ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ سخی سرور پولیس کی کاروائی بین الصوبائی چیک پوسٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، سمگلر گرفتار اور ڈالہ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی27 کلو چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوئے بھر پور چیکنگ جاری ہے
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد احمد کو مخبر نے اطلاع دی کہ ڈبل کیبن ڈالا جو صوبہ بلوچستان سے پنجاب آ رہا ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے
جس پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد احمد سمیت دیگر نفری نے صوبہ بلوچستان سے آنے والے ڈبل کیبن ڈالا کو چیک کیا
تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 27 کلو چرس برآمد ہوئی
جس پر ڈالہ میں موجود منشیات سمگلر عالم خان ولد کرم خان قوم کھتران سکنہ رکنی بارکھان کو گرفتار کر کے تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد احمد کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر چیک پوسٹوں پر چینگ کے نظام کو سخت کر دیا گیا ہے
تاکہ منشیات سمگلرز کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غیرمعیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل
310 ساشے ممنوعہ گٹکا،90لٹرمضرصحت دودھ تلف
پان شاپ،ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت236فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری
اور فروخت پر 1لاکھ7ہزار500روپے کے جرمانے عائد،179شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولپور :
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ناقص خوراک، ملاوٹی اشیاء کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیکری اور پان شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئے 20ہزار روپے جرمانہ کردیااور 310 ساشے ممنوعہ گٹکا برآمد کرتے ہوئے موقع پر ہی تلف کردیا۔
اسی طرح سےبہاولنگر میں ملک کولیکشن سنٹراور ہوٹل کو ناقص اشیاء کی فروخت پر پر 11ہزار500روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ملک شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 11ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت کے اصولوں پر کام کررہے ہیں۔اسی طرح ڈی جی خان میں ملک سنٹرز اور بیکری یونٹس میں انتہائی ناقص انتظامات پر 19ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرکریانہ سٹور اور بیکری پوائنٹ کو20ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور پرغیر معیاری اشیاء پائے جانے پر15ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی لیہ میں بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور اور جنرل سٹورکی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر11ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان کی ترقی کیلئے مزید پانچ ارب روپے کے خطیر فنڈز کی منظوری دے دی۔
کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے کوہ سلیمان کو فوکس کیا جائیگا۔
کے ایس ڈی اے کے تحت فورٹ منرو میں پہاڑوں کو کاٹ کرکے بائی پاس،رنگ روڈ اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر تیز کردی گئی۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے افسران کے ہمراہ فورٹ منرو کا دورہ کیا
اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی ایک ارب 11 کروڑ روپے سے جاری سات سکیموں کا موقع پر جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر جنرل کے ایس ڈی اے مقبول احمد نے بریفنگ دی۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ایکسئن بلڈنگز محمد وقاص،ایکسئین کے ایس ڈی اے شفقت اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے فورٹ منرو اور اناری کیلئے بائی پاس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے فورٹ منرو میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی سکیم کے بورنگ کا بھی جائزہ لیا ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
فورٹ منرو کے اندر ہی ٹربائن کا کام جاری ہے۔واٹر سپلائی سکیم کیلئے سات کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے
اور کوشش ہے کہ جلد کام مکمل کیا جائے۔کمشنر نے آرٹ گیلری،جرگہ ہال اور دیگر سرکاری عمارتوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا
اور کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فورٹ منرو کی جاری اور نئی سکیموں پر بریفنگ لی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سخی سرور بین الصوبائی پل پر 27 دسمبر کو اسفالٹ اور 31 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے زیر تکمیل پل کا معائنہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے محمد فواد گورچانی نے بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سخی سرور پل عرصہ دراز سے مرمتی کام میں تاخیر اور متبادل راستہ خراب ہونے کا نوٹس لے لیا۔
ٹرانسپورٹرز اور عوامی شکایات پر کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ سخی سرور بین الصوبائی پل پر پہنچ گئے ہیں۔
پل کے مرمتی کام اور متبادل راستہ جا معائنہ کیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے بین الصوبائی سخی سرور پل کے مرمتی کام اور متبادل راستہ کا معائنہ کیا۔
سخی سرور بین الصوبائی مرمتی کام میں کے حوالے سے این ایچ اے افسران نے کمشنر نے ٹھیکیدار کو 31 دسمبر تک کام مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دینے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ سپیشل افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،ان کے مسائل کو حل کرنا عبادت ہے،ہر محکمے میں ان کی تعیناتی کے کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے
سفری کارڈ کی بدولت انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کمپلینٹ اینڈ ریڈرسل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل محسن نثار،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن سراج الدین
