نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: بہاول پور

( راشد ہاشمی)

بہاول پور پریس کلب(رجسٹرڈ) کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر ہمایوں گلزار منعقد ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ روز پریس کلب کے معزز ممبر و سابق فنانس سیکرٹری رپورٹر\ اینکر پرسن اطہر محمود لاشاری کے ساتھ

ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر یونس وڑائچ کی نازیبا زبان اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے کی بھرپور مزمت کی گئی۔

اجلاس میں عہدیداران و ممبران پریس کلب اور یونینز کے ذمہ داران کو معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اطہر محمود لاشاری جو ایک پڑھے لکھے

اور ایک فعال صحافی ہے اور عرصہ دراز سے محکمہ صحت کی رپورٹنگ کر رہے ہیں ایک نیوز کے سلسلے میں

جب وہ ایم ایس آفس موقف لینے گئے تو ایم ایس نے بجائے موقف دینے کے ان کے ساتھ انتہائی لغواور نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے ان کو

سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔پریس کلب کے فورم سے سیکرٹری صحت پنجاب کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ

کسی بھی ادارے کے حوالے سے خبر چلانے سے پہلے ادارے کے ترجمان یا سربراہ کا موقف لینا ایک رپورٹر کی اولین ذمہ داری ہے،

موقف دینا یا دینا ادارے کی صوابدید ہے،لیکن موقف کے جواب میں ایسا دھمکی آمیز رویہ ایکادارے کے سربراہ کو بالکل زیب نہیں دیتا

جس پر ممبران پریس کلب میں انتہائی غم و غصہ کا اؤظہار کیا گیا اور ساتھ ہی سیکرٹری صحت پنجاب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ

فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر یونس وڑائچ کو عہدے سے برطرف کیا جائے اور محکمانہ انکوائری کی جائے بصورت دیگر ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: بہاول پور

( راشد ہاشمی)

محکمہ تحفظ ماحول بہاول پور کی ہسپتالوں اور کباڑ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،متعدد ہسپتالوں اور کباڑ خانوں کو نوٹسسز۔

محکمہ ماحولیات کے ذرائع کے مطابق انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری اور فیلڈ آفیسر رانا محمد عاطف کے ہمراہ بہاول پور سٹی کے 16 ہسپتالوں اور 13 کباڑ خانوں کی

انسپکشن کی دوران انسپکشن ہسپتال کا طبی فضلہ مناسب طریقہ سے ٹھکانے نہ لگانے والے 9 ہسپتالوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے

ان دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات میں اپنا جواب جمع کروائیں۔جواب جمع نہ کروانے ڈاکٹرز کے خلاف استغاثے تیار کر کے

گرین کورٹ \ سینئر سول جج \ انوائرمیٹل مجسٹریٹ کی عدالت یا موحولیاتی ٹربیونل پنجاب لاہور میں جمع کروائیں گے۔

انسپکٹر وحیدمراد لاشاری نے ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال کے طبی فضلہ کو انسی ریٹر کے ذریعے انسریٹ کروائیں کیونکہ

انسریٹ کروانے سے بہت سی بیماریاں جنم نہیں لیتی۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال اور کباڑ خانے چیک کیے جارہے ہیں

اور ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہسپتال ویسٹ منیجمنٹ رولز 2014 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

About The Author