نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ شب ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر اور زیر تعمیر پناہ گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

ڈی ایچ کیو سے متصل320 بستروں پر مشتمل پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی کاوشوں سے عرصہ دراز سے نظر انداز کردہ ڈیرہ غازی خان میں

صحت کے منصوبہ جات پر13ارب روپے
کی انویسٹمنٹ کی جارہی ہے جن میں ساڑھے 7 ارب روپے صرف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خرچ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ

اب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تمام شعبہ جات فعال ہوں گے اور جدید مشینری کی بدولت علاج معالجہ میں آسانیاں ہوں گی،ان سہولیات سےجنوبی پنجاب کے علاوہ بلوچستان کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اے ڈی پی میں غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے لئے1300ملین روپے سے گرلز و بوائز ہاسٹل تعمیر ہوں گے

جب کہ ایف پی ایس ڈی کے1500ملین روپے
سے زرعی کالج کی اپ گریڈیشن،نئے بلاکس اور یونیورسٹی کی وال باؤنڈری تعمیر کی جائے گی۔ڈی ایچ کیو کے ٹراما سنٹر دورے کے

دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔
صوبائی وزیر نے ای خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا۔ون ونڈو آپریشن کے ساتھ شہریوں کو سرکاری اداروں کی طرف سے فراہم سروسز کے کاؤنٹرز دیکھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور منیجر مدثر سہرانی نے بریفنگ دی۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ثمن رائے،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،اسسٹنٹ کمشنرزمہدی ملوف،اسد چانڈیہ،پی ٹی آئی رہنما سمیرا ملک سمیت افسران بھی ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان سے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے ملاقاتیں کیں۔

صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی ورکرز میں پارٹی کی نئی ذمہ داریوں کے نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار

عثمان احمد خان بزدار کے ترقیاتی کاموں کی تشہیر کے ساتھ پارٹی کے پیغام کو شہریوں تک ضرور پہنچائیں،قائدین کو ورکرز کے مفادات عزیز ہیں،

عوامی مسائل کے حل میں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ورکرز کی پارٹی کیلئے قربانیاں قابل ستائش ہیں،ہم نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے شفاف انداز

اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ترقیاتی منصوبے بنائے جن کے ثمرات سے اب شہری مستفید ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیش پاکستان تحریک انصاف سمیرا ملک،ملک محبوب ثاقب،اخوند ہمایوں رضا اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیراعلی عثمان بزدار کا تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔عثمان بزدار

لاء اینڈ آرڈر میں بہتری کےلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں ۔عثمان بزدار

وزیراعلی عثمان بزدار کا تونسہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری ثناءاللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس

آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب

ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

وزیراعلی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ معطل

علاقے میں پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے ۔عثمان بزدار

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بنگلانی موڑ چوکیوالہ بارتھی روڈ پر پولیس چوکی قائم کی جائے ۔عثمان بزدار

پولیس پٹرولنگ کو موثر بنایاجائے ۔عثمان بزدار

رات کے وقت بھی پولیس گشت کو یقینی بنایاجائے۔عثمان بزدار

وزیر اعلی عثمان بزدار کی جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعلی عثمان بزدار کا جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت

وزیر اعلی عثمان بزدار کی لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔ـــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کے آئندہ ڈیکلیئر

ہونے والے رزلٹ میں پری انجینئرنگ گروپ کے ایسے پاس ہونے والے اُمیدوارجو ایف ایس سی پری انجینئرنگ کا امتحان پاس کرنے کے بعد

دوبارہ ایف ایس سی پری میڈیکل کا امتحان پاس کرنا چاہتے ہیں تو ایسے اُمیدوار بورڈ کی حدود کے اندر گورنمنٹ یا نجی الحاق شُدہ کالجز/ہائر سیکنڈری سکولز/ ادارہ جات

میں بطور ریگولر اُمیدوار داخلہ لینے کے بعد تمام لوازمات بشمول پریکٹیکل کے حسبِ ضابطہ امور سرانجام دیتے ہوئے

سالانہ امتحان 2022 ء میں اپنا داخلہ بطور ریگولر امتحان ایف ایس سی پری میڈیکل صرف بیالوجی کے مضمون کے دونوں پیپرز پارٹ فرسٹ و سیکنڈ بمعہ پریکٹیکل

امتحان دینے کے اہل ہوں گے اور یہ سہولت دوسرے پریکٹیکل پر مبنی مضامین/گروپ آف کمبی نیشن کیلئے بھی ہو گی

بشرطیکہ انہوں نے بورڈ سے کوئی این او سی حاصل نہ کیا ہو. مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے تونسہ شریف کا دورہ کیا

اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیامشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی،ڈی جی پی آر ثمن رائے

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ترجمان پی ٹی آئی سمیرا ملک کے علاوہ رقیہ رمضان اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

صوبائی وزیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ہسپتال کے مختف شعبوں کا معائنہ کیا۔

ہسپتال میں فراہم طبی سہولیات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے فیملی پارک تونسہ کا بھی دورہ کیا

اور
پارک میں فراہم سہولیات لیڈیز جم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیاصوبائی وزیر نے پناہ گاہ تونسہ کا بھی دورہ کیا۔پناہ گاہ میں فراہم قیام سہولیات کا بھی جائزہ لیا

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پناہ گاہ کا کچن،وضو خانہ،ڈائننگ ہال،بیت الخلاء اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے بھی ملاقات کی۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کمال پارک کا بھی دورہ کیا اور وزیر اعلی کی طرف سے فراہم موبائل کینٹین کا افتتاح کیا

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر کو معائنہ کے دوران بتایا گیا کہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال کو 100 سے 190 بیڈ تک اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر ایک ارب 48 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

فیملی پارک تونسہ کے قیام پر چھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔لیڈیز جم کو جلد فنکشنل کردیا جائیگا۔پناہ گاہ تونسہ میں 200 افراد کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہے

صوبائی وزیر نے شاہ سلیمان سٹیڈیم کا معائنہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو نوید سنائی کہ یہاں بہت جلد قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خطہ کی محرومی دور کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں 70 سال سے

برسر اقتدار حکمرانوں نے علاقہ کی ترقی کےلئے کچھ نہیں کیا اب تحصیل تونسہ میں بارہ ارب روپے سے 272 سکیموں پر کام کیا جارہا ہے

اسی طرح اگر ضلع ڈیرہ غازی خان کی بات کی جائے تو 47 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر ابتک 26 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا جنوبی پنجاب صوبہ کےلئے تمام مراحل پر فیصلے ہوچکے

اسمبلیوں سے دوتہائئ اکثریت سے منظوری سمیت فیصلوں پر ایک ڈیڑھ سال کے اندر ان پر عملد کرایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ تونسہ تین صوبوں کا ہب اور ٹرانزٹ ہے۔بارتھی سے پنجاب کو بلوچستان سے روڈ کے ذریعے ملایا جائیگا۔جس سے سفری مشکلات کم اور فاصلہ سمٹ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں موجودہ دور حکومت میں چار نئی یونیورسٹیاں،سات نئے کالجز قائم ہوں گے۔

ڈیرہ غازی ڈویژن کی تمام آبادی کے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ میں تبدیل کرکے سات لاکھ سے دس لاکھ روپے کی صحت کی مفت سہولیات دی جارہی ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا ھے کہ زندگی سے قریب تر آرٹ کی سرگرمیوں کا اہتمام ہمارا مشن ھے۔

ڈیرہ غازی خان کے لوک فنکاروں غلام صدیق مستوٸ اور دیگر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ

سچا اور کھرا آرٹ معاصر زندگی کی تصویر کشی کرتا ھے اور زندگی کے حقیقی رنگ اس میں جھلکتے ھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے ڈرامہ ‘ فاٸن آرٹ ‘موسیقی اور ادب کے معیاری پروگرام پیش کیٸے جاتے رھے ھیں

اور یہ سلسلہ آٸندہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جاٸیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل کی بہت جلد رینوویشن کا کام شروع کردیا جاٸیگا اور آرٹس کونسل کے حال میں نئ کارپٹ، جدید طرز کی کرسیاں، وی آئی پی رومز’ کرافٹ ہٹی ‘گارڈ رومز اور

فنکاروں کے لیٸے کیفے ٹیریا کی تعمیر کا کام بھی مکمل کیا جاٸیگا۔ڈاٸریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ

علاقائی ثقافت کے فروغ اور فنکاروں کے مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل کیٸے جاٸینگے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاٸیگا۔

لوک فنکاروں نے ڈی جی خان آرٹس کونسل کی تزٸین و آراٸش اور تونسہ میں نٸ آرٹس کونسل کے قیام پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور

ڈاٸریکٹر جنرل ابرار عالم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے پورے خطے میں علم و ادب اور آرٹ اور ثقافت کی سرگرمیوں کو

ایک نۓ انداز سے شروع کیا جارہاہے جو کہ بلاشبہ نہایت احسن اور قابل تحسین اقدام ھے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈیرہ غازیخان پولیس نے گزشتہ 30 دنوں میں 55 مجرمان اشتہاریوں اور 20 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

گزشتہ 30 دنوں میں 15 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

اور خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان پولیس نے گزشتہ 30 دنوں میں سماج دشمن عناصر کی

گرفتاریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ اس دوران ڈیرہ غازیخان پولیس کی جانب سے سنگین

مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل

ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک 55 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے اس عرصہ کے دوران

ڈیرہ غازیخان پولیس نے 15 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ کی برآمدگی کو بھی یقینی بنایا۔
اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 04 بندوق، 02 رائفل، 35پسٹل، 01 ریوالور ، 02 رپیٹر ، 07 کلاشنکوف اور 792 گولیاں شامل ہیں۔

سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 33.540 کلو گرام چرس، 101 لیٹر شراب ، 105 بوتل شراب اور

شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مختلف تھانوں میں قمار بازی ایکٹ کے 04 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے

اور ریکوری کی مد میں 306780 روپے برآمد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے کہا کہ

سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کے دوران شہریوں کے سہولت کو مقدم رکھا جارہاہے تاکہ

عوام میں احساس تحفظ مزید اجاگر ہو اور وہ پولیس کو اپنا معاون و مددگار سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اشتہاریوں، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے

خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پرجاری رہے گا۔

About The Author