دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب سے ڈیسک ٹاپ ورژن پر ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن نہیں تھا۔
لیکن اب بنا کسی تھرڈ پارٹی کی مدد لیے برسوں بعد یوٹیوب نے کمپیوٹر اور
لیپ ٹاپ صارفین کے لیے ایک آسان حل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ویب ورژن میں یہ ڈاؤن لوڈ بٹن کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر شیئر آپشن کے ساتھ موجود ہوگا
جبکہ براؤزنگ کے دوران تھری ڈاٹ مینیو میں دریافت کیا جاسکے گا۔
جب کسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا تو وہ آف لائن یوٹیوب ویڈیو میں محفوظ ہوجائے گی۔
ان ویڈیوز کو 144 پی سے 1080 پی ریزولوشن میں دیکھنا ممکن ہوگا۔
فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا نہیں یا کب تک باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا،
اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔
تاہم رپورٹ کے مطابق تجرباتی فیچر پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔
ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹویب نے نئے یوٹیوبرز کی تشہیر کے لیے ’ آن دی رائز‘ کے نام سے پاکستان میں نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے،
یوٹیوب کے مطابق فیچر کا مقصد نئے کریئٹرز کو سراہنا اور اُنہیں زیادہ بڑی تعداد میں آڈئینس بنانے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
یوٹویب ’آن دی رائز‘ کی ٹرینڈنگ ٹیب میں آنے کے لیے 1 ہزار سبسکرائبرز کا ہونا لازمی ہوگا۔ کریئیٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا
جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہے لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس