اسلام آباد( )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ عدالت عالیہ نے وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی تحائف کی تفصیل کے مقدمے میں کوئی سٹے آرڈرجاری نہیں کر رکھا, پاکستان انفارمیشن کمیشن مکمل طورپربااختیارہے کہ وہ وزیراعظم عمران کے غیرملکی تحائف کی تفصیل فراہم کرنے کے اپنے فیصلے پرعملدرآمدکرواۓ اورمسئول علیہ راناابرارخالدکی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرناچاہے توہائیکورٹ کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔
بدھ کے روزوفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے غیرملکی تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک بار پھر مہلت مانگ لی، ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تو سابق صدرپی ایف یوجے محمدافضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی ، اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ ملازمتوں سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی کے لئے دائر اہم مقدمہ کی سماعت یومیہ بنیادوں پرسپریم کورٹ میں ہورہی ہے, اس اہم مقدمے کی روزانہ سماعت کے باعث اس مقدمے کی تیاری نہیں کرسکا, براہ مہربانی اس کی سماعت ملتوی کی جائے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتی کردی۔ اس موقع پرمسئول علیہ راناابرارخالدکے وکیل راناعابدنذیرخاں ایڈووکیٹ نے کہاکہ مقدمے کی آئندہ سماعت کب ہوگی اس کاتعین آج ہی کیاجاۓ, اس پرجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کاکہناتھاکہ آپ کوکیاجلدی ہے شیڈول دیکھ کراگلی تاریخ مقرر کردیں گے۔ راناعابدنذیرخاں ایڈووکیٹ نے مزیدکہاکہ ہائیکورٹ میں مقدمے کی وجہ سے پاکستان انفارمیشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کوملنے والے غیرملکی تحائف کی تفصیل فراہم کرنے کے اپنے فیصلے پرعملدرآمدنہیں کروارہا, توہین عدالت کی درخواست پربھی نہ کارروائی روک رکھی ہے بلکہ ہمارے بارباردرخواست دینے کے باوجودایک ہی جواب ملتاہے کہ مقدمہ ہائککورٹ میں زیرسماعت ہے, اس پرجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ عدالت عالیہ نے مقدمے میں کوئی سٹے آرڈرجاری نہیں رکھا, پاکستان انفارمیشن کمیشن مکمل طورپربااختیارہے کہ وہ وزیراعظم عمران کے غیرملکی تحائف کی تفصیل فراہم کرنے کے اپنے فیصلے پرعملدرآمدکرواۓ اورمسئول علیہ راناابرارخالدکی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرناچاہے توہائیکورٹ کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سینئرصحافی رانا ابرارنے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات مانگی تھیں اور انفارمیشن کمیشن نے حکومت کو یہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے بعدپی ایف یوجے کے سابق صدرمحمدافضل بٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہاکہ اس مقدمے میں معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2017 کامستقبل داؤپرلگا ہواہے کیونکہ موجودحکومت عدالت کے کندھے پربندوق رکھ کر رائٹ ٹوانفارمیشن کے قانون کوغیرموثرکرناچاہتی ہے, راناابرارخالد اس حوالےتاریخی جدوجہدکررہے ہیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔
Islamabad: Justice Miangul Hassan Aurangzaib given clear remarks in "PMIK Gifts Case” that IHC did not pass any order to restrict the implementation of Pakistan Information Commission’s decision to provide the information of PMIK gifts received by foreign heads of state, Commission is authorized to implement its decision and continue the contempt proceedings against PIO/Deputy Secretary Cabinet Division.
Today, Ayorney General of Pakistan Khalid Javaid Khan appeared in the court of Justice Miangul Aurangzaib (Islamabad High Court) and requested for adjournment. He said because of busy schedule in Supreme Court for sacked employees case he is not prepared for the argument in the case. In the response of Rana Abid Nazir Khan Advocate (council of respondent No. 2 Rana Abrar Khalid) Justice Miangul Hassan Aurangzaib given clear remarks in "PMIK Gifts Case” that IHC did not pass any order to restrict the implementation of Pakistan Information Commission’s decision to provide the information of PMIK gifts received by foreign heads of state, Commission is authorised to implement its decision and continue the contempt proceedings against PIO/Deputy Secretary Cabinet Division. Case has been adjourned.
A delegation of Pakistan Federal Union of Journalists (PFUJ) led by Mohammad Afzal Butt former President PFUJ was presented in the Islamabad High court along with Rana Abrar Khalid (senior journalist), applicant of PMIK gifts information for solidarity and for the protection of Right of Access to Information Act 2017. After the hearing Mohammad Afzal Butt former President PFUJ talked to media persons and he said this is major concern of PFUJ that current government is going on the path to curtail the Right to Infirmation in Pakistan, this is a big question mark on transparency. He said Rsna Abrar Khalid is fighting for the right of 22 million people of Pakistan.
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور