نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹٓانک اور ارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائدنگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

پولیس کی بھرپور کارائیوں کے باعث ملک دشمن قوتوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ایڈیشنل ایس پی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کے تعاون سے قانون شکن ،ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پولیس کی

بھرپور کاروائیاں جاری ہیں جس کے باعث سماج دشمن قوتوں کازور اب مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے یہ وجہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا کوئی بڑا افسوسناک

واقعہ پیش نہیں آیا ۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال ،عزت وآبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ عوام کے وابستہ توقعات پر

پورا اترکراپنے فرائض کا حق ہر قیمت پر ادا کریں گے ۔ ڈیرہ میں حالیہ چند روز کے دوران ذاتی رنجش کی بناءپر ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ اور الیکڑیشن محمد اسماعیل کے قتل سمیت صفدر حسین شاہ کی اغوائیگی کےمقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ان واقعات کی جدید اور سائنٹیفک بنیادوں پر تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔ملزمان تک پہنچا جاچکا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور اس سلسلے

میں جلد خوشخبری عوام کو سننے کو ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے آر ٹی اے ،کمشنر ڈیرہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کے ساتھ مل کر چنگ چی رکشوں کے لئے روٹ پلان ترتیب

دیاگیا جس کے مطابق شہر میں سولہ روٹس مقرر کیے جائیں گے جس پر چنگ چی رکشوں لمیٹڈ کوٹہ دینے کے علاوہ انہیںپہنچان کے لئے چھت کے مختلف کلرز د یئے جا ئیں گے۔چنگ چی رکشوں کی تعداد کو

محدود کرنے کے لئے ضلع ڈیرہ سے باہر رجسٹریشن رکھنے والے چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔ سرکلر روڈ پر ٹریفک کے دباﺅ کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس میں پانچ موٹرسائیکلز تقسیم کردی

گئیں جوکہ مسلسل ٹریفک رش کو کلیئرکرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ٹانک اڈہ پر کون لگا کر ٹریفک کو کنٹرول کیاگیا جس سے آمدورفت میں روانی کوبرقرار رکھنے میں کافی سہولت حاصل ہوئی ہے۔

ہائی وے پر حادثات کے سبب اوور سپیڈ کے خلاف پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں روزانہ اوور سپیڈ پر ڈیڑھ سو سے زائد گاڑیوں کا چالان کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے

دس سالوں سے انتہائی نامساعد حالات اور بے انتہا مشکلات کے باوجود دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی فورس میں شامل ہونے کو وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں،انہوں نے ایک مشن اور جذبے کے

تحت پولیس فورس جائن کی ہم اپنے فرائض اس طرح ادا کریں کہ مجرموں کے دلوں میں قانون کا خوف اور لوگوں کے دلوں میں آپ کے لیے محبت پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ

وہ تھانے کے اندر اور تھانے کے باہر عوام کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں اور واضح کیا کہ پولیس کے مظلوم اور بے بس عوام سے رویئے اور ان کے جائز کاموں کی بروقت تکمیل پر خصوصی نظر رکھی جائیگی۔


باپ خود ہی اپنے بچوں کی موت کا سامان گھراٹھالایا

ڈیرہ اسماعیل خان: باپ خود ہی اپنے بچوں کی موت کا سامان گھر اٹھالایا ، تھانہ یونیورسٹی کی حدود درابن خورد میں والد کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث گھر کے اندر انجانے میں لائےگئے کھلونا بم کے زوردار دھماکے میں دوکمسن بھائیوں اور بہن سمیت تین بچے موقع پر جاں بحق ،باپ شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود درابن خورد کا رہائشی صفدر اقبال ولد اللہ وسایا قوم مرڑ سکنہ درابن خورد اپنی اراضی میں پانی لگانے گیا جہاں کھلونا نماچیز ملنے پر اس نےاسے شاپنگ بیگ میں ڈال کر موٹرسائیکل پر لٹکا دیا ،شام کو جیسے ہی وہ گھر پہنچا تو وہ ابھی موٹرسائیکل پر بیٹھاہی تھا کہ کہ اس کے تین بچے کھانے کی چیز سمجھ کر اس پر جھپٹ پڑے ۔اسی کھینچا تانی میں شاپنگ بیگ میں دراصل موجود کھلونا نما بم کی پن کھولنے سے وہ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صفدر اقبال کے تینوں بچے دس سالہ بیٹا وحید ،سات سالہ بیٹا گلریز اور اڑھائی سالہ بیٹی ہانیہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری موقع پرپہنچ گئے ۔ ابتداءمیں کھلونا نما بم کی طرف خیال نہ جانے پر اسے سلنڈر کا دھماکہ سمجھا گیا تاہم مذید چھان بین کرنے پر شاپر میں موجود کھلونا بم کے دھماکہ کی تصدیق ہوگئی ۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے مذید چھان بین شروع کردی ہے ۔


ہڑتال اور احتجاج کے باعث مارکٹیں اور دکانیں جزوی بند

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک گیرظالمانہ ٹیکسوں اور ایف بی آر کیخلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے سلسلے میں اندرون شہر چاروں بازاروں کی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور احتجاجی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظالمانہ ٹیکسوں اور ایف بی آر کیخلاف تاجروں کی ملک گیر دو روزہ شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل میں تاجروں نے اپنے بازار اورمارکیٹیں مکمل بند رکھیں جبکہ ٹانک اڈہ، ملتان روڈ، بنوں اڈا میں آدھی دوکانیں بند اور آدھی کھلی رہیں جبکہ تاجر قائدین سہیل اعظمی، حامد علی رحمانی، خالد ناز، چوہدری جمیل، اشفاق چغتائی، شریف چوہان، غلام سبحانی، جان محمد، حاجی فضل الرحمن، نعیم قریشی، محمد نواز، حاجی کریم نواز و دیگر کی قیادت میں تاجروں نے چوگلیہ سے احتجاجی موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا جس میں چاروں بازاروں اور سرکلر روڈز پر ظالمانہ ٹیکس مردہ باد، آئی ایم ایف کا بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے، بعدازاں احتجاجی ریلی چوگلیہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی اور تاجررہنماﺅں نے وہاں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ظالمانہ بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں، شناختی کارڈ کی شرط، جبری سیلز ٹیکس رجسٹریشن، ٹرن اوور ٹیکس، ودہولڈنگ ایجنٹ کا بنانا اور پروفیشنل ٹیکس کی واپسی تک تاجروں کا احتجاج جاری رہے گا۔


ہڑتال اور احتجاج کے باعث مارکٹیں اور دکانیں جزوی بند

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک گیرظالمانہ ٹیکسوں اور ایف بی آر کیخلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے سلسلے میں اندرون شہر چاروں بازاروں کی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے اوراحتجاجی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ظالمانہ ٹیکسوں اور ایف بی آر کیخلاف تاجروں کی ملک گیر دو روزہ شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل میں تاجروں نے اپنے بازار اور مارکیٹیں مکمل بند رکھیں جبکہ ٹانک اڈہ، ملتان روڈ، بنوں اڈا میں آدھی دوکانیں بند اور آدھی کھلی رہیں جبکہ تاجر قائدین سہیل اعظمی، حامد علی رحمانی، خالد ناز، چوہدری جمیل، اشفاق چغتائی، شریف چوہان، غلام سبحانی، جان محمد، حاجی فضل الرحمن، نعیم قریشی، محمد نواز، حاجی کریم نواز و دیگر کی قیادت میں تاجروں نے چوگلیہ سے احتجاجی موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا جس میں چاروں بازاروں اور سرکلر روڈز پر ظالمانہ ٹیکس مردہ باد، آئی ایم ایف کا بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے، بعدازاں احتجاجی ریلی چوگلیہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی اور تاجررہنماﺅں نے وہاں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ظالمانہ بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں، شناختی کارڈ کی شرط، جبری سیلز ٹیکس رجسٹریشن، ٹرن اوور ٹیکس، ودہولڈنگ ایجنٹ کا بنانا اور پروفیشنل ٹیکس کی واپسی تک تاجروں کا احتجاج جاری رہے گا۔


ہوائی فائرنگ کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان :شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر یارک پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں چنڈہ کے مقام پر شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر یارک پولیس نے ملزمان ہمایوں، گل وحید، حداد اور لقمان اقوام مروت کیخلاف 4 ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


حکومت آزادی مارچ کے شرکاءپر تشدد کی بجائے افہام تفہیم کے ذریعے معاملات حل کرے ، صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان:ممتاز قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا ہے ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،جوکہ کسی دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا،جتھے اور گروہ کی صورت میں حکومت بدلنے کا عمل درست نہیںتاہم حکومت آذادی مارچ کو روکنے کے لئے تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے گریز کرے ۔وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے جوکہ کسی بھی بدامنی اور انتشار کو متحمل نہیں ہوسکتا ۔حکومت کوچاہئے کہ وہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے ساتھ مذاکرات اور افہام تفہیم کے ساتھ معاملات کو حل کرے اور کسی بھی قسم کے تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے مکمل طور پر گریز کرے ۔انہوں نے کہا آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کسی بھی قومی ادارے سے تصادم سے احتراز کرتے ہوئے اس معاملے کو حل کیا جائے اور جمعیت علماء  اسلام (ف ) کے جوبھی تحفظات ہیں انہیں دور کرنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ یکم یا دو نومبر سے تبلیغی اجتماع شروع ہو رہا ہے ، ربیع الاول کے با برکت مہینے کی تقریبات بھی شروع ہوجائیگی گی ایسی  صورتحال میں کسی بھی جماعت کو دھرنے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور آزادی مارچ میں شریک ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتیں ملک کی بہتری کے لیے افہام و تفہیم سے کام لیں۔


حکومت تاجر مذاکرات کامیاب ہو نے پر مبارکباد

ڈیرہ اسماعیل خان :مرکزی انجمن تاجران صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب صدر سہیل احمد اعظمی نے وفاقی حکومت ،وزیر تجارت ،ایف بی آر کے چیئر مین اور تاجروں کی پانچ رکنی کمیٹی کے درمیان ہونے

والے کامیاب مذاکرت اور تاجروں کے مطالبات تسلیم کرنے کے فیصلے کو ملک ،عوام اور تاجروں کے لئے خوش آئند قراردیا ۔انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تاجروں نے روروزہ کامیاب ہڑتالکرکے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا انہوںنے کامیاب مزاکرات پر خواجہ شفیق ،اجمل بلوچ ودیگر قائدین کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تاجروں کی جانب سے مکمل اور بھرپور ہڑتال کرنے پر ان کا شکریہ ادا

کیا اور انہوںنے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ۔اس میں اگر کاروبار زندگی چلے گا تو معیشت اور حکومت دونوں مستحکم ہوں گے ۔عوام اور تاجر سکھ کا سانس لیں گے ۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی آئی ایم

اے اور ورلڈ بینک کے ایجنڈے کو ہم کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔حکومت وقت کو بھی اس سلسلے میں اپنی عوام کا زیادہ اور قرضوں کے بارے میں کم سوچنا چاہیے۔


فرسٹ ایڈ ،حادثات سے بچاﺅ اور آگاہی کے لئے تربیت کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان : ریسکیو1122کے کردار اور شعور کی بیداری کے حوالے سے آغوش الخدمت ڈیرہ کے سٹاف و طالب علموں کو فرسٹ ایڈ،حادثات و بچاﺅ اور عوام میں آگاہی اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی گئی۔ ریسکیو1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی رپورٹ کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد خان کے احکامات کے مطابق اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کی ہدایت پر ریسکیو1122ٹریننگ کوآرڈینیٹر نور علی خان کی نگرانی میں ٹریننگ وننگ نے آغوش الخدمت ڈیرہ کے سٹاف و طالب علموں کو فرسٹ ایڈ،حادثات و بچاﺅ اور عوام میں ریسکیو1122کے کردار اور شعور کی

بیداری کے حوالے سے آگاہی اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی۔فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے دوران ٹریننگ وونگ نے دو سیشنز کے دوران گلے میں کچھ پھنس جانا ،چاقو چھری کا لگنا اور آگ بجھانے کے طریقے وغیرہ

سٹاف اور طالب علموں کو تفصیلاً وعملاً بیان کئے ۔ٹریننگ کے دوران ریسکیو اور بچاوکے آسان طریقے بھی سکھائے گئے ۔ٹریننگ کے اختتام پر آغوش الخدمت کے ڈائریکٹر مصباح نے بہترین ٹریننگ دینے پر

ریسکیو1122 ٹریننگ وننگ کی تعریف کی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انکی کوششوں کو سراہا۔


مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پچاس سالہ شخص قتل

ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ نظام فلنگ سٹیشن کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پچاس سالہ شخص قتل ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ نظام فلنگ سٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح ملزنان نے پچاس سالہ شخص غلمائے خان ولد محمد خان قوم سلیمان خیل سکنہ حال ڈریم لینڈ کالونی ڈیرہ پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔پولیس نے نامعلووم ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مقتول کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی بتایا گیا ہے۔


ٹریکٹر ٹرالی بے قابوہوکر الٹ گئی ، تین افراد جاں بحق دس سے زائد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان:درازندہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بے قابوہوکر الٹ گئی ، ٹریکٹر ٹرالی پرسوار خانہ بدوش پوندہ قبیلے کے ایک ہی خاندان کے دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق ،خواتین اور بچوں سمیت دس سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سلیمان خیل خانہ بدوش پوندہ قبیلے کے ایک خاندان کے افراد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ گنڈی عمر خان جا رہے تھے کہ علاقہ درازندہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی فنی خرابی کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹرٹرالی پر سوار دو خواتین بادانے بی بی ،فاطمہ بی بی اور دمفان خان سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دس سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں تین زخمیوںکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔


: ڈاکٹر کریم شاہ کو بڑی کامیابی حاصل ،ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے پر بحال

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈاکٹر کریم شاہ کو بڑی کامیابی حاصل ،ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے پر بحال کردیئے گئے ،عدالت عالیہ نے بڑی فیصلہ جاری کردیا ۔ پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ کے جسٹس جانب سید عتیق شاہ اور جسٹس جانب صاحبزادہ اسد اللہ خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر کریم شاہ کی ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے برطرفی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ایم ٹی آئی بورڈ آف گورنر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے ہاسپیٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم شاہ کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری ہونے پر انہوں نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا۔ایم ٹی آئی بورڈ آف گورنر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے ہاسپیٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم شاہ کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری ہونے پر انہوں نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا جس پر فریقین کے وکلاءکی بحث اور دلائل سننے کے بعد فاضل عدا۔لت نے ڈاکٹر کریم شاہ کو حکم امتناعیجاری کر تے ہوئے انہیں ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے پربحال رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔۔۔ یادرہے کہ ایم ٹی آئی بورڈ آف گورنر ڈیرہ نے 11.06.19 کو اپنے اہم اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے ہاسپیٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم شاہ کو بی او جی کے فیصلوں کو نہ ماننے ،مالی بے ضابتگیاں کرنے اور مختلف عہدوں پر سفارشی اور من پسند افراد کو غیر قانونی طوپر بھرتی کرنے پرشوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دی۔بعدازاں انہیں 15.06.19 کو شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا کہ وہ سات یوم کے اندر اپنے خلاف الزامات کا تحریری جواب دیں۔معیاد ختم ہونے پر انہیں 24.06.19کو بی اوجی کی جانب سے پرسنل ہیرنگ کے لئے 25.06.19 کو پیش ہونے کا لیٹر جاری ہوا تاہم ڈاکٹر کریم شاہ نے بی او جی کے شوکاز پر تحریری جواب دینے یا پرسنل ہیرنگ کی بجائے اس کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔فاضل عدالت نے ڈاکٹر کریم شاہ کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی۔حکم امتناعی کی درخواست خارج ہونے کے بعد ڈاکٹر کریم شاہ اسی روز 25 جون کو بی او جی کے سامنے پیش ہوگئے۔ تاہم وہ بی اوجی ممبران کے متعدد سوالات کا جواب دینے میں ناکام رہے اور کسی بھی سوال کا کوئی جواب دیئے بغیر وہ چیئر مین بی او جی کے کمرے سے باہر نکل گئے جس کے بعد بی  او جی کا اٹھائیسویں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر کریم شاہ کی پرنسنل ہیرنگ سے متعلق کاروائی زیر بحث لائی گئی اور ان پر لگائے گئے الزامات شوکاز نوٹس پر تفصیلی بحث کی گئی جس کے بعد بی اوجی اس نتیجے پر پہنچی کے ڈاکٹر کریم شاہ اپنے اوپر لگائے لگائے الزامات کو غلط ثابت کرنے میں ناکام رہے جس پر بی او جی نے انہیں ہاسپیٹل ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کیے۔


احتجاج ،شٹر ڈاﺅن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان :مرکزی انجمن تاجران کا احتجاج ،شٹر ڈاﺅن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی ،کاروباری مراکز بند رہے ، کیمسٹ ایسوسی ایشن نے دوسرے روز ہڑتال میں حصہ نہیں لیا ،تاہم زیادہ تر دکانیں کھلی رہیں ،انجمن تاجران پاکستان کی کال پر ڈیرہ کی تاجربرادری نے بھی دو روز شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی ۔چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ،مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز نے تاجر برادری کی ہڑتال میں حصہ ہی نہیں لیا جبکہ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے دوسرے روز میڈیکل سٹوز کے علاوہ بازاروں اور سرکلر روڈ پر زیادہ تر دکانیں کھلیرہیں ۔اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ ایف بی آر اپنی ٹیکس پالیسی کو تبدیل کرے اور تاجروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایسا لائحہ عمل تیار کرے جس سے نہ صرف معاشی اور کاروباری بحران ختم ہو بلکہ تاجر اسملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسیں ۔ہماری حکومت کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت شروع ہوچکی ہے ۔


