نومبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

دسویں قومی گندم کانفرنس 2021
غذائی اجناس میں خود کفالت ہمارا خواب نہیں بلکہ ہماری منزل ہے.

اور انشاءاللہ ہم خود کفالت کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس بلخصوص گندم اور اسکے بائی پروڈکٹس کو ایکوریٹ کر کے کثیر زرِمبادلہ کما سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز]
گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس اور پاکستان ایگریکلچرل سائنٹسٹ سوسائٹی کے زیرِ انتظام دسویں قومی گندم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جس میں پہلے دن چاروں صوبوں اور صوبہ پنچاب کے مایہ ناز ماہرین گندم نے اپنے مقالہ جات پڑھے

دوسرے دن کسانوں کی کثیر تعداد نے غازی یونیورسٹی کا دورہ کیا.اور وہاں پرائیویٹ سیکٹر کا کی جانب سے لگائے گئیزرعی مداخل کے سٹالز کا دورہ کیا

دوسرے دن کے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی(تمغہ امتیاز) نے زرعی سائنسدانوں

اساتذہ کرام اور طلباوطالبات میں اس بات پر زور دیا کہ غذائی اجناس میں خود کفالت ہمارا خواب نہیں بلکہ ہماری منزل ہے.

اور انشاءاللہ ہم خود کفالت کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس بلخصوص گندم اور اسکے بائی پروڈکٹس کو ایکوریٹ کر کے کثیر زرِمبادلہ کما سکتے ہیں.

اس موقع پر وائس چانسلر بابا گورنانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی زیادہ تر آبادی کا روزگار زراعت سے

وابستہ ہے.اس لیے اس کی ترقی و ترویج سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے.ڈائریکٹر جنرل کوہِ سلیمان اتھارٹی مقبول احمد نے غازی یونیورسٹی کے ساتھ نئے پراجیکٹ شروع کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ

مجھیے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ غازی یونیورسٹی نے مارکیٹ کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے متعدد نئے ڈگری پروگرام شروع کیے ہیں.ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹوٹ فیصل آباد کے چیف سائیٹ اور ڈائریکٹر گندم ڈاکٹر جاوید احمد نے کسانوں کو گندم کی کاشت سے پرورش پر لیکچر دیا

اور انکے سوالوں کے جوابات دیئے اور کہا کہ غازی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ ہم بھرپور تعاون کر رہے ہیں تا کہ

اس علاقے کی مناسبت سے گندم کی نئی اقسام متعارف کروائی جا سکیں.ڈایریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اور کوالٹی کنٹرول لاہور ڈاکٹر محمد اسلم نے گندم کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں مکوڑوں سے حفاظت اور بیماریوں کے کنٹرول اور کوالٹی گندم کے حوالے سے

تفصیلاً بتایا.چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس غازی یونیورسٹی اور سیکٹری جنرل پاس پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے پاکستان بھر کے سائنسدانوں کی غازی یونیورسٹی میں آمد اور اپنی ریسرچ پیش کرنے پر مبارکباد دی

اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ غازی یونیورسٹی ساؤتھ پنچاب کی نمائندہ یونیورسٹی ہے جسکے قیام سے علاقے میں واضح تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے.

اور اس کانفرنس کے نتائج سے ہمارے اساتذہ اور طلباؤ طالبات کو کوالٹی آف ایجوکیشن اور ریسرچ میں رانمائی ملے گی.اس موقع پر ڈاکٹر علی بخش اور سن کراپ کے نمائندہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

اور دسویں گندم کانفرنس کا غازی یونیورسٹی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا.کانفرنس کے دوسرے دن کے اختتام پر مقررین کو غازی یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈز اور پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ چوٹی کی دو علیحدہ علیحدہ کاروائی،قتل کرنے والا ملزم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کی خصوصی ہدایت پر مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے لئے

بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی طرح پولیس تھانہ چوٹی نے دو علیحدہ علیحدہ کاروائیاں عمل میں لا کر قتل کرنے والا ملزم محمد خالد ولد عبدالکریم قوم برمانی سکنہ بستی برمانی

جو قتل کرنے کے بعد پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے کراچی بھاگ گیا تھا لیکن چوٹی پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے سے ٹریس آوٹ کر کے

ملزم خالد ولد عبدالکریم کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔اسی طرح دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ چوٹی نے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم زاہد ولد غلام احمد قوم بزدار سے

ناجائز اسلحہ 01 عدد رائفل اور 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ چوٹی میں

اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی محمد ایوب کا کہنا تھا کہ

تھانہ چوٹی پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروۓ کار لا کر جراٸم پیشہ عناصر

کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے میں اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

About The Author