وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے محنت کشوں کا ہاتھ تھام لیا
تحریر:
محمد جنید جتوئی
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈی جی خاندین اسلام میں محنت کشوں کو
عظیم مرتبہ دیا گیا ہے اور ہاتھ سے کمانے والے کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے۔ریاست مدینہ کی بھی یہی خوبی ہے کہ
اس میں تمام انسانوں کو مساوی حقوق دئیے گئے کسی عربی کو عجمی اور کسی گورے کو کالے پر کوئی فوقیت حاصل نہیں،
صرف تقوی کی بنیاد پر برتری حاصل ہے۔
ماضی میں حکمرانوں نے مزدور طبقہ کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے صرف بلند و بانگ دعوے کئے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت نے محنت کشوں کی فلاح کیلئے
عملی اقدامات کئے۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مزدوروں کو ان کا حق دلایا گیا۔تین سال کے دوران مزدوروں کی اجرت میں پانچ ہزار روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا
اب مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرات بیس ہزار سے زائد یقینی بنائی جارہی ہے۔پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں مزدوروں اور محنت کش کیلئے مالکانہ حقوق پر لیبر پاسنگ کالونی منظور کی گئی ہے۔
مزدور اور بے سہارا افراد کیلئے شاہانہ طرز کہ پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کئے گئے۔پنجاب ہی وہ واحد صوبہ ہے جہاں کے گیارہ لاکھ ورکرز کو مزدور کارڈ دیا گیا ہے۔پیسی PESSI اور بنک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے
جس کے تحت صوبہ کے سوشل سکیورٹی کے 21 ہسپتال،228 میڈیکل آؤٹ لیٹس کے علاؤہ سرکاری اور اس کے پینل کے نجی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور پنجاب سوشل سکیورٹی کی طرف سے 14 اقسام کے مالی فوائد حاصل کرسکیں گے
اس وقت سوشل سکیورٹی سے بارہ لاکھ سے زائد ورکرز رجسٹرڈ ہیں۔پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے رجسٹرڈ ورکرز کو تین مراعات ٹیلنٹ سکالرشپ،میرج گرانٹ،ڈیتھ گرانٹ بھی اسی کارڈ کے ذریعے ملے گی مزدور کارڈ پر ریلوے،یوٹیلٹی سٹور،بیکری اور سمارٹ سکول کی طرف سے رعائت ملے گی۔
پنجاب مزدور کارڈ کو مستقبل میں صحت سہولت کارڈ،نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم،احساس پروگرام،پنجاب پروٹیکشن اتھارٹی گرانٹس کے علاؤہ حکومت کی طرف سے جاری قرض سکیموں اور فلاحی اداروں کی جانب سے دئیے جانے والے
سماجی فوائد کے ساتھ بھی منسلک کیا جارہا ہے مستحق بزرگوں کیلئے احساس پروگرام کے تحت ماہانہ 2000 روپے وظیفہ کا اجراء کیا گیا۔
یہ حقیقت ہے کہ مزدور طبقہ کی محنت اور کاوش کے بغیر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔محنت کش کسی بھی معاشرہ کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی
حیثیت رکھتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے نہ صرف مزدور بلکہ ان کے بچوں اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تاریخی اور مثالی اقدامات کئے۔
ڈیرہ غازیخان کے علاقے تونسہ میں کینسر و جنرل ہسپتال کی تعمیر شروع کر دی گئی. انڈس ہائی وے کے نزدیک موضع مکول کلاں میں پندرہ کنال رقبہ پر سوشل سکیورٹی کی زیرنگرانی ہسپتال کی تکمیل کیلئے 30مئی 2022کی تاریخ دی گئی ہے.
منصوبے پر تقریبا پانچ کروڑ روپے لاگت آئے گی. وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے کہاکہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے سردار عثمان احمد خان بزدار کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
کینسر و جنرل ہسپتال کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہے ہسپتال سے 72ہزار ورکرز براہ راست جبکہ تونسہ کوہ سلیمان کے علاوہ ڈیرہ غازیخان، مظفرگڑھ، لیہ،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے مریض مستفید ہوں گے. منصوبہ کو چھ ماہ کی قلیل مدت میں نہ صرف مکمل بلکہ فنکشنل کرایا جائے گا.
منصوبہ میں مٹیریل کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے کڑی نگرانی کی جار ہی ہے. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور روزگارکیلئے اقدامات کر رہی ہے.
محکمہ لیبر کے پاس مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے 124 ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں صنعتی اداروں کو پابند کیاگیا ہے کہ
وہ ورکرز کے سوشل سکیورٹی کارڈ بنا کر ان فنڈز سے استفادہ کرائیں. انہوں نے بتایا کہ خواتین ورکرز کو آمدورفت کیلئے سالانہ 100 سکوٹیاں دینے پر بھی کام کیا جارہاہے.
ورکرز کے بچوں کی سکول کالجز میں تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی او راس وقت ساڑھے چار سو سے زائد بچیاں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں
جن پر ستر لاکھ روپے سے زائد کا تعلیمی خرچہ حکومت برداشت کر رہی ہے. حکومت نے مالی امداد کی گرانٹ بھی بڑھا دی ہے
آن لائن درخواستوں کا نظام متعارف کرانے کے ساتھ دوران سروس وفات پانے والے ورکرکی بیوہ کو چھ لاکھ روپے کی گرانٹ خود بخود 72گھنٹے کے اندر دینے کا نظام قائم کر دیاہے.
بیوہ کو درخواستوں کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے. میرج گرانٹ دو لاکھ روپے کر دی گئی. حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ
صنعتی اداروں سے بے روزگار ہونے والے وکرز کو روزگار ملنے تک بیروزگاری الاونس دیا جائے گا
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی طرف سے صنعتی ورکرز کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے دو سال سے زیر التوا مالی امداد کے چیکس کی تقسیم کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 313 صنعتی ورکرز کے بچوں،لواحقین میں 3کروڑ45 لاکھ60ہزار روپے کے چیک تقسیم کر دیئے گئے
ڈی جی خان کے صنعتی ورکرز کے30 ہونہار بچوں میں 21لاکھ روپے۔مظفرگڑھ کیلئے تعلیمی وظائف کے206،ڈیتھ گرانٹ کے30چیک تقسیم کئے گئے اورلیہ کیلئے میرج گرانٹ کے45،ڈیتھ گرانٹ کے2 چیک تقسیم کئے گئے
اورصوبہ بھر کے ورکرز کو زیر التواء مالی امداد کے چیک 31دسمبر تک گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں
وزیر اعلی سردار عثمان بزددار کی ہدایت پر ورکرز کی گرانٹ کی تقسیم کا آن لائن سسٹم متعارف کیا جارہاہے،ورکرز کو سالانہ 48 کروڑ روپے کا ریلیف دیا جائیگا،آن لائن سسٹم سے چیک خود بخود ورکرز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائیں گے۔
ڈیتھ گرانٹ کا6 لاکھ کا چیک اب بیوہ کو 72گھنٹوں میں ملے گا،ورکرز اپنے سوشل سکیورٹی کارڈ ضرور بنوائیں تاکہ انہیں حکومتی مراعات مل سکیں،اگلے سال جون تک صنعتی ورکرز میں 20 لاکھ سوشل سکیورٹی کارڈز تقسیم کریں گے،
فئیر پرائس شاپس کے ذریعے ورکرز کو سستا راشن دیں گے،لیبر کالونیوں کے رہائشی ورکرز کو فلیٹس کے مالکانہ حقوق بھی دیں گے
ورکرز سکولوں اور ہسپتالوں اپ گریڈ ہو رہے ہیں.۔اب ورکرز کو گھر مالکانہ حقوق کے تحت ملیں گے تاہم تین سال تک فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صنعتی اداروں سے فارغ ہونے والے ورکرز کو بیروزگاری الاؤنس روزگار ملنے تک ملتا رہے گا۔
سو سے زائد ورکرز کا ادارہ فئیر پرائس شاپس لگائے گا جہاں ورکرز کو ہول سیل نرخ پر دال،آٹا چینی سمیت بنیادی ضرورت کی 15 اشیا فراہم ہوں گے۔ کچھ مالکان مزید دس فیصد رعایت دے رہے ہیں۔
پنجاب کے اداروں میں اس وقت 300 سے زائد فئیر پرائس شاپس کام کررہی ہیں۔ورکرز کیلئے اے ٹی ایم طرز کا مزدور کارڈ کا اجراء کردیا ہے
اس کارڈ کے تحت 20 قسم کے آؤٹ لٹ پر کپڑے،جوتے سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء 20 فیصد رعایت پر دستیاب ہوں گی۔
جون 2022 تک پنجاب میں 20 لاکھ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز جاری کرکے تحفظ فراہم کیا جائے گا
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار صوبہ میں صنعتوں کے فروغ او ربے روزگاری کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں
ضلع ڈیرہ غازیخان میں مزید تین سیمنٹ فیکٹریاں قائم کرنے کیلئے اقدامات شر وع کر دیئے گئے.
بے روزگاری کے خاتمہ اور فنی تعلیم سے فارغ التحصیل کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا کے زیر اانتظام صوبہ کے 34اضلاع میں روزگار میلے کا انعقاد کیاگیا
جس میں اہم صنعتی اداروں نے اپنی مصنوعات اور ماڈلز کے سٹالز لگانے کے ساتھ طلباؤطالبات نے بھی سٹال لگائے.
صنعتی اداروں نے فنی تعلیم مکمل کرنے والے بچوں کے انٹر ویو بھی کیے تاکہ انہیں مستقبل میں روزگار دیا جاسکے.
روزگار میلہ میں نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے ترغیب دی گئی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ تیار ۔۔۔
ملک شاپ،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ، کریانہ سٹور،سپر سٹور سمیت131فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری
اور فروخت پر 92ہزار500روپے کے جرمانے عائد،105شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان13دسمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
ڈی جی خان میں ناقص انتظامات پر دہی بھلے شاپ کو 10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح جعلسازوں کے خلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے آپریشن کرتے ہوئے مظفرگڑھ میں ملک شاپ،بیکری سمیت مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 26 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں جنرل سٹور کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور اور بیکری یونٹ کو 6ہزار500 روپے جرمانہ کردیا۔
اس کے علاوہ بہاولپور میں سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کو غیر معیاری خوراک استعمال کرنے پر12ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اسی طرح سےبہاولنگر میں بھی میرج ہال میں صفائی کے انتہائی انتظامات پائے جانے پر10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ہوٹل کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری خوراک اور ناقص انتظامات پر8ہزارروپے جرمانہ عائد کردئے گئے۔
صحت مند عوام،ترقی کرتا پنجاب کی ضمانت ہے۔معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک اولین ترجیح ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری تھانہ وہوا پولیس نے10سال سے مفرور قتل کا مجرم اشتہاری گرفتارکرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیر غازیخان محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر تھانہ وہوا پولیس نے قتل میں ملوث Aکیٹگری کا مجرم اشتہاری جو 10سال سے روپوش تھا
کوگرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری فرمان علی ولدسید اکبرقوم پٹھان سکنہ گل امام ضلع اٹک نے ملک ممتاز ولد حاجی غلام حسین سکنہ حسام کو رقبہ کے تنازعہ پر
موضع ترمن چونی دوران جرگہ قتل کرکے فرار ہوگیا تھا ایس ایچ او تھانہ وہوا کی زیر نگرانی سپشیل ٹیم نے مجرم اشتہاری فرمان علی کو گرفتار کرلیا
اس موقع پراے ایس پی سرکل تونسہ کائنات اظہر خان صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
ڈی پی او ڈیر غازیخان محمد علی وسیم کی پروفیشنل کمانڈ میں پولیس سروس ڈلیوری احتساب شفافیت موثر عوامی رابطہ عوام کے تصفیہ طلب معاملات اور کرائم سے
پاک معاشرہ کے منشور پر عمل پیرا ہیں کرائم اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھر کاروائیاں بلا تفریق عمل میں لائی جارہی ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر اور ہیلتھ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام این جی اوز کے عہدیداروں کے ساتھ پولیو سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا
جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اطہر سکھانی، منیجر صنعت ز ار ملک محمد اکرم، یونیسف کے کلیم اللہ طاہر اور دیگر نے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پانچ سال تک کے بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کی اہمیت پر زور دیا.
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی، یوتھ فرنٹ کے ندیم احمد، کے علاوہ ظفر اقبال، عرفان اللہ، حمیدہ فیض، عذرہ فرحت، محمد بلال،
تاج محمد، سمیع ا للہ، منظورخان، ملک محمد جاوید،محمد حسنین، محمد زبیر، ڈاکٹر ندیم، عون محمد، محمد اقبال، عبدالرحمن اوردیگر عہدیدار موجود تھے. سیمینار کے شرکاء نے
بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی نے بتایاکہ
قومی پولیو مہم کیلئے پانچ ہزار کے قریب افرادی قوت حصہ لے گی جس میں 1097لیڈی ہیلتھ ورکر، 82یو سی ایم اوز، 358ایریا انچارج پر مشتمل 1801موبائل، 97فکسڈ اور 47 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کی طرف سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انسداد سموگ مہم کے دوران گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز تعاون کریں۔
یہ بات انچارج ٹریفک پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ محمد رضوان نے الحمید سٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو آگاہی لیکچرز دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
محمد رضوان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد بخت نصر کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو دیکھ بھال کے بعد شاہراہوں پر لائی جائیں۔تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔
مسافر بیماریوں سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کریں۔سموگ کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے
ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات اور پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
صوبہ بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے
اور محکمہ صحت اور الائیڈ محکموں پر مشتمل سٹاف گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلا رہا ہے،اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کا کہنا ہے کہ
ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،ضلع میں 13تا17دسمبر پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں
یہ ٹیمیں شہریوں کے گھروں میں جاکر7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا اپنا ٹارگٹ پورا
کریں گی،انتظامیہ سمیت ہر شہری کی کوشش ہونی چاہیئے کہ ہمارا کوئی بچہ قطروں سے محروم نہ رہے،انہوں نے کہا کہ
تمام افسران مہم کی سو فیصد کوریج کیلئے اقدامات کریں،درپیش ایشوز کو موقع پر حل کیا جائے
مانیٹرنگ ٹیمیں بلا تفریق اپنا کام کرے اور خامیوں کی نشاندہی کریں، مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی کو ممکن بنایا جائے
شہری بھی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
قبل ازیں گزشتہ روز وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جا کر
بچو ں کو قطرے پلائے او رمہم کا باقاعدہ افتتاح کیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون