نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مائیکرو سافٹ ونڈوز11کا اجرا اگلے ماہ

دنیا بھر میں تمام کمپیوٹر صارفین کو اس سے مستفید ہونے کےلیے جون 2022 تک انتظار کرنا ہوگا۔ ونڈوز 11 اور ’’سرفیس‘‘ مصنوعات سے متعلق آن لائن تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ آئندہ ماہ یعنی 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا

دنیا بھر میں تمام کمپیوٹر صارفین کو اس سے مستفید ہونے کےلیے جون 2022 تک انتظار کرنا ہوگا۔ ونڈوز 11 اور ’’سرفیس‘‘ مصنوعات سے متعلق آن لائن تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک: پہلی میسجنگ ایپ کے 10 سال مکمل ہو گئے

مزید تفصیلات کے مطابق، جن صارفین کے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹرز میں قانونی ونڈوز 10 کے ساتھ مناسب طور پر جدید ہارڈویئر بھی موجود ہے، وہ تمام صارفین پہلے مرحلے میں ونڈوز 11 کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

قانونی صارفین کا دائرہ بتدریج بڑھاتے ہوئے اس میں دوسرے صارفین کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ اس دوران سامنے آنے والے تکنیکی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ونڈوز 11 کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

پہلے مرحلے میں اسوس، ایلین ویئر، ڈیل، ایچ پی، لینووو، سام سنگ اور مائیکروسافٹ کی اپنی ’’سرفیس‘‘ فیملی کے کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس کےلیے ونڈوز 11 کا اجراء کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر کی طرف سے سیفٹی موڈ کا نیا فیچر متعارف

چند ماہ پہلے مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ ونڈوز 11 پر اینڈروئیڈ ایپس بھی چلائی جاسکیں گی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ونڈوز 11 کی ابتدائی ریلیز میں یہ فیچر شامل نہیں ہوگا، البتہ اسے چند ماہ بعد ضرور شامل کرلیا جائے گا۔

ابتداء میں یہ فیچر صرف ’’ونڈوز انسائیڈر‘‘ پروگرام میں حصہ لینے والے صارفین کے لیے محدود طور پر دستیاب ہوگا

About The Author