فورٹ عباس اور بہاولپور کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے بڑے لشکر کپاس کی فصل پر حملہ آور ہیں، ایم ڈی چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں لیکن بارڈر پار سے ابھی بھی خطرہ موجود ہے۔
روہی چولستان میں ٹڈی دل کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے۔ آپریشن میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ٹڈی دل فصلوں تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی بارڈر سے انے والے ٹڈی دل کے بڑے سوام نے فورٹ عباس اور بہاولپور کے مختلف کاشتکاری والے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
ایم ڈی چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے سوام کو ٹیموں نے سپرے کر کے کنٹرول کر لیا ہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بارڈر پار سے ٹڈی دل کے مزید حملوں کا خدشہ موجود ہے جس کے لیے پلانٹ پروٹیکشن اور چولستان ترقیاتی ادارہ کی ٹیمیں تیار ہیں۔
مقامی کاشتکاروں کے مطابق ٹڈی دل کی اتنی بڑی تعداد پہلی بار دیکھی گئی ہے۔ اگر اسے بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو تیار فصلیں تباہ ہو سکتی ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور