نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ بی ڈویژن کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کاروائی عمل میں لا کر ناجائز اسلحہ

رکھنے والے ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم محمد ارسلان سے پسٹل 30 بور بمع 4 عدد گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن آفتاب شبیر کا کہنا تھا کہ بی ڈویژن کے علاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران شریک تھے.کمشنرنے کہا کہ

حکومت کی اولین ترجیح اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے غریب عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہے اس لئے گرانفروش،ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ مافیا پر نظر

رکھنی ہوگی۔ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی مانیٹرنگ کرنے کیلئے غیر جانبدار ذرائع سے کراس چیکنگ کرائی جائے۔

سبزی منڈیوں میں ہر نیلامی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیاجائے۔پھل سبزیوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفائی کرکے عملدرآمد کرایا جائے۔کمشنر نے کہا کہ

چینی،آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں 33 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کررہے ہیں

اور انہوں نے گزشتہ ماہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کرکے گیارہ افراد گرفتار کئے،103 کاروباری مراکز سربمہر کئے گئے،848500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا

ضلع میں آٹھ سہولت بازار کام کررہے ہیں۔چینی کے سیل پوائنٹس 824 تک بڑھا دئیے گئے ہیں۔

ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو روزانہ کم سے کم مارکیٹوں کے دس معائنے کرکے موبائل ایپ پر جیو لوکیشن اور دیگر ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سبزی منڈی میں ہر نیلامی کو مانیٹر کیا جاتا ہے

جس کیلئے گزیٹیڈ افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افسران شریک تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی۔

مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری کے شرکاء کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس بھی چیک کئے گئے۔

شہریوں کی سہولت کیلئے کھلی کچہری میں کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن اور ریونیو افسران ریکارڈ سمیت موجود تھے

کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سائلین کو دفاتر کے چکر

لگوانے کی بجائے ریونیو مسائل ان کے گھر کے نزدیک حل کرنے کیلئے ہر ماہ پہلے ورکنگ ڈے میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

پہلے دن موصول شدہ درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے کھلی کچہری کا دورانیہ ایک سے بڑھا کر دو دن کیا گیا تاکہ

لوگوں کے مسائل فوری حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پٹواریوں کو ریکارڈ سمیت پابند کیا جاتا ہے تاکہ

ریکارڈ دیکھ کر حل طلب مسائل فوری حل کئے جائیں اور دیگر درخواستوں پر عمل شروع کردیا جائے

کمشنر نے کہا کہ ہردرخواست کا ریکارڈ مرتب کرکے افسران کو پابند کیا جاتاہے کہ

وہ مقررہ ٹائم لائن میں پیشرفت رپورٹ دیں اس سلسلے میں درخواست گزاروں کو بھی پیشرفت سے مطلع کیا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ کھلی کچہری میں جائیداد کے قبضہ،حدبراری،انتقالات کے اندارج اور دیگر ریونیو مسائل کی درخواستیں دی گئیں جن کو جلد حل کرایا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک سال سے زیر التوا ریونیو اور جوڈیشل کیسز جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سرکاری واجبات کے سو فیصد اہداف کی وصولی کیلئے ریونیو افسران کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ ہدایات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجود تھے.کمشنر نے کہا کہ وراثتی انتقالات میں ضروری جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔

کسی خاتون کو اس کے حق سے محروم کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔وراثتی انتقالات کے اندارج میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

آبیانہ،مالیہ،زرعی انکم ٹیکس اور دیگر واجبات کی سو فیصد وصولی کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔

نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت دیگر وسائل استعمال میں لائے جاسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ریونیو معاملات احسن طریقے سے نمٹانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ہر ریونیو افسر کی کارکردگی کا چارٹ مرتب کیا جاتا ہے۔اجلاس میں دیگر متعلقہ معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.کمشنرنے اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کے 3
دوران پرچی سے لے کر تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔موجود سائلین سے مسائل اور سہولیات بارے استفسار کیا۔

کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کی سہولیات کیلئے ہرممکن اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سہولیات اور مسائل کے بارے میں آگاہی دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،

اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سے ڈینگی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، انتظامیہ کے بہتر اقدامات کی وجہ سے ضلع ڈیرہ غازی خان ڈینگی فری ہوگیا۔

تمام کنفرم کیسز صحت یاب ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹیموں کو ریلیکس ہونے کی بجائے ضلع کو ڈینگی فری برقرار رکھنے کیلئے

مزید بہتر اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

انسداد ڈینگی مہم میں جعلی انٹری برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی مہم موثر طریقے سے جاری رکھی جائے۔

شہریوں کو ترغیب دی جائے کہ وہ متعلقہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے لاروا کی نشاندہی پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں،

ہیلپ لائن 080099000 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے تاکہ بروقت ریسپانس کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں اس وقت ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں ہے۔تمام 14 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ضلع کے شناختی کارڈ ہولڈرز

چار افراد دیگر اضلاع میں رہائش پذیرتھے،وہاں سے متاثر ہوئے اور وہیں زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے فوکل پرسن انٹامالوجسٹ کی طرف سے مکمل تیاری

نہ کرنے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کوہر کیس کی ہسٹری اور پیشرفت کا علم ہونا چاہیئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ٹیچنگ ہسپتال،بوائز و گرلز سنٹرزآف ایکسیلنس

ہائی سکول نمبر1کے اچانک دورے کئے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر نجیب،

سی ای او ایجوکیشن،تعلیمی اداروں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔کمشنر
4
نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل بھی سنے.کمشنر سارہ اسلم نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر سمیت مختلف شعبے چیک کئے۔

مریضوں کی عیادت اور لواحقین سے ادویات،طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پرنسپل میڈیکل کالج اور ایم ایس نے بریفنگ دی۔کمشنر نے وائی ڈی اے کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی

اور ان کے مسائل سنے کمشنر سارہ اسلم نے تعلیمی اداروں کے معائنہ کے دوران معلم کا کردار ادا کیا۔

بچوں سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات کئے۔سنٹرز آف ایکسی لینس میں حد براری اور دیگر متعلقہ معاملات دیکھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کمپیوٹر لیب اور دیگر شعبے بھی دیکھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنر آفس کادورہ کیا. شجرکاری مہم کے تحت اشوک کا پودا لگایا. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا

ملک و قوم کی سلامتی اور سرسبز و شاداب پاکستان بنانے کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں. کمشنر نے افسران کے ہمراہ وقار کنٹین دو رویہ روڈ، غازی یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن، زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال،

پناہ گاہ کے ساتھ او پی ڈی و ایمرجنسی بلاکس کی سائیٹس کا بھی معائنہ کیا. کمشنر سارہ اسلم نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ فنڈز کی وصولی، او پی ڈی و ایمرجنسی بلاکس کیلئے سائٹس کلیئرنس، خستہ و پرانی عمارتیں منہدم کرنے

اور منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کیلئے ذاتی دلچسپی لیں. کمشنر نے کہاکہ کارڈیالوجی ہسپتال کے بعد زچہ بچہ ہسپتال، ایمرجنسی و اوپی ڈی بلاک خطہ کیلئے میگا پراجیکٹس ہیں

دونوں منصوبوں پر تقریبا آٹھ ارب روپے خرچ ہوں گے. منصوبوں کی تکمیل سے علاج معالجہ کی جدید سہولیات میسر آ سکیں گی.

کمشنر نے پناہ گاہ کی تکمیل کیلئے بقیہ فنڈز کی جلد دستیابی کیلئے بھی ہدایات جاری کیں. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر ز وسیم اختر جتوئی، ذکاء الدین بزدار،

ایگزیکٹو انجینئرز امجد خان، محمد وقاص اوردیگر افسران موجو دتھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے شعبہ نباتیات کے زیراہتمام”بین الاقوامی ماحولیاتی نظام کے دن” کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا

جس میں نظامت کے فرائض شعبہ نباتیات کے ڈاکٹر فیصل

حسین نے انجام دیئے۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن اوردیگرنے شجر کاری میں حصہ لیا

شعبہ نباتیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ لغاری نے پروگرام کی افادیت و اہمیت ساتھ شعبہ نباتیات میں کی جانے والی طلباء وطلبات کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا.

علاوہ ازیں جامعہ غازی کے رجسٹرار اور چیئرمین باٹنی شعبہ نے طلباء و طالبات کی طرف سے شعبہ نباتیات میں لگائے گئے تصویری پوسٹرز کا جائزہ لیا

اور طلباء و طالبات کی محنت کو سراہا۔ بعد ازاں شعبہ نباتیات سے تمام اساتذہ اور طلباء و طالبات نے رجسٹرار جامعہ غازی اور چیئرمین شعبہ باٹنی کی

سربراہی میں واک کا انعقاد کیا اور شعبہ نباتیات میں ماحولیاتی نظام کے اثرات اور شجر کاری کے عنوان پر بحث و مباحثہ کرایا گیا،

اس میں طلباؤ طالبات کو ماحولیاتی تبدیلیوں، آلودگی کے زمین اور انسانوں پر اثرات، درختوں، جنگلوں کی کٹائی

اور اس کے چرند و پرند پر ہونے والے اثرات کے ویڈیو کلپس اور سبق آموز ویڈیوز دکھائی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر خان نے

شہر کے مختلف روڈز پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ہسپتال چوک، سمینہ چوک، ٹرک مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر آپریشن کیاگیا.

ڈی ایس پی ٹریفک نے
کہا کہ

سمینہ چوک سے مصطفیٰ چوک تک ٹرک روڈ پر مرمت کرنے والے

مکینک اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک

اور دیگر نے پی ڈی ایم کے جلسہ کے بعد گزشتہ شب پریس کانفرنس کی. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

پی ڈی ایم کا ڈی جی خان میں ناکام ترین جلسہ رہا،ڈیرہ غازی خان کی غیور عوام نے جلسہ کو یکسر مسترد کردیا

میاں صاحبان ڈی جی خان سے ناراض ہوکر گئے ہیں، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ

گیارہ جماعتیں ملکر بھی چار ہزار افراد جمع نہیں کرسکیں۔ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے غیور
6
لوگوں نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو یکسر مسترد کردیا،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے گراؤنڈ کی بجائے روڈ پر اصرا ر کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پولیس پنجاب، ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب لاہور اور ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب کی

خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آرمی پبلک شہداء میموریل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ غازیخان میں سیمینار کا انعقاد کیا

اس دوران ہیڈ ماسٹر اختر عباس کھوسہ کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی. انچارج یونٹ نے طلباء، کو روڈ سیفٹی

سموگ و دھند، ڈینگی مچھر، اور پی ایچ پی ہیلپ لائن نمبر 1124 سے آگاہی بارے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ

ون ویلنگ و مقابلہ بازی قانونا جرم ہے ا اس سے مکمل اجتناب کیا جائے سموگ و دھند کی صورت میں ماسک و چشمے کا استعمال کریں

اور گھر جاکر اپنی آنکھوں کو اچھی طرح پانی سے دھو لیں آنکھیں سرخ ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں انہوں نے کہا کہ

ڈینگی بخار ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جو صاف پانی میں پرورش پاتا ہے ڈینگی مچھر طلوع و غروب آفتاب کے وقت زیادہ کاٹتا ہے

لہذا اس دوران مکمل احتیاط کی جائے انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی وجہ سے پھیلنے والا یہ بخار قابل علاج ہے

اس سے گھبرانے کی بجائے احتیاط کی ضرورت ہے اس موقع پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے طلباء میں روڈ سیفٹی، سموگ و دھند اور ڈینگی بخار

سے بچاؤ بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک(پارٹ فسٹ و سکینڈ) سپیشل امتحان کے داخلہ فارم بھجوانے کیلئے

ریوائزڈ شیڈول کا اعلان کردیا ہے،11دسمبر 2021سے ہونے والے سپیشل

امتحان نویں و دسویں برائے سال2021 کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے

ساتھ5نومبر،ڈبل فیس کے ساتھ 6نومبر تا12نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 13نومبر تا19نومبر جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے

والے امیدواروں کو ان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں

ہی سنٹرز الاٹ کئے جائیں گے۔

About The Author