نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ پولیس کی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تمام تیاریا ں مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تمام تیاریا ں مکمل ، پورے ملک کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ڈیرہ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کےسلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ تاجدار مدینہ حضرت محمد کی یوم ولادت کو شایان شان منانے کےلئے ضلع ڈیرہ میں مختلف جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ضلع ڈیرہ پولیس نے موجودہ حالاتکے پیش نظر سیکورٹی کو بہتر بنانے کےلئے ضلع بھر کو پانچ سیکٹر میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کو انجارچ ڈی ایس پی کو بنادیا ہے جبکہ سیکورٹی کو مذید بہتر بنانے اور مانیٹرنگ سسٹم کو برقرار رکھنے کےلئے دو سیکٹرز کےلئے الگ الگ ایسپی رینک کے آفیسر تعینات کئے ہیں ۔عیدمیلاد النبیکے بڑے جلوس ڈیرہ شہر سے دو ،تحصیل پہاڑ پور سے نو، تحصیل کلاچی سے تین ،یوسی یارک سے دو اور تحصیل پروآ سے دو روایتی جلوس برآمد ہونگے ۔جلوس کےدوران تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا ۔پولیس کے علاوہ بم ڈسپوزل سکواڈ سراغ رساں کتے بھی جلوس کے ہمراہ ہونگے جو جلوسوں کے راستوں کو چیک کریں گے ۔پولیس لائن میں پولیس کنٹرولروم بھی بنادیا ہے ۔



ڈیرہ پریس کلب کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ پریس کلب(رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت محمد یٰسین قریشی منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کے عہدیدارن وممبران جنرل سیکرٹری شیخ توقیراکرام، محمد اقبال

بھٹی عبدالشکور استرانہ ،عبدالحمید بلوچ ،ابومعظم ترابی ، محمد وارث بلوچ ،فضل الرحمٰن ،راجہ جہانزیب کیلانی ،محمد ریحان ، محمد شفقت سرحدی ،مصطفی کمال ، محمد کامران خان ،عبداللہ جان ، محمد صادق نوشاد ،غلام فریدمحمدی ،مرتضیٰ اعوان ،الحاج قیوم نواز با بڑ ،اکرام الدین ، عبدالحمید پیر زادہ ، اور گوہر محبوب غنچہ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کے دوران جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرام نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی۔،اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کے تنظیمی امور پر بحث کی گئی اور متعدد اہم فیصلے کیئے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد یٰسین قریشی نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے قلم کی حرمت کو پامال نہیںہونے دینگے ،ڈیرہ پریس کلب کے ممبران اور شہر کے دیگر تمام صحافیوں کی فلاح وبہبود ، خوشحالی اور میڈیا کالونی کے حصول کے سلسلے میں بلا تفریق ڈیرہ پریس کلب اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ،صحافیوں کے لئےطبعی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی طور پر میدان میں ہیںانشاءاللہ اپنے تمام وسائل صحافیوں کی فلاح و بہبود اور علاقے میں مثبت صحافت کے فروغ کے لئے جاری رکھیں گے۔ڈیرہ پریس کلب اپنےممبران اور ہرشہری کی نمائندگی کررہا ہے ۔ان کے دروازے ہر شہری کے لئے کھلے ہیں کوئی بھی اپنے اور علاقائی مسائل کے حوالے سے ڈیرہ پریس کلب رجوع کرسکتا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈیرہ پریس کلبکے ممبر عبدالحمید پیرزادہ کی ہمشیرہ کی وفات کے علاوہ ، ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ ،سانحہ درابن خورد بم دھماکہ میں تین بچوں اور ٹرین سانحہ میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا ۔


خونخوار چنگ چی کا ایک اور شکار

ڈیرہ اسماعیل خان : خونخوار چنگ چی کا ایک اور شکار ،چنگ چی کی ٹکر سے سائیکل سوار غریب مزدور جاں بحق ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعدورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈیرہ شہر میں خونخوار چنگ چی رکشوں کے ذریعے ٹریفک کے المناک حادثات کا سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقہ اما خیل کا رہائشی 55 سالہ نواز خان کنڈی ولد عبدالحکیمقوم کنڈی محنت مزدوری کے سلسلے میں ڈیرہ میں قیام پزیر تھا ۔ وہ سائیکل پر سوار ہوکرجارہا تھا کہ ڈیال روڈ انڈس کالونی کے قریب پہنچنے پر تیز رفتار چنگ چی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا ۔جبکہ چنگ چی کا ڈرائیور زین اللہ وزیر ولد نور خان سکنہ انڈس کالونی ڈیال روڈ خود بھی زخمی ہوگیا۔ متوفی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔۔کینٹ پولیس نے متوفی کے بیٹے ہدایت اللہ کنڈی کی رپورٹ پر زخمی چنگ چی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ۔


خودکشی کے واقعات میں اضافہ ، جوانسال لڑکیوں نے زندگی کا چراغ گل کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکشی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے ،خودکشی کے دو مختلف واقعات میں پندرہ سالہ لڑکی نے چھوٹی بہن کے ساتھ جھگڑے میں زہریلی دوا پی

،دوسرے واقعہ میں سترہ سالہ لڑکی پسند کی شادی نہ ہونے پر کمرے میں پنکھے کے ساتھ جھول گئی ،دونوں لڑکیوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئیں ،پولیس نے الگ الگ رپورٹس درجکرکے مذید چھان بین شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے علاقہ منگلا بورنگ میں 15 سالہ لڑکی صوفیہ بی بی نے گھر میں چھوٹی بہن کے ساتھ لڑائی جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکرگھر میں جانوروںکے جسم پر پر پائے جانے والے کیڑوں کو مارنے والی زہریلی دوائی پی لی جس سے اس کی حالت خراب ہونے پر وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئی ۔دوسرے واقعہ میں مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدودعلاقہ ٹیکن میں 17 لڑکی پروین بی بی نے مبینہ طو رپر پسند کی شادی نہ ہونے پر اپنے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال لیا اور کمرے میں چارپائی کھڑی کرکے چھت کے پنکھے سے جھول کرخودکشی کرلی ،دونوں کیلاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ہیں ۔پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرکے ان کی چھان بین شروع کردی ۔


روحانی محفل کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان :ایوان مہر علی شاہ کے زیر انتظام یوم سید نا پیر مہر علی شاہ گولڑہ شریف اورآمدعید میلاالنبی کے سلسلے میں جامع مسجد مہریہ مریالی ڈیرہ سٹی میں روحانی محفل زیر صدارت نیاز حسین لاشاریبلوچ منعقد کی گئی جس میں عہدیداران اور ممبران سمیت عقیدت مندوں وعاشقان رسول نے بھر پور شرکت کی ۔قبل از روحانی محفل متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ اولیاءکرام کا عرس اور جشن عید میلاد النبی کی محافل کوایوان مہر علی شاہ کے تعاون سے ہر سال کی طرح امسال بھی اپنے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائیں گے ۔کیونکہ اولیاءکرام کے عرس اور جشن عید میلاالنبی کی محافل سجانا باعث برکت وثواب ہے جوکہہمارے مذہبی عقیدے کا حصہ ہے ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور واپڈا کے حکام سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ سیکورٹی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ ربیع الاول وعرس کی محافلپرامن اور خوشگوار ماحول میں اختتام پزیر ہوں ۔اس موقع پر مقامی نعت خوانوں نے بارگاہ رسول نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔تقریب میں نیاز حسین لاشاری بلوچ نے سید نا پیر مہرعلی شاہ کی دینی ،مذہبی ،تعلمی اورسیاسی خدمات پر روشنی ڈالی ان کی اسلام کی سربلندی کے لئے کی جانی والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔


میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کااعلان 4 نومبر کو متوقع

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق میٹرک ضمنی امتحان2019ءکے نتائج کا اعلان 4نومبر 2019ءبروز سوموار صبح 9بجے کیا جارہا ہے۔ اسی وقت گزٹ بک بھیدستیاب ہونگے، تمام طلباءو طالبات کی ڈی ایم سیز جن کے ذمہ بقایا جات نہیں ہیں جس سنٹر سے امتحان دیا ہے، وہاں دستیاب ہونگی۔ جن سکولوں میں امتحانی سنٹر قائم تھے ان سکولوں کے سربراہان پرائیویٹطلباءو طالبات کی ڈی ایم سی بغیر کس فیس کے متعلقہ طلباءو طالبات کو مہیا کریں جبکہ طلباءو طالبات کے ذمہ بقایا جات ہیں وہ بورڈ ہذا کے متعلقہ میٹرک سیکشن سے بقایا جات کلیئر کرکے اپنی ڈی ایم سی انکوائریسیکشن سے وصول کریں۔ گورنمنٹ /پرائیویٹ سکولز/کالجز کی اتھارٹی سے گزارش کے ہے کہ وہ اپنے سکول/ سنٹر میں امتحان دینے والے ریگولر اور پرائیویٹ طلباءو طالبات کی ڈی ایم سیزمقرر کردہ 7آفیسرز/آفیشلز سے وصول کریں۔