چنگ چی رکشوں اور بڑی گاڑیوں نے ٹریفک کا بیڑا غرق کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر میں چنگ چی رکشوں اور بڑی گاڑیوں نے ٹریفک کا بیڑا غرق کردیا ،جگہ جگہ ٹریفک کا جام ہونا روزانہ کا معمول ہے ۔شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کی وجہ سے اندرون شہر کی سڑکوں پر اکثر وبیشتر ٹریفک جام ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں ،چھوٹی گاڑیوں اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے مابین اکثر لڑائی جھگڑے ،گالی گلوچ ہوتے دکھائی دیتے ہیں ۔شہرکے اندرونی بازاروں میں چنگ چی رکشو ں کے داخلے کی وجہ سے خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بازاروں میں آئی ہوئی ہوئی خواتین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بازاروں کے اندر ریڑھی بانوںنے قبضے جمارکھے ہیں جبکہ دکاندار وں نے اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی دکانوں کے باہر کھڑی کررکھی ہوتی ہیں ۔ریڑھی بانوں اور چنگ چی رکشوں کی وجہ سے خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ اور انکروچمنٹ عملہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلند وبانگ دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن شہر کے اندر حالات اس کے برعکس ہیں ۔شہریوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور میونسپل کمیٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے بازاروں میں چنگ چی رکشو ں اور ریڑھی بانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری بغیر کسی مشکل کے خریداری کرسکیں ۔


ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو ندامت کے سواءکچھ حاصل نہیں ہوگا شہری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز )دھرنے کے نام پر ملک میں افراتفری اور مارا ماری کی کوششیں کرنے والوں کو ندامت کے سواءکچھ حاصل نہیں ہوگا ۔موجودہ ملکی حالات میںدھرنا دینے والے عناصر ملک وقوم کے بدترین دشمن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار شہریوں نے سروے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کے ایشو کو دبانے کے لئے بھارتی اور دیگر دشمن قوتوں کی ایما پر مولانا فضل الرحمٰنحکومت کے خلاف بے بنیاد محاذ آرائی کرنے میں مصروف ہیں ۔قانون کو ہاتھ میں لینے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھون سے نمٹنا ناگزیر ہے ۔ملک دشمنوں کی ایما ءپر پاک آرمی اور دیگر حکومتی اداروں کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے والے شرپسندوں کے دن گنے جاچکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ،بے رحم احتساب کے ذریعے ہی لوٹی ہوئی دولت کو ملکی خزانے میں واپس لا کر عوام کی محرومیوں کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میںکرسی اقتدار پر رہنے والی نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک وقوم کوتباہی کے دہانے پر پہنچایا ،مشکل حالات وقتی ہیں مگر یہ کٹھن وقت بھی جلدی گزر جائے گا ۔پوری قوم 72 سالون کی کرپشن کے گند کو صاف کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بھر پور ساتھ دے ۔


انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی

ڈیرہ اسماعیل خان :انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں، صارفین کو سلو براو¿زنگ کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ٹیمیں کم سے کم وقت میں انٹرنیٹ سروسزکی مکمل طور پر بحالی کیلئے کام کر رہی ہیں، پی ٹی سی ایل موجودہ حالات میں قابل قدر صارفین کو اس عارضی تکلیف پہنچنے پر تہہ

دل سے معذرت خواہ ہے۔


روپے نے ڈالر کی کمر توڑ کر رکھ دی

ڈیرہ اسماعیل خان:روپے نے ڈالر کی کمر توڑ کر رکھ دی، امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی، 2 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بدتریج اضافہ، ڈالر کی قیمت 155 روپے 70 پیسے کی سطح تک آگئی، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آغاز اور وسط تک مسلسل زوال کا شکار رہنے والے پاکستانی روپیہ نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران زبردست کم بیک کیا ہے۔رواں برس کے وسط تک پاکستانی روپیہ تاریخی گراوٹ کا شکار ہوتے ہوئے 160 روپے کی حد کو بھی عبور کر گیا تھا۔ روپے کی اس قدر گراوٹ کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا جو اب تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تاہم موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں خاص کر ڈالر کی قیمت کے حوالے سے طے کی گئی فری فلوٹ پالیسی کے باعث روپے کچھ ہفتوں کے دوران اپنی قدر میں اضافہ کروانے میں کامیاب رہا ہے۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ 2 ماہ کے دوران 4 روپے سے زائد کی کمی کے باعث ڈالر اب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں 156 روپے سے کم کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا۔ بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.82روپے سے گھٹ کر155.80روپے اورقیمت فروخت155.92روپے سے گھٹ کر155.90روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمتخرید155.80روپے سے گھٹ کر155.70روپے اورقیمت فروخت156.10روپے سے گھٹ کر156.00روپے ہوگئی۔

About The Author