ڈی ڈی سی او سپیشل ایجوکیشن حافظ ثناء اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کرنے کی ہدایت کی جو سپیشل افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی
ذیشان جاوید نے کہا کہ ہر محکمے کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ مخصوص کوٹہ کے تحت سپیشل افراد کی بھرتی کی ممکن بنائیں اور ان کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کریں،
انہوں نے کہا کہ ریاست کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے افسران سپیشل افراد کو ہر صورت ریلیف فراہم کریں، ریڈرسل کمیٹی انکی شکایات کا بروقت ازالہ کرے،نجی و سرکاری ملازمتوں میں ان کے تین فیصد کوٹہ پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے
سپیشل افراد کی ملازمت کے آڈرز کی کاپی فراہم نہ کرنے والے اداروں کو نوٹس بھجوائے جائیں،انہوں نے کہا کہ ملازمت کے سلسلہ میں نجی اداروں کو بھی پابند بنایا جائے۔
اس موقع پر سپیشل افراد کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سپیشل افراد میں رعایتی سفری کارڈ بھی تقسیم کئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی میزبانی میں گیارہ روزہ میر چاکر اعظم رند گیمز آغاز کردیا گیا
سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں میر چاکر اعظم رند گیمز کے سلسلے میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ،وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی محمد لطیف پتافی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
میر چاکر اعظم رند گیمز 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی
اور مہمانوں کا قومی کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور دیگر نے بریفنگ دی۔اس موقع پر مہمانوں اور منتظمین کو یادگاری شیلڈ ز بھی دی گئیں۔
افتتاحی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر روائتی جھومر بھی ڈالی گئی۔
گیمز میں پاکستان ائیر فورس،واپڈا،نیوی، ایچ ای سی کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں والی بال،دنگل اور دیگر مقابلے ہوں گے.
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس لاہو رندیم قیصر، ڈویژنل سپورٹس آفیسرز عطا الرحمن، مقصود الحسن جاوید، رانا ندیم انجم
ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالروف روفی، سیکرٹری فیڈریشن ایم ڈی جاوید، ایونٹ کے چیف آرگنائزر سردار احمد خان کے علاوہ
جنوبی پنجاب کے ضلعی سپورٹس آفیسرز ملک غلام مرتضی، امتیاز بھٹی، محمد کلیم، محمد حفیظ، محمد عامر، پنجاب بھر سے کوچز،
تحصیل سپورٹس آفیسرز، گرلزگائیڈ، طلباؤطالبات اور کھلاڑیوں نے شرکت کی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جس کیلئے حکومت پنجاب 120 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔دکاندار کو بھی مقررہ نرخ کے علاؤہ آٹھ فیصد منافع حکومت کی سبسڈی سے بھی دیا جائیگا۔
دکاندار اور گھرانہ کو نیشنل بنک میں اکاؤنٹ کے علاؤہ متعلقہ ایپ پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ہر تحصیل میں 20 کریانہ سٹور کو احساس راشن رعائت پروگرام میں رجسٹرڈ کرایا جائیگا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف،ریجنل منیجر نیشنل بنک محمد عامر
ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،احمر نائیک،اظفر ضیاء،سید موسی رضا گیلانی اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
کمشنر نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت خوردنی آئل،گھی،دال اور آٹا سبسڈی پر ملے گا
تاہم شناختی کارڈ میں درج ہر خاندان کا ایک فرد ایک ماہ میں ایک ہزار روپے کا رعائتی پیکج حاصل کرسکے۔
پروگرام کیلئے قومی شناختی کارڈ،اپنے نام کا رجسٹرڈ موبائل نمبر بھی ضروری ہے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی کہ چاروں اضلاع میں چینی
گنے کے نرخ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی،کھاد کی طلب کے مطابق رسد اور سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرایا جائے
ہر رجسٹرڈ کریانہ سٹور اور اہم مقامات پر آگاہی بینرز اور پینا فلیکس بھی لگائے جائیں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسرڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی ہدایت پر انچارج ایجوکیشن ونگ محمد رضوان
محمد یونس،غلام قادر اوردیگر سٹاف نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے
کشمیر چوک پر موٹرسائیکل سواروں کو آگاہی لیکچر دیا اور کہا کے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ لازمی استعمال کریں،تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔
اس موقع پر سموگ /فوگ سے متعلق احتیاطی تدابیر بارے بھی آگاہی دی گئی اورپمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلئے سرگرم ہوگئی،حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کا فیصلہ،الیکشن سے متعلق مواد،جیو ٹیگنگ سکولز،نقشہ جات، نوٹیفکیشنز الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازی خان ملک محمد رمضان،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد،ڈی سی او سکینڈری سراج الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر اور متعلقہ محکموں کے
افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہمارے جمہوری سسٹم کا اہم حصہ ہے،حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق
بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر مواد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کیا جارہا ہے
جس کے لئے سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
تمام محکمے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں،الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کے تحت اپنا کام انجام دے گا
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق مواد،حلقہ بندیاں،پولنگ سٹیشنوں کیلئے تعلیمی اداروں کی فہرستیں
بلاتاخیر الیکشن کمیشن کو فراہم کریں اور دیگر ضروریات بھی پوری کی جائیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون