نومبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان گندم کی پیداوار میں اضافہ کےلئے تحقیقی تعلیم کو بروئے کار لائے گی۔

زرعی شعبہ کے اساتذہ اور طلباء کی تحقیق سے استفادہ کیا جائیگااس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت افتتاحی تقریب منعقد ہوئی.

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ غازی یونیورسٹی بھی پاکستان میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے

ساتھ فرنٹ لائن پر ہے۔

یونیورسٹی کے سینکڑوں زرعی طلباء اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گندم مہم 2021 میں بھرپور حصہ لیں گے۔

"گندم میں خود کفالت، ہماری منزل” کے موضوع پر تقریب اور سیمینار سےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے گندم کی فصل کی کاشت سے لے کر برداشت تک کے

تمام مراحل پر سیر حاصل گفتگو کی اور گندم کی پیداوار کو بڑہانے کے لیے

مفید مشورے فراہم کیئے۔سیمینار میں محکمہ زراعت ڈیرہ غازی خان کے ماہرین کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں ایگریکلچر فیکلٹی کے سینیئر اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، ڈاکٹر جاوید اقبال،

ڈاکٹرعلی بخش و دیگر نے گندم کی بہتر پیداوار کے لیے مشورے اور سفارشات پیش کیں۔

پروگرام کا مقصد تمام شرکاء کو گندم کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی سفارشات پہنچانا تھا تاکہ کھیتوں تک پہنچ کر کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کر سکیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں کاشتکاروں کا معاشی استحصال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔

کھاد کی زائد قیمت وصول کرنے،نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور خرید و فروخت کا ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر ایک مقدمہ درج،پانچ مقدمات کےلئے متعلقہ تھانوں میں

استغاثے جمع کرادئیے گئے۔پانچ ڈیلرز کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک محمد کلیم کوریہ نے کارروائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ شاہصدر دین میں قاسم اینڈ برادر زرعی سروس پر فرضی گاہک بھیج کر کھاد خریدی گئی

اور سونا ڈی اے پی مقرر کردہ 7489 روپے کی بجائے 8250 روپے وصول کرنے پر مالک محمد قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

اسی طرح کھاد کی زائد قیمت کی وصولی،خرید و فروخت کا ریکارڈ پیش نہ کرنے،نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے اور قانون کی دیگر دفعات کی خلاف ورزی پر

کوٹ چھٹہ میں عدنان زرعی سروس چوٹی روڈ کے غلام اکبر،لاشاری ٹریڈرز ضلع ٹیکس کے محمد ایوب،قربان حسین ٹریڈر،سلطان ٹریڈرز اور دری پیر عادل کے اعجاز زرعی سروس

کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کےلئے متعلقہ تھانوں میں استغاثے جمع کرادئیے گئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و سپیشل مجسٹریٹ ملک محمد کلیم کوریہ نے کہا کہ

کھاد کی زائد قیمت وصول کرنے،ملاوٹ،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کرکے کاشتکاروں کا

معاشی استحصال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

جنوبی پنجاب کے پہلے سکول اولمپکس کا آغاز آٹھ اکتوبر سے کیا جائیگا۔

افتتاحی تقریب دو بجے دن سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگی جس میں وزراء،مشیر،اراکین اسمبلی،کمشنر،ڈپٹی کمشنرز،سیکرٹریز،ملتان

ڈیرہ غازی خان،بہاولپور تعلیمی بورڈ کے افسران،جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع سے افسران سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے

افراد اور 1900 کے قریب سکولوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔اولپیکس کی شمع میزبان ضلع ڈیرہ غازی خان کے حوالے کرنے سمیت جنوبی پنجاب کے دستوں کا

مارچ پاسٹ،سلامی اور دیگر پروگراموں پر مشتمل رنگا رنگ افتتاحی تقریب کےلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید سمیت دیگر افسران نے دوسرے روز بھی سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا اور فل ڈریس ریہرسل کو حتمی شکل دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی کاروائی

پرچی جواء کھیلنے والے 3کس جواری داو پر لگی رقم اور جواء کھیلنے کے سامان سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ نور محمد نے بتایا کہ پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کے تفتیشی آفیسر حنظلہ SI کو مخبر نے اطلاع دی کہ کوٹ چھٹہ مندروالی گلی میں

پرچی جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے پرچی جواء کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب

ریڈ کر کے پرچی جواء کھیلنے والے 3کس ملزمان (1)محمد راشد (2) محمد عرفان (3) محمد شاہ نواز کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے

قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم 10300 روپے سمیت 15 عدد پرچی بکس، 1 عدد کیلکولیٹر اور 2 عدد

موبائل فون قبضہ پولیس میں لے کر مزید کاروائی شروع کر دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیراہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ فسٹ نہم کلاس کے

سالانہ امتحان 2021 کے نتیجے کا اعلان 9 نومبر بروز منگل صبح دس بجے کیا جائے گا. رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیا جائیگا

اور امیدواران 800295 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کرسکیں گے۔ امیدواران رزلٹ کے اعلان کے پندرہ دن کے اندر پیپرز کی ری چیکنگ کیلئے بھی

درخواست دے سکیں گے۔ شیخ امجد حسین نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار اپنے نہم کے رزلٹ سے مطمئن نہ ہو اور وہ نئے سرے سے دوبارہ نہم کلاس میں اپنا گروپ/فیکلٹی کی

تبدیلی کے ساتھ یا بغیر تبدیلی کے داخلہ لینا چاہتاہو تو وہ نہم کے رزلٹ کے اعلان کے تیس دن کے اندر اپنا رزلٹ باضابطہ طور پر

تصدیق شدہ بیان حلفی کے ساتھ درخواست جمع کروانے کے بعد منسوخ کروا کر متعلقہ ادارہ یا کسی دوسرے الحاق شدہ ادارہ میں بمطابق میرٹ پالیسی ری ایڈمشن کروا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ 27نومبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کیلئے ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارمز جمع کرانے کی

آخری تاریخ آٹھ نومبر بروز سوموار ہے اور داخلہ فارمز کی وصولی کیلئے بورڈ کے دفاتر رات سات بجے تک کھلے رہیں گے۔

About The Author