ستمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب سردارفاروق امان اللہ خان دریشک کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں

وزیراعظم پاکستان عمران خان سےملاقات ضلع راجن پور کی بنیادی محرومیوں اور مسائل کے خاتمہ کی گزارشات

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب سردارفاروق امان اللہ خان دریشک نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں

وزیراعظم پاکستان عمران خان سےون ٹو ون ملاقات کے دوران ملکی و ضلعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی

اور اس موقع پر سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے وزیر اعظم پاکستان کوقاتل خونی انڈس ہائی وے کو کشمور تا ڈی جی خان دو رویہ ون وے کرنے ، سوئی گیس کی فراہمی، راجن پورمیں نہری پانی کی سالانہ بنیادوں پر

فراہمی سمیت دیگر اہم گذارشات پیش کردی اور گزشتہ ملاقات میں پیش کی گئی گذارشات میں راجن پور میں یونیورسٹی

راجن پورٹراماسنٹر، فاضل پورہسپتال کی اپ گریڈیشن، فاضل پور میں ریسکیو1122 کی منظوری سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سب منصوبہ جات آپ کی درخواست پر جو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائریکٹوز جاری کیے تھے

منظوری ہوئی ہے اس پر سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اور راجن پور آنے کی دعوت دی جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قبول کر لی
اس حوالے سے ضلع بھر کے عوامی سماجی حلقوں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس اور

سردار فاروق امان اللہ دریشک گروپ کے ممبران اراکین ورکرز اور انکے چاہنے والے نے اس کوشش اور کاوش پرسردار فاروق امان اللہ دریشک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردارفاروق امان اللہ دریشک ضلع راجن پور کی واحد سیاسی شخصیت ہیں

جنہیں یہاں کی سترسالوں سے پسماندہ اور محرومیوں کا شکار عوام کے بنیادی مسائل کا ادراک ہے اور انہیں ہر فورم ہر اجاگر کرنے میں بھر پور اور اہم کردار ادا کیا ہے

اور صدر، وزیراعظم اوروزیر اعلی سے جب بھی ملاقات ہوئی عوامی مسائل کی فائلوں کیساتھ بنیادی مسائل کے حل کی گزارشات کی گئیں

مگر اب وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر اب یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ

وہ کس حد ان مسائل کے حل کے لئے اپنے احکامات جاری اور بھر پور کردار ادا کرتے ہیں

 

About The Author