ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے ڈیرہ غازی خان شہر کے مختلف پارکس اور مقامات کا دورہ کیا
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سیف الرحمن اور دیگر افسران ہمراہ تھے مشیر وزیراعلی پنجاب نے جناح فیملی پارک،
عارف پارک،کشمیر پارک،زیر تعمیر ماڈل ٹاؤن دو رویہ روڈ، کچہری چوک، پل ڈاٹ چوک،غازی پارک چوک، چنڑ چوک اور دیگر مقامات کا دورہ کیا
۔پی ایچ اے کے افسران نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔ محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ
شہر کے خالی سرکار رقبہ کو پارک میں تبدیل کیا جائے گا، محکمہ ریونیو سے مل کر سرکاری رقبہ کی نشاندہی کی جائے۔
شہر کے اہم چوک اور شاہراہوں کو جاذب نظر بنانے کیلئے شجرکاری پر فوکس کیا جائے۔
گرین بیلٹس اور میڈینز کو سرسبز و شاداب بنایاجائے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں یونین کونسل کی خستہ حال او ربوسیدہ عمارتوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین وآرائش کی جائے گی. تونسہ میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے خصوصی ٹیم بلائی جائے گی.
سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان کی خالی آسامیوں پر بھرتی اور ضروری مشینری کی خریداری کیلئے سفارشات ارسال کی جائیں گی.
اس بات کافیصلہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ڈیرہ غازیخان کے دورہ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آفس میں محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے افسران سے صفائی، سیوریج، میونسپل سروسز اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ لی.
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شہر کا دورہ کرتے ہوئیترقیاتی منصوبوں، صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا. ایس ای خرم خان،
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان، چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض کے علاوہ میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز،
ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران موجو د تھے.
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب نے سروے،تخمینہ،مرمت، تزئین و آرائش کی ہدایات جاری کردیں تونسہ میں
سیوریج مسائل کے حل اور لائنوں کی صفائی کیلئے ایم ڈی اے کو سفارشات بھیجی جائیں گی
او رامید ہے کہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی خصوصی ٹیم تونسہ کیلئے بھیجے گی.انہوں نے یونین کونسل کے ریکارڈ کی منتقلی کا عمل جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری
2
کیں انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے مشینری کی خریداری کا عمل شروع کردیاگیا ہے.
سیکرٹری نے کہاکہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں ٹائم لائن اور کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا.
میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے افسران سنجیدگی سے کام کریں.فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ فاضلہ روڈ،رابطہ پل سمیت کوہ سلیمان،تونسہ اور وہوا سٹی پیکج پر کام تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید افسران کو لیکر پنجاب کے آخری سرحدی مقام فاضلہ کچھ پہنچ گئے۔
تونسہ موسی خیل صوبائی رابطہ سڑک کا بھی معائنہ کیا۔افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ
تونسہ تا صحت افزا مقام گلکی روڈ کی توسیع اور بہتری کے 19.30کلومیٹر طویل منصوبہ پر 88کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔
ڈپٹی کمشنرنے کوہ سلیمان،تونسہ اور وہوا کے علاقوں کا دورہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار چیک کرنے کے ساتھ بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔
تونسہ،منگروٹھہ،گلکی اور فاضلہ کچھ روڈز کی تعمیر کیلئے بھاری مشینری موقع پر پہنچا دی گئی،جلد تعمیراتی کام شروع کردیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر نے فاضلہ کے مقام پر رابطہ پل کی جلد تعمیر کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تونسہ موسی خیل زیر تعمیر روڈ کا بھی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
افسران فیلڈ میں رہیں اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں۔منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے دن رات شفٹوں میں کام کرایا جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے گزشتہ ماہ کے دوران 247 مقدمات درج کرکے246 ملزمان کو گرفتار کیا
اس دوران 26 مجرمان اشتہاری اور پانچ عدالتی مفروربھی گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیے گئے- ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ہما نصیب نے کہا ہے کہ
پٹرولنگ پولیس نے اکتوبر کے دوران منشیات کے دو، ناجائز اسلحہ، ڈکیتی و گاڑی سنیچنگ کا ایک،تیز رفتاری کے109 اوور لوڈنگ و غیر قانونی گیس
سلنڈر کے132 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کرا ئے اور ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا.
ملزمان کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور 03 گولیاں اور 32 لیٹر 416 گرام شراب برآمد ہوئی۔
اسی طرح پیٹرولنگ پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ بغیر کاغذات117 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کرائیں
اور گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں 3370 پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی ایس پی نے مزید کہا کہ
پیٹرولنگ پولیس نے20 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا اور 331عارضی تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا
پٹرولنگ پولیس کے ریجنل موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ریجن کے175 مختلف مقامات پر طلباء، ڈاکٹروں، شہریوں، تاجروں و دکانداروں اور ڈرائیوروں کو سموگ و دھند، ڈینگی بخار
اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دیے اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا
اسی طرح موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ہائی ویز پر سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹرزبھی لگائے تا کہ لوگوں کی زندگیوں کو حادثات سے بچایا جا سکے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر
ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر خان کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن
ونگ زیشان احمد نے سموگ کے حوالہ سے پل ڈاٹ کے مقام پر آگاہی مہم کے تحت ڈرائیور ز کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مرمت کرائی جائے انہوں نے کہاکہ مسافر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں.
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر سموگ سے احتیاط بارے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا ہے کہ بچوں کی نشوونما میں معدنیات سے بھرپور خوراک اہم کردار ادا کرتی ہے، ہر فرد کو متوازن خوراک کی
فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی،ماں قوم کی بنیادی اکائی ہے
جسے متوازن خوراک دے کر ہم مضبوط اور طاقتور قوم بن کر ابھر سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ میل نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کی ٹریننگ ورکشاپ سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں لیڈ کنسلٹنٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈڈاکٹرمحمد ناصر،پروگرام کوآرڈینیٹر عتیق الرحمن،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر
عمران رمدانی،ڈاکٹر اطہر سکھانی،سیکٹر سپیشلسٹ جعفر علی سمیت متعلقہ محکموں کے
افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
قیصر عباس رند نے کہا کہ عالمی معیارکے مطابق خوراک کی ضروریات کی دستیابی کیلئے
تمام سٹیک ہولڈرز جدوجہد کریں،ہمیں مدر اینڈ چائلڈ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی،
متوازن خوراک نہ ملنے سے ہمارے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
ہماری غذاؤں میں وہ تمام لوازمات،معدنیات اور وٹامنز کا ہونا ضروری ہے
جو ہمیں صحت مند بنا سکیں،فوڈ سپلیمنٹ،
آئیوڈین،پروٹین اور وٹامنز سے بھرپور خوراک ہر بچے کا اولین بنیادی حق ہے،عالمی اداروں اور حکومت پنجاب کی طرف سے متوازن خوراک بارے ہدایات پر عمل کرکے
ہم اپنی قوم کو مثالی بنا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماؤں کو مناسب خوراک نہ ملنا،بچوں کی اموات،متواتر گروتھ نہ ہونا،قد کا چھوٹا رہ جانا
بیماریوں کا حملہ آور ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،متوازن خوراک کی دستیابی،رسائی اور اس کا استعمال وقت کی ضرورت ہے
کیونکہ قوم کی نئی نسل کا انحصار اسی میں پوشیدہ ہے۔ڈاکٹر محمد ناصر نے کہا کہ صحت مند بچوں کیلئے ان کے ابتدائی ہزار دن بہت اہمیت کے حامل ہیں
پیدائش کے فوری بعد بچوں کو ماں کا دودھ ضرور پلایا جائے،پچوں کے باقاعدگی سے بار بار ہاتھ دھلوائے جائیں
تو وہ کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں،آئیوڈین کی خوراک میں آمیزش،فوڈ سپلیمنٹ،وٹامنز،متواتر چیک اپ،کچن گارڈننگ و دیگر اقدامات سے ہم غذائی
ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں،ورکشاپ میں شرکاء کو متوازن خوراک بارے تفصیلی آگاہی بھی دی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ
بورڈ کے زیراہتمام آئندہ ہونے والے تمام امتحانات کے انعقاد کے دوران سوالیہ پرچہ جات بالخصوص انشائیہ پر متعلقہ امتحانی مراکز کے مطابق ”واٹر مارک ” کے ذریعے
متعلقہ امتحانی مرکز کی شناخت ظاہر کی جائے گی اورخفیہ کوڈ لگایا جائے گا۔ اس اقدام سے ناجائز ذرائع کے استعمال اور بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی.
انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے پورے عزم اور جدوجہد کے ساتھ سرگرم عمل ہیں اور انشائیہ کا سوالیہ پرچہ واٹس ایپ ہونے کی صورت میں
تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ فوری طور پر جرم کے ارتکاب کرنے والوں کو گرفت میں لایا جائے گا اور ان کے خلاف کاروائی ہو گی۔
بلا شبہ یہ اقدام سائنسی بنیادوں پر بوٹی مافیا کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ایک اہم پیشرفت اور سنگ میل ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ
اس بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نہم دہم اور گیارہویں بارہویں کے امتحانات کا انعقاد
5
یکے بعد دیگرے اکٹھے ہوا ہے جو کہ امیدواران کے امتحان کے علاوہ نگران عملہ اور بورڈ انظامیہ و دوسرے منتظمین کے لئے بھی ایک کڑا امتحان تھا۔ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ کورونا کی وبا کی صورت حال میں اتنی بڑی امیدواران کی تعداد کو دستیاب وسائل میں
مکمل سہولیات کے ساتھ ایس او پیز کی سختی کی پیروی کرتے ہوئے پنجاب پولیس واپڈا حکام، محکمہ تعلیم کے افسران کے تعاون کے ساتھ امتحانات کا بہتر اور منظم و مربوط انعقاد ممکن ہوا۔ ناجائز ذرائع استعمال کرنے اور ان کی سرپرستی کرنے
والوں کے خلاف سخت ترین مانیٹرنگ اور چیکنگ اور موقع پر کارروائی کی گئی پاکستان پینل کوڈ اور پنجاب یونیورسٹیز اور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میل پریکٹس آرڈینینس کے تحت ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا
اور ملوث عناصر کو موقع پر گرفتار کروایا گیا۔ علاوازیں بورڈ میں تمام ضابطوں کی پیروی کرتے ہوئے ڈسپلن کمیٹی کے ذریعے ملوث امیدواران کو سزائیں دی گئیں
اور کچھ کے خلاف کاروائی جاری ہے آئندہ منعقد ہونے والے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان کے دوران بھی چیکنگ و مانیٹرنگ کے سخت ترین مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ لہذا امیدواران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ
وہ محنت اور جائز ذرائع کو اپنا شعار بنائیں اور ناجائز ذرائع کے استعمال سے پرہیز اور اجتناب کریں۔
بالخصوص کسی دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے سے گریز کریں کیونکہ یہ پاکستان پینل کوڈ کی رو سے نہ صرف ایک جرم ہے بلکہ اس کی سزا،
قید اور منسوخی اسنادو رزلٹ بھی ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ آئندہ ہونے والے امتحانات میں تمام امیدواران کا مکمل ریکارڈ/ڈیٹا/کلر فوٹو گرافس
پر مبنی ”کٹ لسٹس” متعلقہ ناظم/ نگران عملہ سنٹرز اور چیکنگ کرنے والی ٹیموں کے پاس بھی موجود ہو گا اور باقاعدگی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر امیدواروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔
اس لئے امیدواران بورڈ کی طرف سے جاری کردہ رولنمبر سلپس پر کوئی بھی ردوبدل نہ کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ذخیرہ اندوزوں اور نوسر بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا.
چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں ملوث کریانہ سٹو رکا مالک گرفتار، چھ دکانیں اور گودام سربمہر کر دیئے گئے. 915چینی کی بوریاں ضبط کر لی گئیں.
