وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ
سابق حکومت منصوبوں کے اعلان تو کرتی گئی لیکن عملی طورپرکوئی کام نہیں کیا۔
لاہورنالج پارک کا منصوبہ بھی ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر اعلی آفس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی سربراہی میں وفد نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ہائرایجوکیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے ہائر ایجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا-
وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور ٹیکنو پولس کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔
بین الاقوامی یونیورسٹیاں لاہور ٹیکنو پولس میں اپنے کیمپس قائم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ ٹیکنالوجی اورسٹیٹ آف دی آرٹ پراڈکٹس کی ریسرچ پر توجہ دی جائے گی۔
نوجوانوں کو کاروباری تربیت اورمواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کیلئے فنڈز بھی دیئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی اکیس یونیورسٹیاں شامل ہوئی ہیں
اورصوبے میں سمارٹ یونیورسٹی کا کونسپٹ متعار ف کرایا جارہاہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