نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کیڈٹ کالج فورٹ منرو کا پہلا مرحلہ جون تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے ابتدائی فنڈ ایک ارب روپے فراہم کردئیے۔ پاکستان ائیر فورس کی زیر نگرانی کھر فورٹ منرو میں 800 کنال پر کیڈٹ کالج کے ساتھ ویلفیئرسٹی بھی بنے گا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ کیڈٹ کالج کے ساتھ فورٹ منرو،سخی سرور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جاری

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں بھی بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل کے ایس ڈی اے مقبول احمد،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید،ریذیڈنٹ انجینئر پاکستان ائیر فورس تیمور حسن،ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،امجد خان،شفقت محمود،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم اور دیگر

موجود تھے۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے فورٹ منرو میں سرکاری عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی و بہتری، کوہ سلیمان کے داخلی گیٹ،پارک ویز،سخی سرور میں سولر سسٹم واٹر سپلائی سکیم،ریسکیو 1122 سنٹر،دیہی مرکز سطح کی ہسپتال،رابطہ سڑک دربار حضرت سخی سرورؒ کے مزار اقدس کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کی سکیم اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جاری

سات سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔افسران نے بریفنگ دی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے منصوبوں کی تکمیل کے ٹائم لائن دیں۔انہوں نے کہا کہ میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

کمشنر نے کہا کہ فورٹ منرو کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کے ساتھ سکیورٹی اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔فورٹ منرو میں بھی صفائی کا بہتر نظام ہونا چاہیے۔

کمشنر نے محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی حضرت سخی سرور کے دربار کی بحالی کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو خرچ کیے گئے فنڈز اور اب تک ہونے والے کام کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

کمشنر نے سخی سرور شہر کا دورہ کرتے ہوئے صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنراحمد نوید کو اقدامات کی ہدایت کی۔

کمشنر نے سخی سرور کی ملحقہ آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ کو جون،دربار کی رابطہ سڑک کو ایک سال کے اندر،بین الصوبائی پل کو 27 دسمبر تک اسفالٹ اور 31 دسمبر تک ٹریفک کیلئے کھولنے کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ریسکیو 1122 سنٹر سخی سرور کو چھ ماہ اور سخی سرور ہسپتال کو عرس سے قبل فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے سخی سرور کے نزدیک کوئٹہ روڈ پر کوہ سلیمان کا داخلی گیٹ کی تعمیر ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ٹائم لائن دیں۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جاری سات سکیموں پر ایک ارب گیارہ کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں

جن میں فورٹ منرو کمپلیکس،فورٹ منرو کے ماسٹر پلان،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،رابطہ سڑکیں اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی

کی زیر نگرانی پہاڑوں کا سینہ چیر کر فورٹ منرو،اناری اور دیگر مقامات تک بائی پاس روڈ تعمیر کئے جارہے ہیں۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بائی پاس اور رابطہ سڑکوں کا معائنہ بھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے صوبائی سرحدی مقام سوڑا میں ڈیم کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا معائنہ کیا

اور ایکسین انہار ظفر اقبال بودلہ نے بریفنگ دی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ دس ارب روپے لاگت کے حامل سوڑا ڈیم کے پانی تقریبا 9000 ایکڑ رقبہ سیراب ہوسکے گا

اور 30000 سے زائد آبادی براہ راست مستفید ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی کام کیلئے 25 جنوری کو ٹینڈر جاری کئے جائیں گے،258 فٹ اونچا ڈیم تعمیر کرنے کیلئے کئی کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

رود کوہی کے پانی کو ذخیرہ کرکے کئی مواضعات میں آبپاشی کیلئے استعمال میں لایا جائیگا جس سے بنجر پہاڑی زمین پر باغات اور فصلیں لہرائیں گی۔

ڈیم کالونی،سکول اور دیگر فلاحی اقدامات کئے جائیں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سوڑا ڈیم علاقہ کی مثبت تبدیلی اور معیشت کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

کمشنر نے کہا کہ سوڑا ڈیم بننے سے کوہ سلیمان کے علاقوں کی بنجر زمینوں کے مالکان کی قسمت جاگ جائے گی۔

سیلابی پانی سے بنجر زمینوں کو زیر کاشت بنایا جاسکے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کنزیومر کورٹ نے شہری کی بیٹری تبدیل نہ کرنے پر دکاندار کو اصل قیمت اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا،رجسٹرار ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سید مخدوم حسین کے اعلامیہ کے مطابق کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازی خان میں صارف خورشید احمد نے بذریعہ کونسل درخواست دی کہ

اس نے عبدالرحمن عرف شیرو پروپرائیٹر گورمانی بیٹری سٹور راجن پور سے دو گواہوں کے ہمراہ بیٹری 6ماہ کی وارنٹی کے ساتھ مبلغ14ہزار میں خریدی جو کہ

دو ماہ بعد ہی خراب ہوگئی جسے دکاندار نے تبدیل کرنے سے انکار کر دیا،مدعی کے مقدمہ کے لیگل نوٹس پر مدعا علیہ نے جواب داخل کرایا

بعدازاں مدعا علیہ حاضر نہ ہوا۔جس پر فاضل جج جلیل احمد نے یکطرفہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے

دکاندار کو14ہزار روپے بیٹری کی قیمت اور10ہزار روپے بطور ہرجانہ صارف کو ادا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

قدرت نے وطن عزیز پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہماری قوم
اتحاد و اتفاق،بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے اس ملک کو جنت نظیر بنا سکتی ہے

ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری و کمشنر ڈیرہ غازی خان حسن اقبال ملک نے ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کنٹرولر تعلیمی بورڈ شیخ امجد حسین،ملک نعیم،اے ڈی خان بھٹی،خورشید اقبال،اختر گوپانگ،مظہر علی خان لاشاری،شہبازندیم رند،شیراز خان اور دیگر بھی موجود تھے

،حسن اقبال ملک نے کہا کہ ہمارے خطہ میں بے شمار نعمتیں پوشیدہ ہیں،ملکی تعمیر وترقی کیلئے ہمیں یک جان ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی منزل کے حصول میں مخلص ہوتی ہیں۔

اس موقع پر مظہر علی خان لاشاری نے حسن اقبال ملک کو اپنی نئی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پہلے میر چاکر اعظم رند والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منگل 21دسمبر کو 12 بجے دن جمنیزیم ہال ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ماڈل ٹاؤن ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگی۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب،کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چھٹہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران کی شرکت متوقع ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان ائیر فورس،پاکستان واپڈا،پاکستان نیوی،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،خیبر پختونخوااور ساوتھ پنجاب کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کیڈٹ کالج فورٹ منرو کا پہلا مرحلہ جون تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے ابتدائی فنڈ ایک ارب روپے فراہم کردئیے۔پاکستان ائیر فورس کی زیر نگرانی کھر فورٹ منرو میں 800 کنال پر کیڈٹ کالج کے ساتھ ویلفئیر سٹی بھی بنے گا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ کیڈٹ کالج کے ساتھ فورٹ منرو کے ساتھ سخی سرور اور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔۔

ڈائریکٹر جنرل کے ایس ڈی اے مقبول احمد،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نوید احمد،ریذیڈنٹ انجینئر پاکستان ائیر فورس تیمور حسن،ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،امجد خان،شفقت محمود،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے فورٹ منرو میں کوہ سلیمان کے داخلی گیٹ،پارک ویز،سخی سرور میں سولر سسٹم واٹر سپلائی سکیم،ریسکیو 1122 سنٹر،دیہی مرکز سطح کی ہسپتال،رابطہ سڑک دربار حضرت سخی سرور،مزار اقدس کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کی سکیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔

افسران نے بریفنگ دی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے منصوبوں کی تکمیل کے ٹائم لائن دیں۔انہوں نے کہا کہ

میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔کمشنر نے محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی حضرت سخی سرور کے دربار کی بحالی کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

جو خرچ فنڈز اور کئے گئے کام کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔کمشنر نے سخی سرور شہر کا دورہ کرتے ہوئے صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے

اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کو اقدامات کی ہدایت کی۔کمشنر نے سخی سرور کی ملحقہ آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ کو جون،دربار کی رابطہ سڑک کو ایک سال کے اندر،بین الصوبائی پل کو 27 دسمبر تک اسفالٹ اور 31 دسمبر تک ٹریفک کےلئے کھولنے کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ریسکیو 1122 سنٹر سخی سرور کو چھ ماہ اور سخی سرور ہسپتال کو عرس سے قبل فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے سخی سرور کے نزدیک کوئٹہ روڈ پر کوہ سلیمان کا داخلی گیٹ کی تعمیر ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ٹائم لائن دیں۔فوٹو ای میل سے لے لیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

غیرمعیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل

چکن شاپس،،بریانی شاپ،ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،ڈرنک کارنر سمیت137فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر 74ہزار500روپے کے جرمانے عائد،112شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 20دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں سوہن حلوہ اوربیکریز میں انتہائی ناقص انتظامات پر 12ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر گولی ٹافی پروڈکشن یونٹ،کریانہ سٹور اور بیکری پوائنٹ کو30ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ملک شاپس پرغیر معیاری اشیاء پائے جانے پر7ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں ہوٹل کی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر10ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ناقص خوراک، ملاوٹی اشیاء کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےپنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولٹری شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئے 5ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں مٹھائی کی شاپ کو ناقص اشیاء کی فروخت پر پر 2500روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں سپر سٹور کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 8ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت کے اصولوں پر کام کررہے ہیں۔

About The Author