکے حکومت خود کاشتکاروں کو کنٹرول نرخ پر فراہم کرے گی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 26 دسمبر کو رات گئے تک ترنمن،راکھی گاج صوبائی سرحدی چیک پوسٹ کے علاوہ سخی سرور،کوٹ ادو اور ڈویژن کے دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن کیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر نے خیبر پختونخوا کھاد لے جانے کی کوشش میں ترنمن چیک پوسٹ سے سات ٹرالر،پانچ ٹرک پر لوڈ 12800 یوریا کھاد کی بوریاں پکڑ لیں۔

کوٹ ادو میں بھی گوداموں میں چھپائی گئی چھ ہزار دو سو کھاد کی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔سخی سرور چیک پوسٹ پر بھی کھاد کی 600 بوریاں پکڑ لی گئیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بتایا کہ

صوبائی سرحدی پوسٹس ترنمن اور راکھی گاج سے رات گئے تک سولہ ہزار سے زائد کھاد کی بوریاں پکڑ لی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ

رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر بیس ہزار سے زائد کھاد کی مختلف اقسام کی بوریاں پکڑی گئیں جنہیں سرکاری نرخ پر کاشتکاروں کو فروخت کر دیاگیا۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبائی سرحدی چیک پوسٹس فعال کردی گئی ہیں۔

دیگر صوبوں میں کھاد کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ کمشنر نے کھاد ڈیلرز کو بھی تنبیہ کی کہ وہ کھاد کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت کریں۔

کھاد کی مصنوعی قلت اور بحران پیدا کرنے کی کوشش پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔فیلڈ فورس کو ڈویژن بھر میں متحرک کردیا گیا ہے اور وہ خود ان معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔

کھاد کی سمگلنگ اور ناجائز منافع خوری میں ملوث محکمہ کے ملازمین اور افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت کو کاشتکاروں کی مشکلات کا احساس ہے کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں گے

ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں سے بھی قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔

کھاد کی دیگر صوبوں میں سمگلنگ روکنے کیلئے چیک پوسٹس عملہ کو الرٹ رکھا گیا ہے اورچیک پوسٹ عملہ کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب نے کہا ہے کہ رینک بڑھ جانے پر آپ کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں خود کو جونیئرز کے لیے رول ماڈل بنائیں

ترقی اور عزت اللہ تعالی کی عطا کردہ ہے، اپنے اختیارات کا استعمال مثبت انداز میں کریں ا نہوں نے یہ بات نئے پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ہدایت کی کہ فرائض کی تکمیل کے دوران کسی سے مرعوب نہیں ہونامیرٹ کو ترجیح دیتے ہوئے مظلوم کا ساتھ دیں.

اس موقع پر ڈی ایس پیز پٹرولنگ فاروق احمد خان، عمران عارف سیال اور ریجنل آفس کے سٹاف نے شرکت کی.

اجلاس میں افسران نے عہد کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی تندہی ایمانداری نیک نیتی اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے سر انجام دیں گے

اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے

علاوہ ازیں ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے گزشتہ روز کورونا سے متاثرہ پٹرولنگ پولیس

کے سولہ جوانوں میں پچیس، پچیس ہزار روپے کے امدادی

چیک تقسیم کیے. انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کورونا وبا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر 24 گھنٹے فرائض سرانجام دیتے ہوئے متاثر ہوئے

جنہیں امدادی چیک دیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایچ پی ڈیپارٹمنٹ اپنی فورس کے ساتھ ہے

انہیں کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا. امدادی چیک وصول کرنے والوں میں ڈی ایس پی نمرین منیرکے علاوہ

عمران حسین، اسامہ مشتاق، ملک عاشق حسین، فہیم الدین،وسیم اللہ،حسنین عباس، ارشد جاوید، ظفر اقبال ارشد ندیم فخر زمانJ محمد نواز بابر، خلیل،جاوید حسین اور شہزاد ندیم شامل تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ اور میٹرک سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کی بنیاد پر بورڈ ملازمین کے 15، 15 بچوں کو

ہجری وظائف کیلئے اہل قرار دیاگیا ہے جبکہ میٹرک نتائج کی بنیاد پر پانچ اساتذہ کے بچوں اور تین حفاظ قرآن کو ہجری سکالرشپ دی جائے گی.

سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین کے مراسلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ نتائج کی بنیاد پر ہجری وظائف کیلئے اہل قراد دیئے جانے والے بورڈ ملازمین کے بچوں میں

بالترتیب 953سے 529نمبرز کے حامل نوشابہ عروج، محمد سعد بھٹی، حذیفہ عمر، حافظہ ام فروہ، عائشہ شیر، جنت آفتاب، لائبہ تسلیم، سدرہ عابد، محمد طحہ قیصرانی،

محمد یاسر شریف، محمد مہد حسین، رانا حسن طاہر، محمد زبیر بھٹی، اویس مسرور او رمحمد لقمان جبکہ میٹرک نتائج کی بنیاد پر 1030سے 718نمبر کے حامل بورڈ ایمپلائز چلڈرن

میں بالترتیب محمد عدنان، ثانیہ ماہین، سفیر محمد، محمد فیاض، اللہ داد خان ناصر، ماہ نور کاشف، محمد شاہ میر،

عبدالسلام، محمد صدیق، محمد احمد، خاور ظفر، عالیہ ظہیر، محمد حماد بھٹی، زینب وزیر اور آمنہ بتول شامل ہیں. سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کی بنیاد پر ہجری وظائف کیلئے

نامزد 1072سے 1063نمبر لینے والے اساتذہ کے بچوں میں ماہم عباس، محمد خضر صدیقی، تیمور علی، سید محمد ابوبکر او رمحمد حسن جبکہ 1068سے 1041نمبر لینے والے حفاظ قرآن بالترتیب غلام فاطمہ

احمد شاہجہان نعیم اور مطیع السبحان کو بھی ہجری وظائف کیلئے اہل قرار دیاگیا ہے. سیکرٹری بورڈ نے کہا ہے کہ

کسی بھی قسم کے اعتراض کی صور ت میں اشاعت کے سات یوم کے اندر رابطہ کیا جاسکتا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ یوتھ افیئرز و سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام میر چاکر اعظم رند گیمز 2021ء کے دوسرے مرحلے میں شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 28 سے 30 دسمبر تک شاہ سلیمان کرکٹ سٹیڈیم تونسہ شریف میں ہوگا

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 28دسمبر کو دن گیارہ بجے جبکہ روایتی دنگل 31دسمبر کوہو گاجس میں ملک کے مایہ ناز پہلوان حصہ لیں گے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے تحت ریجنل سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے

محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب جنوبی پنجاب کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے

جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی ہدایت پر محمد سلیم، شکیل احمد اور غلام قادر پر مشتمل ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹریفک چوک

ہسپتال چوک، آوٹ ایجنسی چوک سمیت دیگر مقامات پر لوگوں کو ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال

تیز رفتاری سے گریز،سرخ، سبز اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے بارے میں آگاہی دی. اس موقع پر پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے کہاکہ گاڑیوں کے مالکان جلد اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرا لیں

اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملاوٹ مافیا پنجاب فوڈاتھارٹی کے ہتھے چڑھ گیا

10ہزار500لٹرملاوٹی دودھ،14کلو ایکسپائرد بسکٹ اور 15کلو لال مرچ تلف

گاڑی چلر مالک کو50ہزار روپے جرمانہ عائد

ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت154فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 94ہزار500روپے کے جرمانے عائد،116شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپورر:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے

فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر7ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح سےبہاولنگر میں بیکری اور سپر سٹورز کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر16ہزار500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ملاوٹی دودھ مافیا پنجاب فوڈاتھارٹی کے ہتھے چڑھ گئے۔

رحیم یار خان میں ملاوٹی دودھ لانے کی کوشش ناکام، 10ہزار500 لیٹر دودھ تلف،50ہزار روپے جرمانہ عائد۔

خفیہ ٹیم کی اطلاع پر کے ایل پی روڈاقبال آباد کے قریب ناکہ لگاکرکاروائی عمل میں لائی گئی۔اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ

گاڑی نمبرآراین ای9453اورسی اے بی5666کے ذریعے دودھ رحیم یار خان اور گردونواح میں سپلائی کیا جانا تھا۔موقع پر کیے گئے

ٹیسٹ میں پاوڈر اور گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔دودھ میں قدرتی فیٹ اورایل آر انتہائی کم ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پاوڈر اور فیٹ سے تیار ملاوٹی 10ہزار500 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے پر گاڑی اور چلر مالک کو 50ہزارروپے جرمانہ بھی کردیا گیا۔

دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے پاوڈر،کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔عوام دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے 200ml کا سیمپل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر لائیں۔

کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس بک، موبائل اپلیکیشن، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔

اسی طرح ڈی جی خان میں بیکری یونٹس میں انتہائی ناقص انتظامات پر 15ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرکریانہ سٹور اوربیکری کو26ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا

اور 14کلو بسکٹ اور 15کلو لال مرچ کو تلف کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ملک شاپس پرغیر معیاری اشیاء پائے جانے پر5ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ ملک سنٹرکی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر5ہزارروپے جرمانہ کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

ٹراما سنٹر کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران داخل مریضوں کی عیادت کی اور فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف،ایم ایس ڈاکٹر نجیب،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران ہمراہ تھے

کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال اور پناہ گاہ کا بھی جائزہ لیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان:

پولیس تھانہ جھوک اترا کی کاروائی، 10 سال سے مفرور قتل میں ملوث A کٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمہ میں مطلوب A کیٹگری کا مجرم اشتہاری محمد اصغر ولد مہر صلابت قوم لڑکا سکنہ دنیا

پور جو کہ 10 سال سے روپوش تھا تھانہ جسے جھوک اترا پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا ساجد فرید کا کہنا تھا کہ

ہم ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم اور ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا کی سپرویژن کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے

ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author