بستی اقبال نگر زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان :یونین کونسل ڈیرہ دیہات 2 سماجی وسیاسی کارکن محمد ندیم المعروف شیرو پٹھان نے کہا ہے کہ بستی اقبال نگر عقب کوٹلی امام حسین ؓ آج کے اس جدید دور میں بھی زندگی کی بنیادیسہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے یہاں کی غریب عوام مصائب وآلام میں مبتلا ہے جوکہ شہر میں گرین بیلٹ اور نیا پاکستان بنانے والے عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کا نتیجہ ہے ۔انہوںنے اپنے بیان میںکہا کہ بستی اقبال نگر گنجان آبادی پر مشتمل ہے جو کہ زندگی کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پسماندگی وتنزلی کا منظر پیش کررہی ہے یہاں مہنگائی بیروزگاری عام ہے ،سرکاری ڈسپنسری ،بجلی کظام ،پختہسڑکیں ،نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے جبکہ نکاسی آب کا مین نالہ بستی اقبال نگر سے تعمیر شروع کی گئی جو تعمیر کے صرف ایک حصہ تک پہنچ کر بندکردیاگیاہے۔نالے کا گندا پانی واپس مذکورہ بستی میں پھیلکر لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے نہ صرف بدبو وتعفن پھیل گیا ہے بلکہ مکینوں کا جینا حرام ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،کم وولٹیج اور ناجائز جرمانوں نےپوری کردی ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


ستائیس سالہ نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان :اتفاقی گولی لگنے سے ستائیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ درابن کی حدود علاقہ گرہ محمود پردل میںستائیس سالہ نوجوان نزر حسین ولد اصغر قوم کھوکھر سکنہ گرہ پردل کو اس کے دوست محمد رمضان نے اسے اپنی لائسنس دار بارہ بور بندوق اپنے گھر پر رکھنے کے لئے دی ،جونہی اس نے بندوق کو اپنے کندھےپر لٹکا یا اس دوران بندوق سے اچانک فائر ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ دائیں پنڈلی پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے زخمی کے خلاف غفلت مجرمانہ کا

مقدمہ درج،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن

ڈیرہ اسماعیل خان : منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن ،ٹاﺅن پولیس نے کاروائی کے دوران تین کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش الطاف سکنہ بڈھ کو گرفتارکرلیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ،ٹاﺅن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران ڈیرہ ٹانک روڈ پر بدنام زمانہ منشیات فروش الطاف سکنہ بڈھ کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ہے۔


بستی ترین میں گلی کی تعمیر کا کام دوسال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہوسکا

ڈیرہ اسماعیل خان :منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی اور عوامی مسائل سے چشم پوشی کے باعث بستی ترین میں گلی کی تعمیر کا کام دوسال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہوسکا،گلی کی تعمیر کے لئے سڑک پرپتھر اور خاکہ ڈالنے کے بعد چھوڑ دیاگیا ،، شہریوں کوآمدورفت کے دوران شدید مشکلات ،گلی میں گردوغبار کے بادل چھائے رہنے لگا ،شہریوں کا شدید احتجاج ،وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور سے فوری نوٹس لینے اورفوری سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ ۔یونین کونسل ڈیوالہ میں بستی ترین گلی حکیم شمس الدین کی تعمیر کا کام عام انتخابات سے قبل شروع کیاگیا اور گلی میں پتھر اور خاکہ ڈال کر چھوڑ دیاگیا جوکہ دوسال گزرنےکے باوجود گلی میں سڑک کی تعمیر کا کا م پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گلی میں گردو غبار کے باعث اہلیان علاقہ بیماریوں میںمبتلا ہونے لگے ہیں ۔اہلیان علاقہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے ووٹ لینے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔دوسال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سڑک کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑدیاگیا ،اب تو پتھروں کے اوپر سے خاکہ گردوغبار بن کر غائب ہوچکا ہے اور صرف نوکدار پتھر باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سےٹریفک کی آمدورفت کے دوران شدید مشکلات کے علاوہ حادثات بھی روز کا معمول بن گئے ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا کام فوری طور پر مکمل کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔


پولیس پیشہ وارانہ تقاضوں اور عین وابستہ عوامی توقعات کے مطابق فرائض ادا کرے،ڈی پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے پولیس افسران پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے فرائض پیشہ وارانہ تقاضوں اور عین وابستہ عوامی توقعات کے مطابق ادا کریں کیونکہ ہم نے

عوام کو سہولت دینا ہے اذیت نہیں ۔عوام کے ساتھ غیر مہذب رویہ قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔تمام مکاتب فکر کے افراد کو اعتماد میں لے کر کسی بھی مسئلہ کو امن وامان کی صورتحال خراب ہونے سے پہلے ہیحل کرنے کی کوشش کریں ۔یہ بات انہوںنے امن وامان کی مجموعی صورتحال ،جرائم کی شرح اور پولیس کی استعداد کار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ پولیس افسران کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران کہی ۔ڈی پی اوڈیرہ نے پولیس افسران پر دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ قانون کی نظر میں امیر غریب سب برابر ہیں ۔قانون سے بالا ترکوئی نہیں ۔ عوام کو پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سروسز کے تناظر میں اپنے ماتحتپولیس اہلکاروں کو پہلے سلام پھر کلام اور عوام خصوصاًتھانوں میں آنیوالے سائلین کے ساتھ حسن سلوک روا رکھنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،جوئےاور سود خوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کریں ۔منشیات فروش اور جوئے کے اڈے چلانے والے افراد کو گرفتار کرکے انہیں میڈیا کے سامنے پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں ہر عام وخاص کومدعو کیاجائے ۔تمام افسران کو معلوم ہونا چاہیئے کہ آئی جی خیبر پختونخوا کا زیادہ فوکس سماجی جرائم اور برائیوں پر ہے ۔لائسنس دار اسلحہ ایمونیشن اور منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کرنے سے گریز کریں ۔ہائیوے پیٹرولنگ کو ایس ایچ او صاحبان خود چیک کریں ناجائز جرمانوں سے گریز کریں ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی وہ قومی ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور اس میں شامل تمام نکات پراس کی اصل روح کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں کے تدارک کے لئے مشکوک افراد کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے ۔چادر اور چاردیواری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔گھروں کی تلاشی کے دوران لیڈی کانسٹیبل کے ذریعے خواتین کی تلاشی لی جائے ۔کرایہ گھروں میں مقیم افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے کرایہ داروں کی از سرنورجسٹریشن کا عمل دہرایا جائے ۔انہوں نے افسران کو یہ بھیہدایت کی کہ وہ مساجد ومدارس میں موجود افغان پیش اماموں اور طلباءکی فہرستیں مرتب کرکے سفری وشناختی وستاویزات کے بغیر علاقے میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف قانی کاروائی عمل میں لائیں۔


سرکاری ہسپتالوں میں کتے اورسانپ کاٹنے کی ویکسین ناپید

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری ہسپتالوں اور مختلف مراکز صحت میں کتے اورسانپ کاٹنے کی ویکسین ناپید ،شہری بازار سے مہنگے داموں ویکسین خریدنے پر مجبور ،حکومت سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کی غفلت کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر طویل عرصہ سے سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔متاثرہ مریضوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث وہ پرائیوٹ طور پر بازاروں سے مہنگے داموں ویکیسین خریدنے پر مجبور ہیں ‘ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور سیکرٹری صحت خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کے ویکیسن کی دستیابی یقینی بنائیں ۔


جشن عیدمیلاد النبی منانے کی تیاریاں کردی گئی ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان :ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عیدمیلاد النبی منانے کی تیاریاں کردی گئی ہیں ، برقی قمقموں کی مدد سے گلیوں اور بازاروں کو خوبصورتی سے سجا یا جائے گا۔عیدمیلادالنبی کے پر مسرت دن کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے ملک بھر کی طرح ڈیرہ میں بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ فرزندان اسلام آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت با سعادت کے یوم کو مذہبی جوش وجذبے سے منانے کے لئے گھروں، گلیوں اور چوراہوں کو بھی برقی قمقموں سے سجا یا جا رہا ہے۔جشن ولات کے موقع پر رنگ برنگی برقی روشنیوں سے سجی عمارتیں اور شاہراہیں دیکھنے والوں کے لیے انتہائی حسین نظارہ پیش کر تی ہیں، دوسری جانب گلیوں اور گھروں کو سجانے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ دس سے پندرہ دن پہلے سجانے کا کام شروع کرتے ہیں، تاکہ بارہ ربیع الاول کا دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منا سکیں۔ عید میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر عقیدت مند گھروں اور مسجدوں پر چراغاں کر کے نبی کریم سے اپنی عقیدت اور والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔


ڈیرہ فضائی آلودگی میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ فضائی آلودگی میں اضافہ، شہری کھانسی، سانس اور نزلہ زکام جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے،شہر و گردونواح میں ماسک کی قیمتوں میںبھی اضافہ ہوگیا، تفصیلات کےمطابق فضائی آلودگی کے طوفان نے جہاں شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلاکر رکھا ہے وہیں شہری اور دیہی حلقوں میں قائم میڈیکل سٹور مالکان کی بھی چاندی ہوگئی، طبی ماہرین کے مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئےبیماریوں سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے متاثرہ شہریوں نے ماسک کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے جسکی وجہ سے عرصہ دراز سے ماسک کے پڑے سٹاک ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں، بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لئے میڈیکل سٹور مالکان نے صارفین کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کر رکھا ہے، پانچ سے دس روپے کا فروخت ہونے والا ماسک اب20/25روپے تک فروخت کیا جا رہاہے، ماسک کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کئے جانے پر متاثرہ شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیاہے، صارفین نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


مضر صحت گوشت کی فروخت کا دھندہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر و گردونواح میں مضر صحت گوشت کی فروخت کا دھندہ جاری، بکرے، گائے اور مرغی کاگوشت پانی میں ڈبو کر سارا دن کھلے عام فروخت کیا جاتا ہے، پورا دن مکھیاں کیڑے مکوڑے کھلے گوشت کو جراثیم ذدہ کرتے ہیں، ناقص و غیر معیاری جراثیم شدہ گوشت شہری مجبوراً خرید کر اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک اور موذی بیماریاں جیسے ہیپاٹائٹس اے، بی پیٹ و جگر کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داران ماہ صیام میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اکا دکا کارروائیاں کرتے ہیں ماہ رمضان گزرنے کے بعد متعلقہ ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے بااثر قصاب ناقص و غیرمعیاری گوشت مہنگے داموں فروخت کرتے نظر آتے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جن جگہوں پر گوشت فروخت کیا جاتا ہے وہیں پر شام ہوتے ہی کتے اور بلیاں دعوتیں اڑاتے نظر آتے ہیں، پانی ملے گوشت کی فروخت پرشہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو روزانہ کی بنیاد پر سلاٹر ہاو¿س اور قصابوں کی دکانوں کا دورہ کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔


ڈیرہ شہر و گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر و گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی برقرار،غریب شہری دو وقت کی روٹی سے محروم ہونے لگے، ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا،

صارفین کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور اس کے گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث خود ساختہ مہنگائی کا سونامی گھر کر چکا ہے، شہریوں کی نسبت دیہاتی علاقوں میں مہنگائی کا تناسب کہیں زیادہ ہے، دیہاتی علاقوں میں مہنگائی کا تناسب تقریباً 40 فیصد سے زائد ہے جہاں پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اراکین اور ضلعی حکومت کے ذمہ داران رخ کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ دکانداروں نے اشیاء خوردونوش کے من مرضی کے نرخ نامے مقرر کر رکھے ہیں، سبزی، دالیں، گوشت، آئل، گھی، پھل، فروٹ اور دیگر ضروری اشیاءکے نرخ دکانداروں نے خود ساختہ مقرر کر رکھے ہیں۔بحث کرنے پر دکاندار شہریوں سے جھگڑا کرنے پر اتر آتے ہیں دکاندار طبقہ نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردنوش سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم نہیں کرتا، دکانوں پر تمام تر اشیاء کے 2 معیار موجود ہیں اول نمبر کی اشیاء کے نرخ آسمانوں کو چھوتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ 2 نمبر کی اشیاء کو بھی مقررہ کردہ نرخوں سے کئی گنا اضافی نرخوں کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے، ضلعی حکومت کی مبینہ ملی بھگت کے باعث شہری مسلسل مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔ صوبائیحکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رکھے ہیں لیکن اس کے متبادل ضلع ڈیرہ کے شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، سبزیوں، پھلوں، گوشت سمیت اشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر ر ہی ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اندرون ہر کے چیدہ چیدہ دکانوں کے ملازمین کو جرمانے کر کے کاغذی کارروائی پوری کر لیتے ہیں۔ جس کے باعث بڑے بڑے مگر مچھ شہریوں کا مسلسل استحصال کر رہے ہیں، ضلع ڈیرہ میں مہنگائی کا تناسب دیگر اضلاع کی نسبت بہت زیادہ ہے، آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود شہری پرانے نرخوں پر زائد المعیاد آئل اور گھی خریدنے پر مجبور ہیں،ملاوٹ شدہ اشیاءکا دھندہ بھی شہر اور دیہاتوں میں عروج پکڑ تا جا رہا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، ڈیرہ کے شہریوں اور عمائدین نے کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے اس صورت حال کے متعلق نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم ہو سکے۔


انتظامیہ گنجان آباد علاقوں سے بھینسوں کے باڑے ختم کروانے میں ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان :میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی انتظامیہ گنجان آباد علاقوں سے بھینسوں کے باڑے ختم کروانے میں ناکام،شہر کے متعدد علاقوں میں بھینسوں کے درجنوں باڑے قائم، گوبر و گندگی سے شہری علاقوں میں مچھروں کی بہتات شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد نے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بھینسوں کے باڑے قائم کر رکھے ہیں۔جس کی وجہ سے باڑو ں کے ارد گرد کے رہائشیوں کو مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے گلیوں، بازاروں میں گوبر کے ڈھیر لگے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔جس پر مکھیوں کے علاوہ، مچھروں کی بہتات ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعددمرتبہ تحریری وزبانی طور پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈیرہ،ڈپٹی کمشنرڈیرہ کو شہری آبادیوں میں موجود بھینسوں کے باڑوں بارے مطلع کر چکے ہیں لیکن انتظامیہ بااثر باڑہ مالکان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ بھینسوں کے باڑے قائم کرنے والے اور ان کی پشت پناہی کرنے والے سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ تحصیل میونسپل کمیٹی بھی باڑے ختم کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے بھی چپ سادہ رکھی ہے، جس کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو چکے ہیں۔


رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ، لاکھوں افراد کی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان :رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ، لاکھوں افراد کی شرکت،مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی وجہ سے شرکاء کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے تبلیغی اجتماع کے دورانمختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نذر الرحمان،مولانا محمد ابراہیم ودیگر مقررین نے کہا کہ یہ دنیا جس کو ہم نے سب کچھ سمجھ لیا،فانی ہے،ہم سب نے اپنی اپنی باری پر مرنا ہے،اور ایک دن اپنےپروردگار کے سامنے پیش ہونا ہے،روزانہ ہم اپنے پیاروں کو اپنے ہاتھوں سے منوں مٹی تلے دبا کر آتے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں موت پر یقین نہیں آرہا،جس لمبے سفر پرہم سب نے اکیلے جانا ہے ہمیں اس کی تیاریکی بالکل فکر نہیں،دنیا میں سب جھوٹ مگر موت برحق ہے،اللہ کو ماننے کا مطلب موت پر یقین ہے،اور موت پر یقین یہ ہے کہ ہم برے کام چھوڑ کر وہ کام کریں جس سے اللہ اور اس کا حبیب خوش ہوں اور ہماراشمار بھی ان بندوں میں ہوجائے جن کے دائیں ہاتھ میں انکا نامہ اعمال تھمایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا مال و دولت،اولاد،رتبہ غرضیکہ ہر شے یہیں پر رہ جانی ہے ساتھ جانا ہے تو ہمارے اعمالنے،لیکن اس بات کی کسی کو کوئی فکر نہیں،حکومت کی فکر ہے،کاروبار کاغم ہے،بیوی بچوں کا خیال ہے،مگر اپنی موت کی کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا ایک دھوکہ ہے،اس دھوکے سے جتنی جلدی ہوباہرنکل آو،کہیں دیر نہ ہوجائے،اس دنیا کے خالق ومالک کے سامنے پیش ہونا ہے،تو کیوں نہ وہ کام بھی کرلیں جو ہماری نجات کا ذریعہ بن جائیں،انہوں نے کہا کہ اچھے اخلاق پیدا کرو،عبادات کو معمول بناو،ایک دوسرے کے کام آنے کی عادت اپناو،کڑوی بات کو برداشت کرنا سیکھو،جھوٹ سے بچو،توبہ کا راستہ اختیار کرو،کیوں کہ اللہ کو سب سے زیادہ معافی پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دلوں اور گھروں کی کدورتیں ختم نہیں کریں گے تو کبھی آگے نہیں بڑھ سکیں گے،اللہ کیلئے نفرتیں بھلاکر محبتیں بڑھاو۔ اجتماع گاہ کے راستوں میں شدید گردوغبار اور دھول اڑتی رہی جبکہ سڑک پر پانی کے ٹینکروں کے بے تحاشہ چھڑکاو کی وجہ سے پھسلن پیداہوتی رہی جس کے باعث کئی مندوب مشکلات کا شکار ہوئے ۔


موسم سرما کے آغاز کے ساتھ نزلہ، زکام اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان : موسم سرما کے آغاز کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ان علامات سے بچاﺅ کے لیے انسان کو ضرور ایسی تدابیر اختیار کرنی چاہیے جو فطرت کے عین مطابق ہوں فطرت کا تقاضہ ہے کہ لباس گرم پہنا جائے گھر سے باہر کام پر جانے والے افراد سویٹر ، جرسی، مفلر، ٹوپی، جرابیںاور گرم چادر اوڑھ کر نکلیں ٹھنڈے مشروبات اور پانی سے اجتناب کیا جائے۔دیسی مرغی کی یخنی آپ کو جہاں سردی سے بچاتی ہے وہاں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا نے موسم سرما اوراحتیاطی تدابیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے بتایاکہ ڈرائی فروٹ میں بادام، سوگی، کھجور، چھوہارے، مغزچلغوزہ ، مغز پستہ، انجیر اور کاجوصحت کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں ان کے کھانے میں احتیاط برتی جائے ان کے کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بخار، زکام، کھانسی کی صورت میں فطری علاج یہ ہے کہ چند روز نشاستہ دارغذائیں (گندم، چاول والی) بند کر دی جائیں مکمل آرام کیا جائے ناشتے میں انڈے اور چائے اور دوپہر شام میں دیسی مرغی یا بکرے کی یخنی کالی مرچ اور دیسی گھی ڈال کر پی جائے اس کے علاوہ کالے چنے کا شوربا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔دوائی کے طور پر لونگ پانچ عدد ، دارچینی دو ٹکڑے، دیسی اجوائن دو گرام ایک گلاس پانی میں ابال کر چھان کر شہد سے میٹھا کر کے دن میں تین بار پینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔


فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثر کررہی ہے،ماہرین لائیو سٹاک

ڈیرہ اسماعیل خان :فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثر کررہی ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز مذکورہ کمی کو پوراکرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے بتایاکہ نمکیات کو مویشیوں و جانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ نمکیات مختلف طریقوں سے جانوروں کو فراہم کئے جاتے ہیں کیونکہ ان کی کمی جانوروں میں افزائش نسل اور کام کرنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دوددھ دینے والے مویشیوں میں دودھ کی مقدار اور صحت مند گوشت کی پیداواری صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگر نمکیات کی کمی ہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مویشی پال حضرات جو چارہ جانوروںکو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتا۔ انہوںنے کہاکہ مویشی پال حضرات اور کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سبزچارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ مویشیوں وجانوروں کی دودھ وگوشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایاجاسکے۔


سکولز کالجز کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول

چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے

ڈیرہ اسماعیل خان :سکولز کالجز کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے انتظامات کو بہتر بنایا جائےڈیرہ شہر میں سکولزو کالجز کے باہر چھٹی کے اوقات کے وقت طلبہ و طالبات کو واپس گھروں کوپہنچانے کے لئے کھڑے رکشاوں ، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیوجہ سے طویل دورانئے تک سڑکیں بند ہونے لگیں ،چھٹی کے اوقات میں مسافروں ، ایمبولنسسزسمیت سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ٹریفک پولیس کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے اژدہانے راہگیروں کے لئے مسائل کھڑے کر دےئے ، اس دوران پیدل چلنے والوں کا نیا امتحان شروع ہو جاتا ہے ، راہگیروں کو طویل دورانئے تک ٹریفک کے کھلنے کاانتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ اس دوران ایمبولنسسز سمیت سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کیوجہ سے کچہری روڈ،سرکلر روڈ،پرانی سبزی منڈی چوک کی جانب آمدوفت کرنے والوں کے وقت کا ضیاع بھی ہوتا ہے ، شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ چھٹیکے اوقات میں کچہری روڈ، سرکلر روڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کوتعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

About The Author