تونسہ میں احساس کفالت پروگرام میں ناجائز کٹوتی کرنے والے تین ریٹیلر ز کے خلاف مقدمات درج کر کے ڈیوائس بلاک اور متاثرین کو کٹوتی شدہ رقم واپس دلا دی گئی.
ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان ذیشان جاوید کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنراور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کارروائی کی. اسسٹنٹ کمشنر صدر
نبیل احمد اور ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرک اور ایک لوڈر رکشہ پر لوڈ چینی کی 415 بوریاں برآمد کیں. رکشہ ڈرائیور سیف اللہ کے خلاف استغاثہ جمع کرا دیاگیا.
پل شوریہ پر دانش کریانہ سٹور کے مالک محمد لعل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی.
سرکاری چینی پرائیویٹ بار دانہ / بوریوں میں پیک کر کے دیگر صوبوں کو بھجوائی جانی تھی.
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے ذخیرہ کی گئی چینی کی پانچ سو بوریاں ضبط کر کے پرائس کنٹرول ایکٹ
کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں اور گودام سربمہر کر کے گرانفروشوں کو 13ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا.
تھانہ ریتڑہ اور وہوا میں ریٹیلرز محمد عرفان، عطا ارشاد اور صداقت کے خلاف مقدمات درج کیے گئے.
کوٹ قیصرانی اور وہوا میں متاثرہ خواتین سے کٹوتی کی گئی پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک کی امدادی رقم ریکور کر کے واپس کرائی گئی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس آٹھ نومبر کو ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے جہاں وہ جنوبی پنجاب کے پہلے سکول اولمپکس کے افتتاح کے ساتھ تعلیمی بورڈ میں
انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے.
جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے سکولوں کے 1820طلباؤطالبات کے مابین ٹیبل ٹینس، ہاکی، بیڈ منٹن، والی بال اور اتھلیٹکس کے مقابلے آٹھ نومبر سے بارہ نومبر تک جاری رہیں
گی. ڈیرہ غازیخان کو اولمپکس کی میزبانی کا اعزاز دیاگیا ہے.
افتتاحی اور اختتامی تقاریب ڈی جی خان میں منعقد ہوں گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان۔
ڈاٸریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ پنجاب میں ادبی بیٹھکوں کا قیام اھل
قلم اور فنکاروں کا دیرینہ خواب تھا جسے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے
شرمندہ تعبیر کردیا ہے اور ڈی جی خان آرٹس کونسل ادبی بیٹھک میں سرگرمیوں کا آغاز
کردیا گیا۔انہوں نے کہا دانشوروں اور فنکاروں کے مل بیٹھنے اور باھم گفت و شنید سے خطے
کی ثقافت کو بڑھاوا ملیگا۔ سراٸیکی زبان کے نامور شاعر’ادیب اور دانش ور عزیز شاھد نے
کہا ھے کہ پنجاب میں ادبی بیٹھکوں کا قیام وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا
نہایت احسن اقدام ھے۔ ڈی جی خان آرٹس کونسل کی نٸ تشکیل شدہ ادبی بیٹھک میں منعقدہ
محفل مشاعرہ کی صدارت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں ادبی بیٹھک کے قیام
سے شاعروں’ادیبوں اور فنکاروں کو ایک چھت کے تلے اکھٹے مل بیٹھنے کا موقع مل سکے
گا جس سے فن و ثقافت کو فروغ ملیگاتقریب کے مہمان خصوصی میجر(ر) اعظم کمال’سیلم
فراز اور شیخ زبیر احمد تھے۔ نقابت کے فراٸض محبوب جھنگوی نے سر انجام دیٸے۔اس موقع
پر صاحب صدر’مہمانان خصوصی کے علاوہ دلبر مولاٸ’اسلم وارثی’اسلم کلاچی’یسین بلوچ
کے علاوہ ڈی جی خان کے نامور اور معروف شعراۓ کرام نے سراٸیکی’اردو اور پنجابی میں
اپنا کلام پیش کیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون