ڈیرہ غازیخان
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا، انہوں نے نیشنل کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے لٹریسی سنٹر کا افتتاح کیا
اور جیل کے ساتھ کشمیر پارک میں شجرکاری کرتے ہوئے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان میں مصروف دن گزارا۔
انہوں نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اوراین سی ایچ ڈی کی طرف سے قائم کئے گئے لٹریسی سنٹر کا افتتاح کیا۔
کلاسز کا معائنہ کرتے ہوئے نو عمر قیدیوں میں نصابی کتب تقسیم کیں۔ انہوں نے جیل کی مختلف بیرکس کا معائنہ کیا۔
خواتین قیدیوں کے مسائل سنے۔کچن کا معائنہ کرتے ہوئے قیدیوں کیلئے تیار کھانا کھا کر معیار چیک کیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل سے سنٹرل جیل میں سہولیات اور مسائل بارے گفتگو کی۔اس موقع پر وزیر مملکت کو یاددگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
وزیر مملکت نے شجرکاری مہم کے تحت جیل کے لان میں پودا بھی لگایا۔
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازیخان کے دفتر کا دورہ کیا.
ڈپٹی ڈائریکٹر راشد نسیم نے وزیر مملک کو این سی ایچ ڈی کے بارے میں بریفنگ دی۔
پی ٹی آئی ویمن کی ونگ کی عہدیدار،گرلز گائیڈ اور ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا ٹیم کے کنوینئر اور ڈپٹی کنوینئر بھی موجود تھے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت نے شہر کے وسط میں موجود کشمیر پارک کا
بھی دورہ کیا۔کلین اینڈ گرین پاکستان اور مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ
موسمیاتی تغیر اورکرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی کا واحد اور آسان حل شجرکاری ہے۔
مون سون کی جاری مہم کے دوران ملک میں پچاس کروڑ اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں متعلقہ محکموں اور عوام کے تعاون سے اٹھارہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کے ٹین بلین ٹری سونامی کو کامیاب کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب نے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
جو بھکاریوں کے خلاف موثر کریک ڈاون کرے گی اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر کے مراسلہ کے مطابق ایڈیشنل
2
ڈپٹی کمشنر جنرل کنوینر مقرر کیے گئے ہیں اراکین میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر،
ایس ای ڈی پی او، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال، ڈسٹرکٹ ایچ کیو آر اور سوشل ویلفیئر آفیسر کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر، کوآپریٹوسوسائٹی کی طرف سے
سرکل رجسٹرار کو ممبر مقرر کیاگیا ہے اور اس سلسلے میں پروفارما بھی تشکیل دیاگیاہے جس کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج،
بھکاریوں کی گرفتاری اور تصویری ریکارڈ پیش کرنا ہو گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے ملازمین کی کو رونا ویکسی نیشن نہ ہونے پر مروت ہوٹل کو سربمہر کر دیا.
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ آٹھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.
اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس کے معائنے بھی چیک کیے. پناہ گاہ میں مقیم افراد کو کھانا کی فراہمی اوردیگر معاملات چیک کیے.
اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد نے بھی اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا. انہوں نے ای خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا.
احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازی خان
تونسہ میں پانچ کروڑ روپے مالیت کا ایک سو ایک ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار
کرالیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے موضع رکھ کوٹلہ سکھانی میں آپریشن کی
نگرانی کی۔
ریونیو ریکارڈ کے مطابق سرکاری رقبہ کو ہل لگا کر واگزار کرایا گیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون