وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
ویراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی
جس میں وفد نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور سفارشات سے آگاہ کیا,,ملاقات میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی,,عثمان بزدار نے کہا کہ
اوورسیز پاکستانی ہمارے بھائی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں,,وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ
اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، ماضی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے پہلو تہی کی گئی
اور سابق حکومتوں نے دعوے زیادہ اور کام کم کئے,,انہوں نے مزید کہا کہ
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی مخالفت کر کے اپوزیشن جماعتوں نے اپنا دوغلہ چہرہ خودبے نقاب کیا، ہر سفارتخانے میں اوورسیز پاکستانیوں کو ایک کلک سے پنجاب میں درکار ریکارڈ مل جائے گا۔
دوسری جانب اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