وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے یکسو اور پرعزم ہیں۔
ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
عثمان بزدار کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
موثر اقدامات کے ذریعے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی طرح ڈینگی کے منفی اثرات کو بھی کم از کم کی حد تک لانا چاہتے ہیں۔
متعلقہ محکموں کا فرض ہے کہ وہ جانفشانی سے انسداد ڈینگی کے وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انسداد ڈینگی مہم کی ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔
ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کلینیکل مینجمنٹ پر فوکس کیا جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